Surat un Naziaat

Surah: 79

Verse: 45

سورة النازعات

اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرُ مَنۡ یَّخۡشٰہَا ﴿ؕ۴۵﴾

You are only a warner for those who fear it.

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّمَاۤ
بےشک
اَنۡتَ
آپ تو
مُنۡذِرُ
ڈرانے والے ہیں
مَنۡ
اسے جو
یَّخۡشٰہَا
ڈرتا ہو اس سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّمَاۤ
یقیناً 
اَنۡتَ
آپ
مُنۡذِرُ
ڈرانے والے ہیں 
مَنۡ
اس کو جو 
یَّخۡشٰہَا
ڈرتا ہےاس سے
Translated by

Juna Garhi

You are only a warner for those who fear it.

آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ تو صرف ایک ڈرانے والے ہیں، اس شخص کو جو اس سے ڈر جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناجو اس سے ڈرتا ہے آپ اس کو ڈرانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

You are only a warner for anyone who fears it.

تو تو ڈر سنانے کے واسطے ہے اس کو جو اس سے ڈرتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو بس خبردار کرنے والے ہیں ہر اس شخص کو جو اس سے ڈرتا ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You are only a warner to him who has a fear of it.

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اس شخص کو جو اس کا خوف کرے23 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو شخص اس سے ڈرتا ہو ، تم تو صرف اس کو خبردار کرنے والے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تیرا تو یہ کام ہے جس کو قیامت کا ڈر ہو اس کو اللہ کے عذاب سے ڈرائے۔ 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا آپ کا منصب تو انجام کار سے اسے مطلع کرنا ہے جسے آخرت کی فکر ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

لہٰذا آپ تو صرف اس شخص کو خبردار کرنے والے ہیں جو اس کا خوف رکھتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thou art but a warner Unto him who feareth.

آپ تو بس اسی کو ڈراسکتے ہیں جو اس سے خوف رکھتا ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تم تو بس ان لوگوں کو اس سے آگاہ کرنے والے ہو جو اس سے ڈریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوب ﷺ! ) آپ تو فقط اس شخص کو خبردار کرنے والے ہیں ، جو اس سے ڈرے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آپ کا کام تو صرف خبردار کردینا ہے ہر اس شخص کو جو اس سے ڈرتا ہو

Translated by

Noor ul Amin

آپ توصرف ڈرانے والے ہیں ، ( ان لوگوں کو ) جو اس ( روزقیامت ) سے ڈرجائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

۔ ( ٤۵ ) تم تو فقط اسے ڈرا نے والے ہو جو اس سے ڈرے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ تو محض اس شخص کو ڈر سنانے والے ہیں جو اس سے خائف ہے

Translated by

Hussain Najfi

آپ ( ص ) تو بس ڈرانے والے ہیں اس شخص کو جو اس سے ڈرے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou art but a Warner for such as fear it.

Translated by

Muhammad Sarwar

You are only a warner for those who fear such a day.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

You are only a warner for those who fear it,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

You are only a warner to him who would fear it.

Translated by

William Pickthall

Thou art but a warner unto him who feareth it.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

तुम तो बस उस व्यक्ति को सावधान करने वाले हो जो उस से डरे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اور) آپ تو صرف (اخبار اجمالی سے) ایسے شخص کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ صرف خبردار کرنے والے ہیں، ہر اس شخص کو جو اس کا خوف رکھنے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم صرف خبردار کرنے والے ہو۔ ہر اس شخص کو جو اس کا خوف کرے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ تو بس اس شخص کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تو تو ڈر سنانے کے واسطے ہے اس کو جو اس سے ڈرتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بس آپ تو صرف اس شخص کو ڈرانے والے ہیں جو اس سے ڈرتا ہو۔