Surat ul Infitaar

Surah: 82

Verse: 19

سورة الإنفطار

یَوۡمَ لَا تَمۡلِکُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَیۡئًا ؕ وَ الۡاَمۡرُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ﴿۱۹﴾٪  7 الرّبع

It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah .

۔ ( وہ ہے ) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا ، اور ( تمام تر ) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن
لَاتَمۡلِکُ
نہ مالک ہوگا
نَفۡسٌ
کوئی نفس
لِّنَفۡسٍ
کسی نفس کے لیے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَالۡاَمۡرُ
اور حکم
یَوۡمَئِذٍ
اس دن
لِّلّٰہِ
اللہ ہی کا ہو گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَ
جس دن 
لَاتَمۡلِکُ
اختیار نہ ہو گا
نَفۡسٌ
کسی جان کو
لِّنَفۡسٍ
کسی جان کے لیے 
شَیۡئًا
کسی چیز کا
وَالۡاَمۡرُ
اور حکم 
یَوۡمَئِذٍ
اس دن 
لِّلّٰہِ
صرف اللہ تعالیٰ ہی کا ہو گا                        
Translated by

Juna Garhi

It is the Day when a soul will not possess for another soul [power to do] a thing; and the command, that Day, is [entirely] with Allah .

۔ ( وہ ہے ) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا ، اور ( تمام تر ) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جس دن کوئی کسی دوسرے کے لیے کچھ بھی نہ کرسکے گا اور اس دن حکم صرف اللہ کا چلے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جس دن کسی جان کوکسی جان کے لیے کوئی اختیار نہ ہوگا اوراُس دن حکم صرف اﷲ تعالیٰ ہی کاہو گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

A Day when no one will have power to do anything for another! And all matters, on that Day, will belong to Allah (alone).

جس دن کو بھلا نہ کرسکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی اور حکم اس دن اللہ ہی کا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس روز کسی جان کو کسی دوسری جان کے لیے کوئی اختیار حاصل نہیں ہوگا اور امر ُ کل کا کل اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is the Day when no one shall have the power to do anything for another, and all command shall be Allah's.

یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا8 ، فیصلہ اس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا ۔ ؏١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی دوسرے کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا ، اور تمام تر حکم اس دن اللہ ہی کا چلے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ وہ دن ہوگا جس دن کوئی شخص دوسرے شخص کا کچھ فائدہ یا نقصان نہ کرسکے گا۔ 12 اور اس دن اللہ کا سب اختیار ہوگا۔ 13 ،

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس دن کوئی کسی کے لئے کچھ نہیں کرسکے گا۔ اور اس روز فیصلہ صرف اللہ کا ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ ایسا دن ہے جس میں کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی نفع نہ دے سکے گا۔ اور اس دن تمام تر اختیار اللہ ہی کا ہوگا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

It is a Day whereon no soul shall own aught of power for any soul; and the command on that Day will be Allah's.

وہ دن وہ ہے کہ کسی کا بس کسی کے لئے کچھ نہ چلے گا اور حکومت اس روز (تمام تر) اللہ ہی کی ہوگی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس دن کوئی جان کسی دوسری جان کیلئے کچھ نہ کرسکے گی ۔ معاملہ اس دن اللہ ہی کے ہاتھ میں ہوگا!

Translated by

Mufti Naeem

جس دن کوئی شخص کسی شخص کے حق میں کسی چیز کا مالک نہ ہوگا اور اس دن حکومت صرف اللہ ( تعالیٰ ) کی ہوگی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس روز کوئی کسی کا کچھ بھلا نہ کرسکے گا۔ اور حکم اس روز اللہ ہی کا ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ دن ہوگا جس میں کسی بھی شخص کے بس میں نہیں ہوگا کہ وہ کسی کے کام آسکے کچھ بھی اور معاملہ اس دن اللہ ہی کے اختیار میں ہوگا (سب کا سب)

Translated by

Noor ul Amin

جس دن کوئی کسی دوسرے کے لئے کچھ بھی نہ کرسکے گااوراس دن حکم صرف اللہ کاچلے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۹ ) جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی ( ف۱۹ ) اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ ) وہ دن ہے جب کوئی شخص کسی کے لئے کسی چیز کا مالک نہ ہوگا ، اور حکم فرمائی اس دن اللہ ہی کی ہوگی

Translated by

Hussain Najfi

جس دن کوئی کسی دوسرے کے کام نہ آسکے گا اور اس دن معاملہ ( اختیار ) اللہ ہی کے قبضۂ قدرت میں ہوگا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(It will be) the Day when no soul shall have power (to do) aught for another: For the command, that Day, will be (wholly) with Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

On that day, no soul will be of any benefit to any other soul. On that day, all affairs will be in the hands of God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

(It will be) the Day when no person shall have power for another, and the Decision, that Day, will be with Allah.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The day on which no soul shall control anything for (another) soul; and the command on that day shall be entirely Allah's.

Translated by

William Pickthall

A day on which no soul hath power at all for any (other) soul. The (absolute) command on that day is Allah's.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिस दिन कोई व्यक्ति किसी व्यक्ति के लिए किसी चीज़ का अधिकारी न होगा, मामला उस दिन अल्लाह ही के हाथ में होगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ایسا دن ہے جس میں کسی شخص کا کسی شخص کے نفع کے لیے کچھ بس نہ چلے گا اور تمام تر حکومت اس روز اللہ ہی کی ہوگی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اس دن کوئی کسی کے لیے کوئی اختیار نہیں پائے گا۔ اور اس دن صرف ایک اللہ کا حکم چلے گا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لئے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا ، فیصلہ اس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ ایسا دن ہوگا جس میں کوئی شخص کسی شخص کے لیے نفع کا مالک نہ ہوگا اور اس دن ساری حکومت اللہ ہی کے لیے ہوگی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس دن کہ بھلا نہ کرسکے کوئی جی کسی جی کا کچھ بھی اور حکم اس دن اللہ ہی کا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ ایسا دن ہے جس دن کوئی شخص کسی شخص کو کچھ بھی نفع پہنچانے کا اختیار نہ رکھتا ہوگا اور اس دن تمام تر حکم اللہ ہی کا ہوگا۔