Surat ul Burooj

Surah: 85

Verse: 10

سورة البروج

اِنَّ الَّذِیۡنَ فَتَنُوا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَ الۡمُؤۡمِنٰتِ ثُمَّ لَمۡ یَتُوۡبُوۡا فَلَہُمۡ عَذَابُ جَہَنَّمَ وَ لَہُمۡ عَذَابُ الۡحَرِیۡقِ ﴿ؕ۱۰﴾

Indeed, those who have tortured the believing men and believing women and then have not repented will have the punishment of Hell, and they will have the punishment of the Burning Fire.

بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بے شک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
فَتَنُوا
آزمائش میں ڈالا
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں کو
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
ثُمَّ
پھر
لَمۡ
نہ
یَتُوۡبُوۡا
انہوں نے توبہ کی
فَلَہُمۡ
تو ان کے لیے
عَذَابُ
عذاب ہے
جَہَنَّمَ
جہنم کا
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابُ
عذاب ہے
الۡحَرِیۡقِ
جلنے کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً 
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
فَتَنُوا
جنہوں  نے آزمائش میں ڈالا 
الۡمُؤۡمِنِیۡنَ
مومن مردوں کو 
وَالۡمُؤۡمِنٰتِ
اور مومن عورتوں کو
ثُمَّ
پھر 
لَمۡ یَتُوۡبُوۡا
نہ توبہ کی 
فَلَہُمۡ
تو ان کے لیے 
عَذَابُ
عذاب ہے
جَہَنَّمَ
جہنم کا
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے 
عَذَابُ
عذاب ہے
الۡحَرِیۡقِ
جلنے کا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have tortured the believing men and believing women and then have not repented will have the punishment of Hell, and they will have the punishment of the Burning Fire.

بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں پر ظلم و ستم ڈھایا پھر تو یہ (بھی) نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے ایسا عذاب ہے جو جلا کے رکھ دے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن لوگوں نے مومن مردوں اورمومن عورتوں کو آزمائش میں ڈالا،بعد میں اس سے توبہ بھی نہ کی تواُن کے لیے جہنم کاعذاب ہے اوراُن کے لیے جلنے کاعذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those who persecuted the believing men and the believing women, then did not repent, for them there is the torment of Jahannam (Hell), and for them there is the torment of burning.

تحقیق جو دین سے بچلائے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو پھر توبہ نہ کی تو ان کے لئے عذاب ہے دوزخ کا اور ان کے لئے عذاب ہے آگ لگے کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا جن لوگوں نے ظلم و ستم توڑا مومن مردوں اور مومن عورتوں پر پھر انہوں نے توبہ بھی نہیں کی تو ان کے لیے ہوگا جہنم کا عذاب اور جلا ڈالنے والا عذاب۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely those who tormented the believing men and the believing women and then did not repent, theirs shall be the chastisement of Hell, and theirs shall be the chastisement of burning.

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے ، یقینا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے6 ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین ‌ركھو ‌جن ‌لوگوں ‌نے ‌مومن ‌مردوں ‌اور ‌مومن ‌عورتوں ‌كو ‌ظلم ‌كا ‌نشانہ ‌بنایا ‌ہے ، ‌پھر ‌توبہ ‌نہیں ‌كی ‌ہے ، ‌ان ‌كے ‌لیے ‌جہنم ‌كا ‌عذاب ‌ہے ، ‌اور ‌ان ‌كو ‌آگ ‌میں ‌جلنے ‌كی ‌سزا ‌دی ‌جائے ‌گی ‌

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو آگ میں جلایا 2 یا ناحق ستایا) پھر انہوں نے تو بہ نہیں کی ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے آخرت میں) اور دنیا میں جلنے کا 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یقینا جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں پھر توبہ نہ کی تو ان کو دوزخ کا عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا بھی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو ایذا پہنچائی اور پھر توبہ نہیں کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے جو جھلس دینے والا عذاب ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who affected the believing men and the believing women, and then repented not, theirs shall be the torment of Hell, and theirs shall be the torment of burning.

بیشک جن لوگوں نے ایمان والوں اور ایمان والیوں کو ستایا اور پھر توبہ نہیں کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی ، ان کیلئے لازماً جہنم کی سزا اور جلنے کا عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جن لوگوں نے ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ( ظلم و ستم سے ) آزمائش میں ڈالا پھر توبہ ( بھی ) نہیں کی پس ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کا عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا اور عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاشبہ جن لوگوں نے ظلم و ستم ڈھایا ایماندار مردوں اور ایماندار عورتوں پر پھر انہوں نے توبہ بھی نہیں کی (اپنے اس جرم سے) تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور مزید یہ کہ ان کے لئے (وہاں خاص طور پر) جلائے جانے کا عذاب ہے

Translated by

Noor ul Amin

پھرجن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم وستم ڈھایا پھرتوبہ ( بھی ) نہ کی ، ان کے لئے جہنم کاعذاب ہے اور ان کے لئے ایساعذاب ہےجو جلاکررکھ دے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۰ ) بیشک جنھوں نے ایذا دی مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے ( ف۱۱ ) اور ان کے لئے آگ کا عذاب ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو اذیت دی پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے عذابِ جہنم ہے اور ان کے لئے ( بالخصوص ) آگ میں جلنے کا عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے مؤمن مردوں اور مؤمن عورتوں پر ظلم و ستم کیا اور پھر توبہ بھی نہ کی تو ان کیلئے جہنم کا عذاب ہے اور آگ سے جلنے کی سزا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who persecute (or draw into temptation) the Believers, men and women, and do not turn in repentance, will have the Penalty of Hell: They will have the Penalty of the Burning Fire.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who persecute the believing men and women without repenting will suffer the torment of hell and that of the burning fire.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who put into trial the believing men and believing women, and then do not turn in repentance, then they will have the torment of Hell, and they will have the punishment of the burning Fire.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who persecute the believing men and the believing women, then do not repent, they shall have the chastisement of hell, and they shall have the chastisement of burning.

Translated by

William Pickthall

Lo! they who persecute believing men and believing women and repent not, theirs verily will be the doom of hell, and theirs the doom of burning.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन लोगों ने ईमान वाले पुरुषों और ईमान वाली स्त्रियों को सताया और आज़माईश में डाला, फिर तौबा न की, निश्चय ही उन के लिए जहन्नम की यातना है और उन के लिए जलने की यातना है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو تکلیف پہنچائی (اور) پھر توبہ نہیں کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور (جہنم میں بالخصوص) ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں پر ظلم کیا اور پھر اس سے توبہ نہ کی بلاشبہ ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور جلادینے والی سزا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے یقینا ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلائے جانے کی سزا ہے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیف پہنچائی پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلنے کا عذاب ہے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

تحقیق جو دین سے بچلائے ایمان والے مردوں کو اور عورتوں کو پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے عذاب ہے دوزخ کا اور ان کے لیے عذاب ہے آگ لگے کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو ایزا پہنچاتی پھر توبہ نہ کی تو ان کے لئے دوزخ کا عذاب ہے اور نیز ان کے لئے سخت جلنے کا عذاب ہے۔