Surat ul Burooj

Surah: 85

Verse: 11

سورة البروج

اِنَّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ جَنّٰتٌ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۬ ؕ ؑ ذٰلِکَ الۡفَوۡزُ الۡکَبِیۡرُ ﴿ؕ۱۱﴾

Indeed, those who have believed and done righteous deeds will have gardens beneath which rivers flow. That is the great attainment.

بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ جو
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے
وَعَمِلُوا
اور انہوں نے عمل کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک
لَہُمۡ
ان کے لیے
جَنّٰتٌ
باغات ہیں
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں
مِنۡ تَحۡتِہَا
ان کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
ذٰلِکَ
یہ
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً 
الَّذِیۡنَ
جو لوگ 
اٰمَنُوۡا
ایمان لائے 
وَعَمِلُوا
اور جنہوں نے عمل  کیے
الصّٰلِحٰتِ
نیک 
لَہُمۡ
ان کے لیے 
جَنّٰتٌ
باغات ہیں 
تَجۡرِیۡ
بہتی ہیں 
مِنۡ تَحۡتِہَا
جن کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں 
ذٰلِکَ
یہ 
الۡفَوۡزُ
کامیابی ہے
الۡکَبِیۡرُ
بہت بڑی 
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those who have believed and done righteous deeds will have gardens beneath which rivers flow. That is the great attainment.

بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں اُن کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for those who believed and did righteous deeds, for them there are gardens beneath which rivers flow. That is the big achievement.

بیشک جو لوگ یقین لائے اور کیں انہوں نے بھلائیاں ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ ہے بڑی مراد ملنی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے وہ باغات ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ہے اصل بڑی کامیابی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who believed and acted righteously, theirs shall be Gardens beneath which rivers flow. That is the great triumph.

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ، یقینا ان کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یہ ہے بڑی کامیابی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کے لیے بیشک ( جنت کے ) ایسے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ یہ ہے بڑی کامیابی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

عذاب بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے آخرت میں بہشت کے باغ ہیں جن کے تلے نہریں پڑی بہ رہی ہیں یہی تو بڑی کامیابی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لئے باغات ہیں جن کے تابع نہریں بہتی ہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے عمل صالح کئے ان کے لئے ایسی جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those who believed and worked righteons works, theirs shall be Gardens whereunder the rivers flow; that is the supreme achievement.

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل بھی کئے ان کیلئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ جو پختہ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، ان کیلئے باغ ہوں گے جن میں نہریں جاری ہوں گی ۔ بڑی کامیابی دراصل یہ ہے!

Translated by

Mufti Naeem

بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے ( جنت کے ) باغات ہیں ، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، یہی بہت بڑی کامیابی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اس کے برعکس) جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے (اس کے مطابق) نیک کام بھی کئے تو بلاشبہ ان کے لئے ایسی عظیم الشان جنتیں ہیں جن کے نیچے سے بہہ رہی ہوں گی طرح طرح کی نہریں یہ ہے بڑی کامیابی

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کئے ان کے لئے باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں یہی بڑی کامیابی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۱ ) بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے ان کے لئے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں رواں یہی بڑی کامیابی ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے جنتیں ہیں جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں ، یہی بڑی کامیابی ہے

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کیلئے ( جنت کے ) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں یہ بڑی کامیابی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

For those who believe and do righteous deeds, will be Gardens; beneath which rivers flow: That is the great Salvation, (the fulfilment of all desires),

Translated by

Muhammad Sarwar

As for the righteously striving believers, they will live in Paradise wherein streams flow. This is the greatest triumph.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those who believe and do righteous good deeds, for them will be Gardens under which rivers flow. That is the supreme success.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those who believe and do good, they shall have gardens beneath which rivers flow, that is the great achievement.

Translated by

William Pickthall

Lo! those who believe and do good works, theirs will be Gardens underneath which rivers flow. That is the Great Success.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही जो लोग ईमान लाए और उन्होंने अच्छे कर्म किए उन के लिए बाग़ हैं, जिन के नीचे नहरें बह रही होगी। वही है बड़ी सफलता

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آگے مومنین کے حق میں جن میں مظلومین بھی آگئے ارشاد ہے کہ) بیشک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے (بہشت کے) باغ ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی (اور) یہ بڑی کامیابی ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے یقیناً ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ بڑی کامیابی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، یقینا ان کے لئے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، یہ ہے بڑی کامیابی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی یہ بڑی کامیابی ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بیشک جو لوگ یقین لائے اور کیں انہوں نے بھلائیاں ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے بہتی ہیں نہریں یہ ہے بڑی مراد ملنی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

البتہ جو لوگ ایمان لائے اور وہ نیک اعمال کے پابند رہے تو ان کے لئے وہ باغ ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔