Surat ul Fajar

Surah: 89

Verse: 15

سورة الفجر

فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰىہُ رَبُّہٗ فَاَکۡرَمَہٗ وَ نَعَّمَہٗ ۬ ۙ فَیَقُوۡلُ رَبِّیۡۤ اَکۡرَمَنِ ﴿ؕ۱۵﴾

And as for man, when his Lord tries him and [thus] is generous to him and favors him, he says, "My Lord has honored me."

انسان ( کا یہ حال ہے کہ ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاَمَّا
تو رہا
الۡاِنۡسَانُ
انسان
اِذَامَا
جب
ابۡتَلٰىہُ
آزماتا ہے اسے
رَبُّہٗ
رب اس کا
فَاَکۡرَمَہٗ
پھر وہ عزت دیتا ہے اسے
وَنَعَّمَہٗ
اور وہ نعمت دیتا ہے اسے
فَیَقُوۡلُ
تو وہ کہتا ہے
رَبِّیۡۤ
میرے رب نے
اَکۡرَمَنِ
عزت دی مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاَمَّا
پھر لیکن 
الۡاِنۡسَانُ
انسان 
اِذَامَا
جب
ابۡتَلٰىہُ
آزماتا ہےاسے
رَبُّہٗ
 رب اس کا
فَاَکۡرَمَہٗ
پھر اسے عزت  بخشتا ہے
وَنَعَّمَہٗ
اور نعمت دیتا ہےاس کو
فَیَقُوۡلُ
تو وہ کہتا ہے
رَبِّیۡۤ
میرے رب نے 
اَکۡرَمَنِ
مجھے عزت بخشی ہے
Translated by

Juna Garhi

And as for man, when his Lord tries him and [thus] is generous to him and favors him, he says, "My Lord has honored me."

انسان ( کا یہ حال ہے کہ ) جب اسے اس کا رب آزماتا ہے اور عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنایا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر انسان کا یہ حال ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

مگرانسان کوجب اُس کارب آزماتاہے پھراُسے عزت بخشتاہے اور نعمت دیتاہے تووہ کہتا ہے: ’’میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

As for man, when his Lord tests him, and thus gives him honour and bounties, he says, |"My Lord has honoured me.|"

سو آدمی جو ہے جب جانچے اس کو رب اس کا پھر اس کو عزت دے اور اس کو نعمت دے تو کہے میرے رب نے مجھ کو عزت دی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انسان کا معاملہ یہ ہے کہ جب اس کا ربّ اسے آزماتا ہے پھر اسے عزت دیتا ہے اور نعمتیں عطا کرتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for man, when his Lord tests him by exalting him and bestowing His bounties upon him, he says: “My Lord has exalted me.”

مگر 8 انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنا دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور انعام و اکرام سے نوازتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری عزت کی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

لیکن آدمی کا یہ حال ہے جب اس کا مالک اس کو چین آرام دیکر آزماتا ہے دولت اور نعمت دیتا ہے یا عزت اور دولت تو وہ کہتا ہے میرے مالک نے میری عزت کی اور 16

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

مگر انسان (عجیب ہے) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے پھر اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے تو کہتا ہے (آبا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر جب انسان کو اس کا رب عزت اور نعمت سے نوازا کر آزماتا ہے تب وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مگر انسان (عجیب مخلوق ہے کہ) جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے تو اسے عزت دیتا اور نعمت بخشتا ہے۔ تو کہتا ہے کہ (آہا) میرے پروردگار نے مجھے عزت بخشی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

As for man - when his Lord proveth him and so honoureth him and is bounteous Unto him, then he saith: 'my Lord hath honoured me,

لیکن انسان ! اسے اس کا پروردگار جب آزماتا ہے یعنی اسے انعام اکرام دیتا ہے تو کہتا ہے میرے پروردگار نے میری قدر بڑھا دی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا خداوند اس کا امتحان کرتا اور اس کو عزیمت ونعمت بخشتا ہے تو وہ خیال کرتا ہے کہ میری رب نے میری شان بڑھائی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس انسان ( کی یہ حالت ہے ) کہ جب اس کا رب اسے آزماتا ہے پس سے عزت دیتا اور انعام فرماتا ہے تو کہتا ہے: میرے رب نے مجھے عزت عطا فرمائی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مگر انسان عجیب و غریب ہے کہ جب اس کا رب اسے آزماتا ہے توا سے عزت دیتا ہے اور نعمت بخشتا ہے تو کہتا ہے آہا میرے رب نے مجھے عزت بخشی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر (اس مادہ پرست) انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا رب اس کو کسی عزت سے نوازتا ہے اور اس کو کوئی نعمت بخشتا ہے تو یہ (اس سے پھول کر اور مست ہو کر) کہتا ہے کہ رب نے مجھے عزت دے دی

Translated by

Noor ul Amin

مگرانسان کایہ حال ہے کہ جب اس کارب اسے آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسے عزت اور نعمت دیتا ہے توکہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱۵ ) لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے ، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

مگر انسان ( ایسا ہے ) کہ جب اس کا رب اسے ( راحت و آسائش دے کر ) آزماتا ہے اور اسے عزت سے نوازتا ہے اور اسے نعمتیں بخشتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھ پر کرم فرمایا

Translated by

Hussain Najfi

لیکن انسان ( کا حال یہ ہے کہ ) جب اس کا پروردگار اسے آزماتا ہے اور اسے عزت و نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے میری عزت افزائی کی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Now, as for man, when his Lord trieth him, giving him honour and gifts, then saith he, (puffed up), "My Lord hath honoured me."

Translated by

Muhammad Sarwar

As for the human being, when his Lord tests him, honors him, and grants him bounty, he says, "God has honored me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

As for man, when his Lord tries him by giving him honor and bounties, then he says: "My Lord has honored me."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And as for man, when his Lord tries him, then treats him with honor and makes him lead an easy life, he says: My Lord honors me.

Translated by

William Pickthall

As for man, whenever his Lord trieth him by honouring him, and is gracious unto him, he saith: My Lord honoureth me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु मनुष्य का हाल यह है कि जब उस का रब इस प्रकार उस की परीक्षा करता है कि उसे प्रतिष्ठा और नेमत प्रदान करता है, तो वह कहता है, "मेरे रब ने मुझे प्रतिष्ठित किया।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو آدمی کو جب اس کا پروردگار آزماتا ہے یعنی اس کو (ظاہراً ) اکرام و انعام دیتا ہے تو وہ (بطور فخر) کہتا ہے کہ میرے رب نے میری قدر بڑھا دی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب اس کا رب اس کی آزمائش کرتا ہے اور اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر انسان کا حال یہ ہے کہ اس کا رب جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت دار بنادیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو انسان کو اس کا پروردگار جب آزماتا ہے سو اس کا اکرام فرماتا ہے اور اسے نعمتیں دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے میرا اکرام کیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو آدمی جو ہے جب جانچے اس کو رب اس کا پھر اس کو عزت دے اور اس کو نعمت دے تو کہے میرے رب نے مجھ کو عزت دی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو انسان کا یہ حال ہے کہ جب اس کا پروردگار اس کو آزماتا ہے اور اس کو عزت اور نعمت سے نوازتا ہے۔ تو کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری عزت افرائی کی۔