Surat ul Fajar

Surah: 89

Verse: 16

سورة الفجر

وَ اَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰىہُ فَقَدَرَ عَلَیۡہِ رِزۡقَہٗ ۬ ۙ فَیَقُوۡلُ رَبِّیۡۤ اَہَانَنِ ﴿ۚ۱۶﴾

But when He tries him and restricts his provision, he says, "My Lord has humiliated me."

اور جب وہ اسکو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی ( اور ذلیل کیا ) ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَمَّاۤ
اور لیکن
اِذَامَا
جب کبھی
ابۡتَلٰىہُ
وہ آزماتا ہے اسے
فَقَدَرَ
پھر وہ تنگ کر دیتا ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
رِزۡقَہٗ
رزق اس کا
فَیَقُوۡلُ
تو وہ کہتا ہے
رَبِّیۡۤ
میرے رب نے
اَہَانَنِ
ذلیل کردیا مجھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَمَّاۤ
اور لیکن 
اِذَامَا
جب 
ابۡتَلٰىہُ
وہ آزماتا ہےاسے
فَقَدَرَ
تووہ تنگ کر دیتا ہے
عَلَیۡہِ
اس پر 
رِزۡقَہٗ
رزق اس کا 
فَیَقُوۡلُ
تو وہ کہتا ہے
رَبِّیۡۤ
میرے رب نے مجھے 
اَہَانَنِ
ذلیل کر دیا 
Translated by

Juna Garhi

But when He tries him and restricts his provision, he says, "My Lord has humiliated me."

اور جب وہ اسکو آزماتا ہے اس کی روزی تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری اہانت کی ( اور ذلیل کیا ) ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب اسے آزمائش میں ڈال کر اس کا رزق اس پر تنگ کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کردیا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جب اُسے وہ آزماتاہے اور اُس پراُس کارزق تنگ کردیتاہے تووہ کہتا ہے: ’’میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا ۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But when he tests him, and thus straitens his provision for him, he says, |"My Lord has disgraced me.|"

اور وہ جس وقت اس کو جانچے پھر کھینچ کرے اس پر روزی کی تو کہے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب وہ اسے آزماتا ہے پھر اس کا رزق اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But when He tests him by straitening his sustenance, he says: “My Lord has humiliated me.”

اور جب وہ اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل 9کر دیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دوسری طرف جب اسے آزماتا ہے اور اس کے رزق میں تنگی کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ : میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پس جب وہ اس کو دوسری طرح پر آزماتا ہے اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے مالک نے مجھ کو ذلیل کردیا 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے تو اس پر اس کی روزی تنگ کردیتا ہے تو کہتا ہے (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب (کسی آدمی کو) پروردگار آزماتا ہے اور اس پر اس کی روزی تنگ کردیتا ہے تب وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے تو مجھے ذلیل و رسوا کردیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب (دوسری طرح) آزماتا ہے کہ اس پر روزی تنگ کر دیتا ہے تو کہتا ہے کہ (ہائے) میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when He proveth him, and so stinteth Unto him his provision, he saith: 'my Lord hath despised me.

اور جب وہ اسے (اس طرح) آزماتا ہے کہ اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو کہتا ہے میرے پروردگار نے مجھے بےقدر کردیا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب اس کو جانچتا اور اس کے رزق میں کمی کرتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے خداوند نے مجھے ذلیل کر ڈالا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ جب اللہ ( تعالیٰ ) اسے آزماتا ہے پس اس پر اس کی روزی تنگ کردیتا ہے ، تو کہتا ہے: میرے رب نے میری توہین کی / مجھے ذلیل کردیا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب دوسری طرح آزماتا ہے تو اس پر روزی تنگ کردیتا ہے تو کہتا ہے کہ ہائے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب اسے آزمانے کو وہ اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو یہ (اس کے سب احسانات کو بھول کر) کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے خوار کردیا

Translated by

Noor ul Amin

اور جب اسے آزمائش میں ڈال کراس کا رزق تنگ کردیتا ہے توکہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل ورسوا کردیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

( ۱٦ ) اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے ، تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

لیکن جب وہ اسے ( تکلیف و مصیبت دے کر ) آزماتا ہے اور اس پر اس کا رزق تنگ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے: میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا

Translated by

Hussain Najfi

اور جب وہ ( خدا ) اسے اس طرح آزماتا ہے کہ اس کا رزق اس پر تنگ کر دیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے پروردگار نے مجھے ذلیل کر دیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But when He trieth him, restricting his subsistence for him, then saith he (in despair), "My Lord hath humiliated me!"

Translated by

Muhammad Sarwar

However, when his Lord tests him by a measured amount of sustenance, he says, "God has disgraced me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But when He tries him by straitening his means of life, he says: "My Lord has humiliated me!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But when He tries him (differently), then straitens to him his means of subsistence, he says: My Lord has disgraced me.

Translated by

William Pickthall

But whenever He trieth him by straitening his means of life, he saith: My Lord despiseth me.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

किन्तु जब कभी वह उस की परीक्षा इस प्रकार करता है कि उस की रोज़ी नपी-तुली कर देता है, तो वह कहता है, "मेरे रब ने मेरा अपमान किया।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب اس کو (دوسری طرح) آزماتا ہے یعنی اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ (شکایتاً ) کہتا ہے کہ میرے رب نے میری قدر گھٹا دی۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب وہ اس کو آزمائش میں ڈالتا ہے اور اس کا رزق اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب وہ اس کو آزماتا ہے سو اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے ذلیل کردیا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہ جس وقت اس کو جانچے پھر کھینچ کرے اس پر روزی کی تو کہے میرے رب نے مجھے ذلیل کیا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب اس کا رب اس کو اس طرح آزماتا ہے کہ اس کی روزی اس پر تنگ کردیتا ہے تو وہ کہنے لگتا ہے کہ میرے رب نے میری توہین کی۔