Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 8

سورة التوبة

کَیۡفَ وَ اِنۡ یَّظۡہَرُوۡا عَلَیۡکُمۡ لَا یَرۡقُبُوۡا فِیۡکُمۡ اِلًّا وَّ لَا ذِمَّۃً ؕ یُرۡضُوۡنَکُمۡ بِاَفۡوَاہِہِمۡ وَ تَاۡبٰی قُلُوۡبُہُمۡ ۚ وَ اَکۡثَرُہُمۡ فٰسِقُوۡنَ ۚ﴿۸﴾

How [can there be a treaty] while, if they gain dominance over you, they do not observe concerning you any pact of kinship or covenant of protection? They satisfy you with their mouths, but their hearts refuse [compliance], and most of them are defiantly disobedient.

ان کے وعدوں کا کیا اعتبار ان کا اگر تم پر غلبہ ہو جائے تو نہ یہ قرابت داری کا خیال کریں نہ عہد و پیمان کا اپنی زبانوں سے تمہیں پرچا رہے ہیں لیکن ان کے دل نہیں مانتے ان میں سے اکثر تو فاسق ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

کَیۡفَ
کیسے (ممکن ہے)
وَاِنۡ
جب کہ اگر
یَّظۡہَرُوۡا
وہ غلبہ پاجائیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لَایَرۡقُبُوۡا
نہ وہ لحاظ کریں گے
فِیۡکُمۡ
تمہارے معاملے میں
اِلًّا
کسی قرابت کا
وَّلَا
اور نہ
ذِمَّۃً
کسی معاہدے کا
یُرۡضُوۡنَکُمۡ
وہ راضی کرتے ہیں تمہیں
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
اپنے مونہوں سے
وَتَاۡبٰی
اور انکار کرتے ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل ان کے
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اکثر ان کے
فٰسِقُوۡنَ
فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

کَیۡفَ
کیسے
وَاِنۡ
حالانکہ اگر
یَّظۡہَرُوۡا
وہ قا بو پائیں
عَلَیۡکُمۡ
تم پر
لَایَرۡقُبُوۡا
نہ وہ لحاظ کریں گے
فِیۡکُمۡ
تمہارے بارے میں
اِلًّا
کسی قر ابت کا
وَّلَا
اور نہ
ذِمَّۃً
کسی عہد کا
یُرۡضُوۡنَکُمۡ
وہ خوش کرتے ہیں تمہیں
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
ساتھ اپنے مونہوں کے
وَتَاۡبٰی
اور انکا ر کرتے ہیں
قُلُوۡبُہُمۡ
دل اُن کے
وَاَکۡثَرُہُمۡ
اور اکثر اُ ن کے
فٰسِقُوۡنَ
فاسق ہیں
Translated by

Juna Garhi

How [can there be a treaty] while, if they gain dominance over you, they do not observe concerning you any pact of kinship or covenant of protection? They satisfy you with their mouths, but their hearts refuse [compliance], and most of them are defiantly disobedient.

ان کے وعدوں کا کیا اعتبار ان کا اگر تم پر غلبہ ہو جائے تو نہ یہ قرابت داری کا خیال کریں نہ عہد و پیمان کا اپنی زبانوں سے تمہیں پرچا رہے ہیں لیکن ان کے دل نہیں مانتے ان میں سے اکثر تو فاسق ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کا عہد معتبر ہو بھی کیسے سکتا ہے جبکہ اگر وہ تم پر قابو پائیں تو تمہارے معاملہ میں نہ کسی رشتہ کا لحاظ رکھیں گے اور نہ عہد کا۔ وہ باتوں سے ہی تمہیں خوش کرتے ہیں جبکہ ان کے دل وہ بات تسلیم نہیں کرتے اور ان میں سے اکثر بدعہد ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیسے ہوسکتاہے؟ حالانکہ وہ اگرتم پرقابوپائیں تو تمہارے بارے میں نہ کسی قرابت کالحاظ کریں گے اورنہ کسی عہدکا،وہ اپنے مونہوں سے تمہیں خوش کرتے ہیں اوردل ان کے انکارکرتے ہیں اوران کے اکثرفاسق ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

How (can they have a treaty) while if they overcome you, they shall not observe any bond or treaty in your case. They want to please you with (words from) their mouths, but their hearts refuse. Most of them are sin¬ners.

کیونکر رہے صلح اور اگر وہ تم پر قابو پائیں تو نہ لحاظ کریں تمہارے قرابت کا اور نہ عہد کا، تم کو راضی کردیتے ہیں اپنے منہ کی بات سے اور ان کے دل نہیں مانتے، اور اکثر ان میں بدعہد ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیسے (کوئی معاہدہ قائم رہ سکتا ہے ان سے ! ) جبکہ اگر وہ تم پر غالب آجائیں تو ہرگز لحاظ نہیں کریں گے تمہارے بارے میں کسی قرابت کا اور نہ عہد کا جبکہ ان کے دل (اب بھی) انکاری ہیں اور ان کی اکثریت فاسقین پر مشتمل ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

How can there be any covenant with the other polytheists for were they to prevail against you, they will respect neither kinship nor agreement. They seek to please you with their tongues while their hearts are averse to you, and most of them are wicked.

مگر ان کے سوا دوسرے مشرکین کے ساتھ کوئی عہد کیسے ہو سکتا ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ تم پر قابو پا جائیں تو نہ تمہارے معاملہ میں کسی قرابت کا لحاظ کریں نہ کسی معاہدہ کی ذمہ داری کا ۔ وہ اپنی زبانوں سے تم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر دِل ان کے انکار کرتے ہیں 10 اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں ۔ 11

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( لیکن دوسرے مشرکین کے ساتھ ) کیسے معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی تم پر غالب آجائیں تو تمہارے معاملے میں نہ کسی رشتہ داری کا خیال کریں ، اور نہ کسی معاہدے کا ؟ یہ تمہیں اپنی زبانی باتوں سے راضی کرنا چاہتے ہیں ، حالانکہ ان کے دل انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کا عہد کس کام کا اور (ان کا حال تو یہ ہے) اگر وہ (اے مسلمانو) تم پر کبھی غالب ہوں تو نہ عزیز داریکا لحاظ رکھیں (یا نہ خدا کا لحاظ رکھیں) نہ عہد کا اپنے منہ (کی باتوں سے) تم کو خوش کرتے ہیں اور دلوں میں ان کے انکار ہے 8 اور ان میں اکثر بےایمان ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیسے (ان سے عہد پورا ہوگا) بھلا ؟ اور اگر وہ تم لوگوں پر غلبہ پالیں تو نہ تمہاری قرابت کا لحاظ کریں اور نہ عہد کا یہ تو کو اپنی زبانی باتوں سے خوش کرتے ہیں اور ان کے دل (ان باتوں کو) نہیں مانتے اور ان کے اکثر لوگ نافرمان ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(ان سے صلح) کیسے رہ سکتی ہے اگر وہ تمہارے اوپر غلبہ حاصل کرلیں تو پھر وہ کسی رشتہ داروی کا خیال کریں گے نہ کسی قول وقرار کا۔ وہ تمہیں (چکنی چپڑی) باتوں سے بہلا رہے ہیں مگر ان کے دل مخالف ہیں اور ان میں سے اکثر تو نافرمان نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(بھلا ان سے عہد) کیونکر (پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے) کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا۔ یہ منہ سے تو تمہیں خوش کر دیتے ہیں لیکن ان کے دل (ان باتوں کو) قبول نہیں کرتے۔ اور ان میں اکثر نافرمان ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

How indeed! whereas if they get the better of you they respect not regarding you either kinship or agreement. They please you with their mouth, the while their hearts refuse; and most of them are Ungodly.

کیسے (ان عہد شکنوں کا عہد قابل رعایت رہے گا) جبکہ یہ حال ہے کہ اگر وہ کہیں تم پر غلبہ پاجائیں تو تمہارے بارے میں نہ قرابت کا پاس کریں اور نہ قول وقرار کا تمہیں پر چا رہے ہیں (صرف) اپنی زبانی باتوں سے اور ان کے دل انکار کئے جارہے ہیں اور زیادہ تر ان میں میں کے بدعمل ہی ہیں (صرف) اپنی زبانی باتوں سے اور ان کے دل انکار کئے جارہے ہیں اور زیادہ تر ان میں کے بدعمل ہی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کس طرح باقی رہ سکتی ہے جبکہ حال یہ ہے کہ اگر وہ کہیں تمہیں دبا پائیں تو نہ تمہارے بارے میں کسی قرابت کا پاس کریں نہ عہد کا ۔ وہ تمہیں باتوں سے مطمئن کرنا چاہتے ہیں ، پر ان کے دل انکار کر رہے ہیں اور ان کی اکثریت بد عہد ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیسے ان کے ساتھ عہد رہ سکتا ہے اور حال یہ ہے کہ اگر ان کو تمہارے اوپر غلبہ حاصل ہو جائے تو تمہارے بارے میں نہ کس رشتہ داری کا اور نہ ہی کسی معاہدے کاخیال رکھیں یہ لوگ اپنے مونہوں ( زبانی باتوں ) ہی سے تمہیں خوش کرتے ہیں اور ان کے دل ( ان باتوں سے ) انکار کرتے ہیں اور ان میں اکثر فاسق ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بھلا ان سے عہد کیونکر پورا کیا جائے جب ان کا یہ حال ہے کہ اگر تم پر غلبہ پالیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا یہ منہ سے تو تمہیں خوش کردیتے ہیں لیکن ان کے دل ان باتوں کو قبول نہیں کرتے اور ان میں اکثر نافرمان ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیسے (اعتبار کیا جاسکتا ہے ان پر) جب کہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر وہ تم پر غلبہ پائیں تو تمہارے بارے میں نہ کسی رشتہ داری کا لحاظ کریں نہ کسی عہد کا، وہ تم کو راضی کرتے ہیں اپنے مونہوں سے، مگر انکار کرتے ہیں ان کے دل، اور ان کی اکثریت بدکاروں کی ہے،

Translated by

Noor ul Amin

ان کاعہدمعتبرکیسے ہوسکتا ہے جبکہ اگروہ تم پر قا بو پا ئیں توتمہارے معاملہ میں نہ کسی رشتہ کالحاظ رکھیں گے اور نہ عہدکاوہ باتوں سے ہی تمہیں خوش کرتے ہیں جبکہ ان کے دل وہ بات تسلیم نہیں کرتے اور ان میں اکثربدعہدہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بھلا کیونکر ( ف۱۹ ) ان کا حال تو یہ ہے کہ تم پر قابو پائیں تو نہ قرابت کا لحاظ کریں نہ عہد کا ، اپنے منہ سے تمہیں راضی کرتے ہیں ( ف۲۰ ) اور ان کے دلوں میں انکار ہے اور ان میں اکثر بےحکم ہیں ( ف۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( بھلا ان سے عہد کی پاسداری کی توقع ) کیونکر ہو ، ان کا حال تو یہ ہے کہ اگر تم پر غلبہ پا جائیں تو نہ تمہارے حق میں کسی قرابت کا لحاظ کریں اور نہ کسی عہد کا ، وہ تمہیں اپنے مونہہ سے تو راضی رکھتے ہیں اور ان کے دل ( ان باتوں سے ) انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر عہد شکن ہیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان کے سوا دوسرے ) مشرکین سے کس طرح کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے؟ حالانکہ اگر وہ تم پر غلبہ پا جائیں تو وہ تمہارے بارے میں نہ کسی قرابت کا پاس کریں اور نہ کسی عہد و پیمان کی ذمہ داری کا ۔ وہ صرف تمہیں اپنے منہ ( کی باتوں ) سے راضی کرنا چاہتے ہیں اور ان کے دل انکار کرتے ہیں ۔ اور ان میں سے زیادہ تر لوگ فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

How (can there be such a league), seeing that if they get an advantage over you, they respect not in you the ties either of kinship or of covenant? With (fair words from) their mouths they entice you, but their hearts are averse from you; and most of them are rebellious and wicked.

Translated by

Muhammad Sarwar

How could God and His Messenger grant them (pagans) peace when if they were to acquire superiority over you, they would respect none of the peace treaties nor their kindred relations with you! They only try to please you by paying lip-service to you but their hearts are against you and most of them are evil-doers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

How When if you are overpowered by them, they regard not the ties, either of kinship, (Ill) or of covenant (Dhimmah) With their mouths they please you, but their hearts are averse to you, and most of them are rebellious.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

How (can it be)! while if they prevail against you, they would not pay regard in your case to ties of relationship, nor those of covenant; they please you with their mouths while their hearts do not consent; and most of them are transgressors.

Translated by

William Pickthall

How (can there be any treaty for the others) when, if they have the upper hand of you, they regard not pact nor honour in respect of you? They satisfy you with their mouths the while their hearts refuse. And most of them are wrongdoers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कैसे अहद रहेगा जबकि यह हाल है कि अगर वे तुम्हारे ऊपर क़ाबू पा जाएं तो तुम्हारे बारे में न क़राबत का लिहाज़ करें और न अहद का, वे तुमको अपने मुँह की बात से राज़ी करना चाहते हैं मगर उनके दिल इनकार करते हैं, और उनमें अकसर बद-अहद हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیسے (ان کو عہد قابل رعایت رہے گا حالانکہ ان کی حالت یہ ہے کہ) اور اگر وہ تم پر کہیں غلبہ پاجائیں تو تمہارے بارے میں نہ قرابت کا پاس کریں اور نہ قول وقرار کا۔ یہ لوگ تم کو اپنی زبانی باتوں سے راضی کررہے ہیں اور ان کے دل (ان باتوں کو) نہیں مانتے۔ اور ان میں زیادہ آدمی شریر ہیں۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیسے ممکن ہے وہ اگر تم پر غالب آجائیں تو تمہارے بارے میں نہ کسی قرابت اور نہ کسی عہدکالحاظ کریں گے تمہیں اپنی زبانوں سے خوش کرتے ہیں اور ان کے دل نہیں مانتے اور ان میں سے اکثر نافرمان ہیں۔ (٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر ان کے سوا دوسرے مشرکین کے ساتھ کوئی عہد کیسے ہوسکتا ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ تم پر قابو پا جائیں تو نہ تمہارے معاملہ میں کسی قرابت کا لحاظ کریں نہ کسی معاہدہ کی ذمہ داری کا ؟ وہ اپنی زبانوں سے تم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر دل ان کے انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر فاسق ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کا عہد کیسے رہے گا اور حال ان کا یہ ہے کہ اگر وہ تم پر غلبہ پاجائیں تو تمہارے بارے میں نہ کسی قرابت کی پاسداری کریں اور نہ کسی معاہدہ کی ذمہ داری کا خیال کریں۔ یہ لوگ تمہیں اپنے مونہوں سے راضی کرتے ہیں اور ان کے دل انکار کرتے ہیں۔ اور ان میں اکثر فاسق ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیونکر رہے صلح اور اگر وہ تم پر قابو پائیں تو نہ لحاظ کریں تمہاری قرابت کا اور نہ عہد کا تم کو راضی کردیتے ہیں اپنے منہ کی بات سے اور ان کے دل نہیں مانتے اور اکثر ان میں بدعہد ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان لوگوں کی رعایت کیسے ہوسکتی ہے جن کا حال یہ ہے کہ اگر وہ کسی وقت تم پر غلبہ حاصل کرلیں تو تمہارے بارے میں نہ قرابت کا لحاظ کریں اور نہ کسی عہدو پیمان کا وہ تم کو اپنی زبانی باتوں سے خوش کرنا چاہتے ہیں اور ان کے دل انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر بدعہد ہیں۔