ConjunctionImperativeVerbPersonal Pronoun

وَلْيَبْكُوا۟

and let them weep

اور چاہیے کہ روئیں

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
بَكَى
يَبْكِي
اِبْكِ
بَاكٍ
مَبْكِيّ
بُكَاءً/بُكِىّ
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

بَکَیٰ یَبْکِیْ کا مصدر بُکَی وَبُکَآئً یعنی ممدود اور مقصور دونوں طرح آتا ہے اور اس کے معنی غم کے ساتھ آنسو بہانے اور رونے کے ہیں اگر آواز غالب ہو تو اسے بُکَآئً (ممدود) کہا جاتا ہے جیسے رُغَائٌ وَثُغاعٌ اور اس نوع کے دیگر اوزاں جو صوت کے لیے وضع کیے گئے ہیں اور اگر غم غالب ہو تو اُسے بُکًی (بالقصر) کہا جاتا ہے۔ اَلْبَاکِیُ رونے والا۔ غم اور اندوہ سے آنسو بہانے والا اس کی جمع بَاکُوْنَ وَبُکِیٌّ آتی ہے، قرآن میں ہے: (خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّ بُکِیًّا ) (۱۹:۵۸) تو سجدے میں گر پڑتے اور روتے رہتے تھے۔ اصل میں بُکِیٌّ (بُکُوْیٌ بروزن فُعُوْلٌ ہے، جیسے سَاجِدٌ وَسُجُوْدٌ وَرَاکِعٌ وَرُکُوْعٌ وَقَاعِدٌ وَقُعُوْدٌ واؤ کو یاء سے تبدیل کرکے یاء میں ادغام کردیا گیا یہ، جیسے جَاثٍ وَجُثِیٍّ وَعَاتٍ عُتِیٍّ نیز: بُکًی کے اصل معنی تو غم کے ساتھ آنسو بہانا کے ہوتے ہیں، مگر کبھی صرف آنسو بہانے اور کبھی صرف غم کھانے کے لیے بھی آجاتا ہے۔ چنانچہ آیت کریمہ: (فَلۡیَضۡحَکُوۡا قَلِیۡلًا وَّ لۡیَبۡکُوۡا کَثِیۡرًا) (۹:۸۲) یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) ۔۔ بہت سا رونا ہوگا۔ میں مطلق خوشی اور غم کے معنی مراد ہیں اور ضحک کے ساتھ قہقہہ اور بکاء کے ساتھ انسو بہانا ضروری نہیں ہے۔ یہی معنی آیت کریمہ: (فَمَا بَکَتۡ عَلَیۡہِمُ السَّمَآءُ وَ الۡاَرۡضُ ) (۴۴:۲۹) پھر ان پر نہ تو آسمان اور زمین کو رونا آیا۔ میں مراد ہیں ہاں جو لوگ آسمان اور زمین کے لیے زندگی اور علم ثابت کرتے ہیں وہ اسے حقیقی معنی پر حمل کرتے ہیں اور جو زندگی کے قائل نہیں ہیں وہ نسبت مجازی قرار دیتے ہیں یعنی ان سے آسمان اور زمین کے باشندے مراد ہیں۔ (1)

Lemma/Derivative

5 Results
بَكَتْ