Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 82

سورة التوبة

فَلۡیَضۡحَکُوۡا قَلِیۡلًا وَّ لۡیَبۡکُوۡا کَثِیۡرًا ۚ جَزَآءًۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡسِبُوۡنَ ﴿۸۲﴾

So let them laugh a little and [then] weep much as recompense for what they used to earn.

پس انہیں چاہیے کہ بہت کم ہنسیں اور بہت زیادہ روئیں بدلے میں اس کے جو یہ کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلۡیَضۡحَکُوۡا
پس چاہیے کہ وہ ہنسیں
قَلِیۡلًا
بہت تھوڑا
وَّلۡیَبۡکُوۡا
اور چاہیے کہ وہ روئیں
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
جَزَآءًۢ
بدلہ ہے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
وہ کمائی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلۡیَضۡحَکُوۡا
پس لازم ہے کہ وہ ہنسیں
قَلِیۡلًا
بہت کم
وَّلۡیَبۡکُوۡا
اور لازم ہے کہ وہ روئیں
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
جَزَآءًۢ
بدلے میں
بِمَا
اُس کا جو
کَانُوۡا
ہیں وہ
یَکۡسِبُوۡنَ
کماتے رہے
Translated by

Juna Garhi

So let them laugh a little and [then] weep much as recompense for what they used to earn.

پس انہیں چاہیے کہ بہت کم ہنسیں اور بہت زیادہ روئیں بدلے میں اس کے جو یہ کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

انہیں چاہئے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ۔ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس کا بدلہ یہی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس لازم ہے کہ وہ ہنسیں بہت کم اورروئیں بہت زیادہ اس کے بدلے میں جووہ کماتے رہے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, let them laugh a little, and weep a lot, being a re-ward of what they used to earn.

سو وہ ہنس لیویں تھوڑا اور رو دیں بہت سا، بدلہ اس کا جو وہ کماتے تھے،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو انہیں چاہیے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ بدلہ اس کا جو کمائی انہوں نے کی ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Let them, then, laugh little, and weep much at the contemplation of the punishment for the evil they have committed.

اب چاہیے کہ یہ لوگ ہنسنا کم کریں اور روئیں زیادہ ، اس لیے کہ جو بدی یہ کماتے ہیں اس کی جزا ایسی ہی ہے ﴿کہ انہیں اس پر رونا چاہیے﴾ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اب یہ لوگ ( دنیا میں ) تھوڑا بہت ہنس لیں ، اور پھر ( آخرت میں ) خوب روتے رہیں ، کیونکہ جو کچھ کمائی یہ کرتے رہے ہیں ، اس کا یہی بدلہ ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

خیر (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں (آخرت میں) ان کاموں کے بدلے جو (دنیا میں) کرتے رہے بہت روئیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو تھوڑے دن (دنیا میں) ہنس لیں اور بہت دنوں تک (آخرت میں) روتے رہیں ان کاموں کے بدلے جو کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فلیضحکم (پس چاہئے کہ وہ ہنسیں ولیکوا (اور چاہئے کہ وہ روئیں یکسبون (وہ کماتے ہیں)

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ (دنیا میں) تھوڑا سا ہنس لیں اور (آخرت میں) ان کو ان اعمال کے بدلے جو کرتے رہے ہیں بہت سا رونا ہوگا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Little then let them laugh, and much they shall weep: the meed of that which they have been earning.

سو تھوڑے دن ہنس لیں اور پھر (آخرت میں) بہت دن روتے رہیں ان کاموں کے بدلہ میں جو وہ کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس وہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ ، اپنے کیے کی پاداش میں ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس یہ لوگ تھوڑا ہنس لیں اور ( آخرت میں ) روتے رہیں اس کے بدلے میں جو کچھ وہ کیا کرتے تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہیں چاہیے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس کا بدلہ یہی ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو ہنس لیں یہ لوگ تھوڑا سا، اور ان کو رونا پڑے گا بہت زیادہ اپنی اس کمائی کے بدلے کے طور پر جو یہ لوگ کرتے رہے تھے (اپنی زندگیوں میں)

Translated by

Noor ul Amin

انہیں چاہیے کہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ جو کچھ یہ کررہے ہیں اس کابدلہ یہی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو انہیں چاہیے تھوڑا ہنسیں اور بہت روئیں ( ف۱۸۹ ) بدلہ اس کا جو کماتے تھے ( ف۱۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس انہیں چاہیئے کہ تھوڑا ہنسیں اور زیادہ روئیں ( کیونکہ آخرت میں انہیں زیادہ رونا ہے ) یہ اس کا بدلہ ہے جو وہ کماتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

ان ( برے ) کاموں کے بدلہ میں جو یہ لوگ کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ اب وہ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let them laugh a little: much will they weep: a recompense for the (evil) that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

They should laugh less and weep more as a recompense for what they have gained.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So let them laugh a little and (they will) cry much as a recompense of what they used to earn (by committing sins).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore they shall laugh little and weep much as a recompense for what they earned.

Translated by

William Pickthall

Then let them laugh a little: they will weep much, as the reward of what they used to earn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस वे कम हँसें और ज़्यादा रोएं उसके बदले में जो वे करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تھوڑے دنوں (دنیا میں) ہنس لیں اور بہت دنوں (آخرت میں) (1) روتے رہیں ان کاموں کے بدلہ میں جو کچھ (کفر و نفاق و خلاف) کیا کرتے تھے۔ (82)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

بس وہ کم ہنسیں اور بہت زیادہ روئیں اس کے بدلے جو وہ کماتے ہیں۔ “ (٨٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب چاہئے کہ یہ لوگ ہنسنا کم کریں اور روئیں زیادہ ، اس لیے کہ جو بدی یہ کماتے رہے اس کی جزا ایسی ہی ہے (کہ انہیں اس پر رونا چاہئے)

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو یہ لوگ تھوڑا سا ہنس لیں اور زیادہ روئیں ان اعمال کے بدلہ جو وہ کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو وہ ہنس لیویں تھوڑا اور رو ویں بہت سا بدلہ اس کا جو وہ کماتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اب ان کو چاہئے کہ تھوڑے دنوں ہنس لیں اور اس کمائی کے بدلے جو کمائی یہ کیا کرتے تھے بہت دنوں روتے رہیں۔