Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 90

سورة التوبة

وَ جَآءَ الۡمُعَذِّرُوۡنَ مِنَ الۡاَعۡرَابِ لِیُؤۡذَنَ لَہُمۡ وَ قَعَدَ الَّذِیۡنَ کَذَبُوا اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ سَیُصِیۡبُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۹۰﴾

And those with excuses among the bedouins came to be permitted [to remain], and they who had lied to Allah and His Messenger sat [at home]. There will strike those who disbelieved among them a painful punishment.

بادیہ نشینوں میں سے عذر والے لوگ حاضر ہوئے کہ انہیں رخصت دے دی جائے اور وہ بیٹھ رہے جنہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے جھوٹی باتیں بنائی تھیں ۔ اب تو ان میں جتنے کفار ہیں انہیں دکھ دینے والی مار پہنچ کر رہے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَآءَ
اور آگئے
الۡمُعَذِّرُوۡنَ
عذر کرنے والے
مِنَ الۡاَعۡرَابِ
بددیوں / دیہاتیوں میں سے
لِیُؤۡذَنَ
کہ اجازت دی جائے
لَہُمۡ
انہیں
وَقَعَدَ
اور بیٹھ گئے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہوں نے
کَذَبُوا
جھوٹ بولا
اللّٰہَ
اللہ سے
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول سے
سَیُصِیۡبُ
عنقریب پہنچے گا
الَّذِیۡنَ
انہیں جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡہُمۡ
ان میں سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَآءَ
اور آئے
الۡمُعَذِّرُوۡنَ
بہانے بنانے والے
مِنَ الۡاَعۡرَابِ
دیہاتیوں میں سے
لِیُؤۡذَنَ
تاکہ اجازت دی جائے
لَہُمۡ
اُن کے لئے
وَقَعَدَ
اور بیٹھے رہے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
کَذَبُوا
جنہوں نے جھوٹ بولا تھا
اللّٰہَ
اللہ سے
وَرَسُوۡلَہٗ
اور اس کے رسول سے
سَیُصِیۡبُ
عنقریب پہنچے گا
الَّذِیۡنَ
اُن لوگوں کو
کَفَرُوۡا
جن لوگوں نے کفر کیا
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے
عَذَابٌ
عذاب
اَلِیۡمٌ
دردناک
Translated by

Juna Garhi

And those with excuses among the bedouins came to be permitted [to remain], and they who had lied to Allah and His Messenger sat [at home]. There will strike those who disbelieved among them a painful punishment.

بادیہ نشینوں میں سے عذر والے لوگ حاضر ہوئے کہ انہیں رخصت دے دی جائے اور وہ بیٹھ رہے جنہوں نے اللہ سے اور اس کے رسول سے جھوٹی باتیں بنائی تھیں ۔ اب تو ان میں جتنے کفار ہیں انہیں دکھ دینے والی مار پہنچ کر رہے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور دیہاتیوں میں سے کچھ بہانہ ساز آئے کہ انہیں بھی (جہاد سے) رخصت دی جائے اور وہ لوگ بھی بیٹھ رہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹا عہد کیا تھا۔ ان دیہاتیوں میں سے جنہوں نے کفر (کاطریقہ اختیار) کیا، عنقریب انہیں دردناک سزا ملے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور دیہاتیوں میں سے بہانے بنانے والے آئے کہ انہیں اجازت دی جائے اور وہ لوگ بیٹھے رہے جنہوں نے اﷲ تعالیٰ اوراس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا۔ ان میں سے جن لوگوں نے کفرکیا، عنقریب اُنہیں ایک دردناک عذاب پہنچے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the excuse-makers from the Bedouins came that they might be allowed (to stay behind), while those who were false to Allah and His Messengers (just) stayed behind. A painful punishment is about to fall upon those of them who disbelieve.

اور آئے بہانہ کرنے والے گنوار تاکہ ان کو رخصت مل جائے اور بیٹھ رہے جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اللہ سے اور اس کے رسول سے اب پہنچے گا ان کو جو کافر ہیں ان میں عذاب دردناک۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بہانے بنانے والے بدو بھی کہ ان کو رخصت دے دی جائے اور بیٹھ رہے وہ لوگ جنہوں نے جھوٹ کہا تھا اللہ سے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عنقریب دردناک عذاب پہنچے گا ان لوگوں کو جو ان میں سے کفر پر اڑے رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Many of the bedouin Arabs came with excuses, seeking leave to stay behind. Thus those who were false to Allah and His Messenger in their covenant remained behind. A painful chastisement shall befall those of them that disbelieved.

بدوی عربوں 90 میں سے بھی بہت سے لوگ آئے جنہوں نے عذر کیے تاکہ انہیں بھی پیچھے رہ جانے کی اجازت دی جائے ۔ اس طرح بیٹھ رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے ایمان کا جھوٹا عہد کیا تھا ۔ ان بدویوں میں سے جن جن لوگوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا ہے 91 عنقریب وہ درد ناک سزا سے دوچار ہوں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور دیہاتیوں میں سے بھی بہانہ باز لوگ آئے کہ ان کو ( جہاد سے ) چھٹی دی جائے ، ( ٧١ ) اور ( اس طرح ) جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا ، وہ سب بیٹھ رہے ۔ ان میں سے جنہوں نے کفر ( مستقل طور پر ) اپنا لیا ہے ، ان کو دردناک عذاب ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور گاؤں والے (بھی بنی غفار) عذر کرتے ہوئے آئے 3 ان کو گھروں میں رہنے کی) اجازت مل جائے اور جن لوگوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا (اسلام کا جھوٹا دعوی کیا) وہ بیٹھ رہے (عذر کرنے کو بھی نہ آئے ان میں جو کافر ہیں 4 ان کو دکھ کی مار پڑے گی 5 ۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور صحرانشینوں سے کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (آپ کے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے اللہ اور اس کے پیغمبر کے ساتھ جھوٹ بولا وہ (گھروں میں) بیٹھ رہے ان میں سے جو (آخر تک) کافر رہیں گے جلد ہی ان کو درد ناک عذاب ہوگا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور کچھ دیہاتیوں میں سے بہانے بناتے آئیں گے تاکہ آپ ان کو اجازت دے دیں اور وہ ان لوگوں کے ساتھ بیٹھے رہیں جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جھٹلایا ہے ان میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور صحرا نشینوں میں سے بھی کچھ لوگ عذر کرتے ہوئے (تمہارے پاس) آئے کہ ان کو بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے خدا اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا وہ (گھر میں) بیٹھ رہے سو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دکھ دینے والا عذاب پہنچے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And there came the apologists from among dwellers of the desert men praying that leave may be given them and those Who had lied unto Allah and His apostle sat at home. An afflictive torment shall afflict those of them who disbelieve.

اور دیہاتیوں میں سے بہانہ باز لوگ آئے کہ انہیں اجازت مل جائے ۔ اور جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے (بالکل ہی) جھوٹ بولا تھا وہ بیٹھے رہے ۔ ان میں جو کافر رہیں گے وہ عذاب درد ناک میں مبتلا ہوں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور دیہاتیوں میں سے بھی بہانہ باز لوگ آئے کہ انہیں رخصت دی جائے اور جو اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولے وہ بیٹھ رہے ۔ ان میں سے جنہوں نے کفر کیا ، ان کو ایک دردناک عذاب پکڑے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

کمزوروں اور بیماروں اورجن لوگوں کے پاس خرچ کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں اور ان پر ( جہاد میں نہ نکلنے کا ) کوئی گناہ نہیں جبکہ وہ اﷲ ( تعالیٰ ) اوراس کے رسول ( ﷺ ) کیلئے مخلص رہیں نیک لوگوں پر کوئی الزام نہیں اور اﷲ ( تعالیٰ ) غفورورحیم ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور صحرائی لوگوں میں سے کچھ لوگ آپ کے پاس آئے کہ انہیں بھی اجازت دی جائے اور جنہوں نے اللہ اور اسکے رسول کے ساتھ جھوٹ بولا وہ گھر میں بیٹھ رہے تو جو لوگ ان میں سے کافر ہوئے ہیں ان کو دردناک عذاب ملے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آئے بہانہ باز دیہاتی تاکہ ان کو اجازت دے دی جائے (گھروں میں بیٹھ رہنے کی) اور (اسی طرح) بیٹھے رہے وہ لوگ بھی جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اللہ اور اس کے رسول سے، عنقریب ہی پہنچ کر رہے گا ایک دردناک عذاب ان لوگوں کو جو ان میں سے اڑ رہے تھے اپنے کفر (وباطل) پر،

Translated by

Noor ul Amin

اور دیہاتیوں میں سے کچھ بہانہ ساز آئے کہ انہیں بھی ( جہادسے ) رخصت دی جائے اور وہ لوگ بھی بیٹھے رہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹا عہد کیا تھا ان دیہاتیوں میں سے جنہوں نے کفر ( کاطریقہ اختیار ) کیا عنقریب انہیں دردناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بہانے بنانے والے گنوار آئے ( ف۱۹۹ ) کہ انہیں رخصت دی جائے اور بیٹھ رہے وہ جنہوں نے اللہ و رسول سے جھوٹ بولا تھا ( ف۲۰۰ ) جلد ان میں کے کافروں کو دردناک عذاب پہنچے گا ( ف۲۰۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور صحرا نشینوں میں سے کچھ بہانہ ساز ( معذرت کرنے کے لئے دربارِ رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ) آئے تاکہ انہیں ( بھی ) رخصت دے دی جائے ، اور وہ لوگ جنہوں نے ( اپنے دعویٰ ایمان میں ) اللہ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) سے جھوٹ بولا تھا ( جہاد چھوڑ کر پیچھے ) بیٹھے رہے ، عنقریب ان میں سے ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کیا دردناک عذاب پہنچے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور صحرائی بَدوؤں میں عذر کرنے والے ( آپ کے پاس ) آئے کہ انہیں پیچھے رہ جانے کی اجازت دے دی جائے ۔ اور جنہوں نے ( اسلام کا اظہار کرکے ) خدا و رسول سے جھوٹ بولا تھا وہ ( بلا اجازت ) گھروں میں بیٹھے رہے ۔ ان میں سے جنہوں نے کفر اختیار کیا ہے انہیں عنقریب دردناک عذاب پہنچے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there were, among the desert Arabs (also), men who made excuses and came to claim exemption; and those who were false to Allah and His Messenger (merely) sat inactive. Soon will a grievous penalty seize the Unbelievers among them.

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the dwellers of the desert (who were not able to join the army) came to the Prophet seeking exemption from taking part in the battle. Those who called God and His Messengers liars also stayed home (with those who were truly exempt). The disbelievers will soon receive a painful punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who made excuses from the bedouins came asking your permission to exempt them (from the battle), and those who had lied to Allah and His Messenger sat at home (without asking the permission for it); a painful torment will seize those of them who disbelieve.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the defaulters from among the dwellers of the desert came that permission may be given to them and they sat (at home) who lied to Allah and His Apostle; a painful chastisement shall afflict those of them who disbelieved.

Translated by

William Pickthall

And those among the wandering Arabs who had an excuse came in order that permission might be granted them. And those who lied to Allah and His messenger sat at home. A painful doom will fall on those of them who disbelieve.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और देहातियों में से भी बहाना करने वाले आए कि उन्हें इजाज़त मिल जाए और जिन्होंने अल्लाह और उसके रसूल से झूठ बोला वे बैठे रहे, उनमें से जिन्होंने इनकार किया उनको एक दर्दनाक अज़ाब पकड़ेगा।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور کچھ بہانہ باز لوگ دیہاتیوں میں سے آئے تاکہ ان کو (گھر رہنے کی) اجازت مل جائے اور (ان دیہاتیوں میں سے) جنہوں نے خدا سے اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے (دعوٰیٴ ایمان میں) بالکل ہی جھوٹ بولا تھا وہ (بالکل ہی) بیٹھ رہے ان میں جو (آخر تک) کافر رہیں گے ان کو دردناک عذاب ہوگا۔ (2) (90)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور دیہاتیوں میں سے کئی بہانے بنانے والے آئے تاکہ انہیں اجازت دی جائے اور وہ لوگ بیٹھ رہے جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا ان میں سے جن لوگوں نے کفر کیا جلد ہی انہیں درد ناک عذاب ہوگا۔ “ (٩٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

بدوی عربوں میں سے بھی بہت سے لوگ آئے جنہوں نے عذر کیے تاکہ انہیں بھی پیچھے رہ جانے کی اجازت دی جائے۔ اس طرح بیٹھ رہے وہ لوگ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے ایمان کا جھوٹا عہد کیا تھا۔ ان بدویوں میں سے جن لوگوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا ہے عنقریب وہ دردناک سزا سے دوچار ہوں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور دیہاتیوں میں سے کچھ لوگ بہانہ کرنے والے آئے تاکہ ان کو اجازت دے دی جائے، اور جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول سے جھوٹ بولا تھا وہ بیٹھے رہ گئے، جو لوگ ان میں سے کفر ہی پر رہیں گے انہیں درد ناک عذاب پہنچے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آئے بہانے کرنے والے گنوار تاکہ ان کو رخصت مل جائے اور بیٹھ رہے جنہوں نے جھوٹ بولا تھا اللہ سے اور اس کے رسول سے، اب پہنچے گا ان کو جو کافر ہیں ان میں عذاب دردناک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور دیہاتی لوگوں میں سے بھی کچھ لوگ بہانہ کرتے ہوئے آئے تاکہ ان کو بھی بیٹھ رہنے کی اجازت مل جائے اور جن لوگوں نے ان دیہاتیوں میں سے اللہ اور اس کے رسول سے بالکل ہی جھوٹ بولا تھا وہ تو گھروں ہی میں بیٹھے رہے ان دیہاتیوں میں سے جو لوگ کفر پر قائم رہیں گے ان کو ضرور دردناک عذاب پہنچے گا۔