And We did certainly give the Children of Israel the Scripture and judgement and prophethood, and We provided them with good things and preferred them over the worlds.
یقیناً ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ، حکومت اور نبوت دی تھی اور ہم نے انہیں پاکیزہ ( اور نفیس ) روزیاں دی تھیں اور انہیں دنیا والوں پر فضیلت دی تھی ۔
And We gave them clear proofs of the matter [of religion]. And they did not differ except after knowledge had come to them - out of jealous animosity between themselves. Indeed, your Lord will judge between them on the Day of Resurrection concerning that over which they used to differ.
اور ہم نے انہیں دین کی صاف صاف دلیلیں دیں پھر انہوں نے اپنے پاس علم کے پہنچ جانے کے بعد آپس کی ضد بحث سے ہی اختلاف برپا کر ڈالا یہ جن جن چیزوں میں اختلاف کر رہے ہیں ان کا فیصلہ قیامت والے دن ان کے درمیان ( خود ) تیرا رب کرے گا ۔