Our Lord, indeed we have heard a caller calling to faith, [saying], 'Believe in your Lord,' and we have believed. Our Lord, so forgive us our sins and remove from us our misdeeds and cause us to die with the righteous.
اے ہمارے رب! ہم نے سُنا کہ مُنادی کرنے والا با آواز بلند ایمان کی طرف بُلا رہا ہے کہ لوگو! اپنے رب پر ایمان لاؤ ، پس ہم ایمان لائے یا الٰہی! اب تُو ہمارے گُناہ معاف فرما اور ہماری بُرائیاں ہم سے دُور کردے اور ہماری موت نیکوں کے ساتھ کر ۔
And thus We have revealed to you an inspiration of Our command. You did not know what is the Book or [what is] faith, but We have made it a light by which We guide whom We will of Our servants. And indeed, [O Muhammad], you guide to a straight path -
اور اسی طرح ہم نے آپ کی طرف اپنے حکم سے روح کو اتارا ہے ، آپ اس سے پہلے یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ کتاب اور ایمان کیا چیز ہے ؟ لیکن ہم نے اسے نور بنایا ، اس کے ذریعہ سے اپنے بندوں میں جسے چاہتے ہیں ، ہدایت دیتے ہیں ، بیشک آپ راہ راست کی رہنمائی کر رہے ہیں ۔
O you who have believed, let not a people ridicule [another] people; perhaps they may be better than them; nor let women ridicule [other] women; perhaps they may be better than them. And do not insult one another and do not call each other by [offensive] nicknames. Wretched is the name of disobedience after [one's] faith. And whoever does not repent - then it is those who are the wrongdoers.
اے ایمان والو! مرد دوسرے مردوں کا مذاق نہ اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں عورتوں کا مذاق اڑائیں ممکن ہے کہ یہ ان سے بہتر ہوں اور آپس میں ایک دوسرے کو عیب نہ لگاؤ اور نہ کسی کو برے لقب دو ایمان کے بعد فسق برا نام ہے ، اور جو توبہ نہ کریں وہی ظالم لوگ ہیں ۔