CHAPTER: Eating from the top of the platter. - باب: رکابی اور پیالے کے اوپری حصے سے نہ کھائے بلکہ کنارے سے کھائے ۔ - Foods (kitab al-at'imah) - Sunnan Abu Dawood with Urdu and English Translation
Chapter 18 of Foods (kitab al-at'imah) in Sunnan Abu Dawood. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
Narrated Abdullah ibn Abbas: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: When one of you eats, he must not eat from the top of the dish, but should eat from the bottom; for the blessing descends from the top of it.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو پلیٹ کے اوپری حصے سے نہ کھائے بلکہ اس کے نچلے حصہ سے کھائے اس لیے کہ برکت اس کے اوپر والے حصہ میں نازل ہوتی ہے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن الترمذی/الأطعمة ۱۳ (۱۸۰۵، سنن ابن ماجہ/الأطعمة ۱۲ (۳۲۷۷)، (تحفة الأشراف: ۵۵۶۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۲۷۰، ۳۰۰، ۳۴۳، ۳۴۵، ۳۶۴)، سنن الدارمی/الأطعمة ۱۶ (۲۰۹۰)
Narrated Abdullah ibn Busr: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم had a bowl called gharra'. It was carried by four persons. When the sun rose high, and they performed the forenoon prayer, the bowl in which tharid was prepared was brought, and the people gathered round it. When they were numerous, the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Allah has made me a respectable servant, and He did not make me an obstinate tyrant. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Eat from it sides and leave its top, the blessing will be conferred on it
عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک لگن جسے غراء کہا جاتا تھا، اور جسے چار آدمی اٹھاتے تھے، جب اشراق کا وقت ہوا اور لوگوں نے اشراق کی نماز پڑھ لی تو وہ لگن لایا گیا، مطلب یہ ہے اس میں ثرید ۱؎ بھرا ہوا تھا تو سب اس کے اردگرد اکٹھا ہو گئے، جب لوگوں کی تعداد بڑھ گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھٹنے ٹیک کر بیٹھ گئے ۲؎ ایک اعرابی کہنے لگا: بھلا یہ بیٹھنے کا کون سا طریقہ ہے؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے نیک ( متواضع ) بندہ بنایا ہے، مجھے جبار و سرکش نہیں بنایا ہے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے کناروں سے کھاؤ اور اوپر کا حصہ چھوڑ دو کیونکہ اس میں برکت دی جاتی ہے ۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الأطعمة ۶ (۳۲۶۳)، ۱۲ (۳۲۷۵)،(تحفة الأشراف: ۵۱۹۹ )، وقد أخرجہ: سنن الدارمی/الأطعمة ۱۶ (۲۰۹۰)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : ایک قسم کا کھانا ہے جو روٹی اور شوربے سے تیار کیا جاتا ہے۔ ۲؎ : تاکہ اور لوگوں کو بھی جگہ مل جائے اور لوگ آسانی سے بیٹھ سکیں۔
Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for
YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status —
Arabic with English and Urdu translation, free on
WizTools123.