TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

(34) CHAPTER.What is said regarding Hajj-at-Tamattu, Hajj-al-Qiran and Hajj-al-Ifrad. And whoever has not brought the Hady with him, he should finish the Ihram of Hajj, and make it as Umra, ( and then assume another Ihram for Hajj form Makkah, etc.). حج میں تمتع ، قران اور افراد کا بیان اور جس کے ساتھ ہدی نہ ہو ، اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے

Chapter 34 of The book of hajj. in Sahih Bukhari. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 34 of 146 · 9 Hadith
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، خَرَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا نُرَى إِلَّا أَنَّهُ الْحَجُّ ، فَلَمَّا قَدِمْنَا تَطَوَّفْنَا بِالْبَيْتِ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ أَنْ يَحِلَّ ، فَحَلَّ مَنْ لَمْ يَكُنْ سَاقَ الْهَدْيَ وَنِسَاؤُهُ لَمْ يَسُقْنَ فَأَحْلَلْنَ ، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا : فَحِضْتُ ، فَلَمْ أَطُفْ بِالْبَيْتِ ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ الْحَصْبَةِ ، قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، يَرْجِعُ النَّاسُ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ وَأَرْجِعُ أَنَا بِحَجَّةٍ ؟ , قَالَ : وَمَا طُفْتِ لَيَالِيَ قَدِمْنَا مَكَّةَ ، قُلْتُ : لَا ، قَالَ : فَاذْهَبِي مَعَ أَخِيكِ إِلَى التَّنْعِيمِ فَأَهِلِّي بِعُمْرَةٍ ، ثُمَّ مَوْعِدُكِ كَذَا وَكَذَا ، قَالَتْ صَفِيَّةُ : مَا أُرَانِي إِلَّا حَابِسَتَهُمْ ، قَالَ : عَقْرَى حَلْقَى أَوَ مَا طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ، قَالَتْ : قُلْتُ : بَلَى ، قَالَ : لَا بَأْسَ ، انْفِرِي ، قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا : فَلَقِيَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُصْعِدٌ مِنْ مَكَّةَ ، وَأَنَا مُنْهَبِطَةٌ عَلَيْهَا أَوْ أَنَا مُصْعِدَةٌ وَهُوَ مُنْهَبِطٌ مِنْهَا .
Narrated Al-Aswad: ' Aisha said, We went out with the Prophet (from Medina) with the intention of performing Hajj only and when we reached Mecca we performed Tawaf round the Ka`ba and then the Prophet ordered those who had not driven the Hadi along with them to finish their Ihram. So the people who had not driven the Hadi along with them finished their Ihram. The Prophet's wives, too, had not driven the Hadi with them, so they too, finished their Ihram. `Aisha added, I got my menses and could not perform Tawaf round the Ka`ba. So when it was the night of Hasba (i.e. when we stopped at Al-Muhassab), I said, 'O Allah's Apostle! Everyone is returning after performing Hajj and `Umra but I am returning after performing Hajj only.' He said, 'Didn't you perform Tawaf round the Ka`ba the night we reached Mecca?' I replied in the negative. He said, 'Go with your brother to Tan`im and assume the Ihram for `Umra, (and after performing it) come back to such and such a place.' On that Safiya said, 'I feel that I will detain you all.' The Prophet said, 'O 'Aqra Halqa! Didn't you perform Tawaf of the Ka`ba on the day of sacrifice? (i.e. Tawaf-al-ifada) Safiya replied in the affirmative. He said, (to Safiya). 'There is no harm for you to proceed on with us.' `Aisha added, (after returning from `Umra), the Prophet met me while he was ascending (from Mecca) and I was descending to it, or I was ascending and he was descending.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے جریر نے بیان کیا، ان سے منصور نے، ان سے ابراہیم نخعی نے، ان سے اسود نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ ہم حج کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے۔ ہماری نیت حج کے سوا اور کچھ نہ تھی۔ جب ہم مکہ پہنچے تو ( اور لوگوں نے ) بیت اللہ کا طواف کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم تھا کہ جو قربانی اپنے ساتھ نہ لایا ہو وہ حلال ہو جائے۔ چنانچہ جن کے پاس ہدی نہ تھی وہ حلال ہو گئے۔ ( افعال عمرہ کے بعد ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ہدی نہیں لے گئی تھیں، اس لیے انہوں نے بھی احرام کھول ڈالے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ میں حائضہ ہو گئی تھیں اس لیے بیت اللہ کا طواف نہ کر سکی ( یعنی عمرہ چھوٹ گیا اور حج کرتی چلی گئی ) جب محصب کی رات آئی، میں نے کہا یا رسول اللہ! اور لوگ تو حج اور عمرہ دونوں کر کے واپس ہو رہے ہیں لیکن میں صرف حج کر سکی ہوں۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب ہم مکہ آئے تھے تو تم طواف نہ کر سکی تھی؟ میں نے کہا کہ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے بھائی کے ساتھ تنعیم تک چلی جا اور وہاں سے عمرہ کا احرام باندھ ( پھر عمرہ ادا کر ) ہم لوگ تمہارا فلاں جگہ انتظار کریں گے اور صفیہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے میں بھی آپ ( لوگوں ) کو روکنے کا سبب بن جاؤں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «عقرى حلقى» کیا تو نے یوم نحر کا طواف نہیں کیا تھا؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں میں تو طواف کر چکی ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پھر کوئی حرج نہیں چل کوچ کر۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ پھر میری ملاقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے جاتے ہوئے اوپر کے حصہ پر چڑھ رہے تھے اور میں نشیب میں اتر رہی تھی یا یہ کہا کہ میں اوپر چڑھ رہی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس چڑھاؤ کے بعد اتر رہے تھے۔
1561
Sahih
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا ، أَنَّهَا قَالَتْ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، فَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِحَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ ، وَمِنَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ ، وَأَهَلَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ ، فَأَمَّا مَنْ أَهَلَّ بِالْحَجِّ أَوْ جَمَعَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لَمْ يَحِلُّوا حَتَّى كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ .
Narrated `Aisha: We set out with Allah's Apostles (to Mecca) in the year of the Prophet's Last Hajj. Some of us had assumed Ihram for `Umra only, some for both Hajj and `Umra, and others for Hajj only. Allah's Apostle assumed Ihram for Hajj. So whoever had assumed Ihram for Hajj or for both Hajj and `Umra did not finish the Ihram till the day of sacrifice. (See Hadith No. 631, 636, and 639).
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ‘ انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے خبر دی، انہیں ابوالاسود محمد بن عبدالرحمٰن بن نوفل نے، انہیں عروہ بن زبیر نے اور ان سے ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہم حجتہ الوداع کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے۔ کچھ لوگوں نے عمرہ کا احرام باندھا تھا، کچھ نے حج اور عمرہ دونوں کا اور کچھ نے صرف حج کا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( پہلے ) صرف حج کا احرام باندھا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ بھی شریک کر لیا، پھر جن لوگوں نے حج کا احرام باندھا تھا یا حج اور عمرہ دونوں کا، ان کا احرام دسویں تاریخ تک نہ کھل سکا۔
1562
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، قَالَ : شَهِدْتُ عُثْمَانَ ، وَعَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنْ الْمُتْعَةِ وَأَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا ، فَلَمَّا رَأَى عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ ، قَالَ : مَا كُنْتُ لِأَدَعَ سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ أَحَدٍ .
Narrated Marwan bin Al-Hakam: I saw `Uthman and `Ali. `Uthman used to forbid people to perform Hajj-at-Tamattu` and Hajj-al- Qiran (Hajj and `Umra together), and when `Ali saw (this act of `Uthman), he assumed Ihram for Hajj and `Umra together saying, Lubbaik for `Umra and Hajj, and said, I will not leave the tradition of the Prophet on the saying of somebody.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے حکم نے، ان سے علی بن حسین (زین العابدین) نے اور ان سے مروان بن حکم نے بیان کیا کہ عثمان اور علی رضی اللہ عنہما کو میں نے دیکھا ہے۔ عثمان رضی اللہ عنہ حج اور عمرہ کو ایک ساتھ ادا کرنے سے روکتے تھے لیکن علی رضی اللہ عنہ نے اس کے باوجود دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھا اور کہا «لبيك بعمرة وحجة» آپ نے فرمایا تھا کہ میں کسی ایک شخص کی بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کو نہیں چھوڑ سکتا۔
1563
Sahih
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : كَانُوا يَرَوْنَ أَنَّ الْعُمْرَةَ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ مِنْ أَفْجَرِ الْفُجُورِ فِي الْأَرْضِ ، وَيَجْعَلُونَ الْمُحَرَّمَ صَفَرًا ، وَيَقُولُونَ : إِذَا بَرَا الدَّبَرْ وَعَفَا الْأَثَرْ وَانْسَلَخَ صَفَرْ حَلَّتِ الْعُمْرَةُ لِمَنِ اعْتَمَرْ ، قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابُهُ صَبِيحَةَ رَابِعَةٍ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً فَتَعَاظَمَ ذَلِكَ عِنْدَهُمْ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ الْحِلِّ ؟ , قَالَ : حِلٌّ كُلُّهُ .
Narrated Ibn `Abbas: The people (of the Pre-Islamic Period) used to think that to perform `Umra during the months of Hajj was one of the major sins on earth. And also used to consider the month of Safar as a forbidden (i.e. sacred) month and they used to say, When the wounds of the camel's back heal up (after they return from Hajj) and the signs of those wounds vanish and the month of Safar passes away then (at that time) `Umra is permissible for the one who wishes to perform it. In the morning of the 4th of Dhul- Hijja, the Prophet and his companions reached Mecca, assuming Ihram for Hajj and he ordered his companions to make their intentions of the Ihram for `Umra only (instead of Hajj) so they considered his order as something great and were puzzled, and said, O Allah's Apostle! What kind (of finishing) of Ihram is allowed? The Prophet replied, Finish the Ihram completely like a non-Muhrim (you are allowed everything).
ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وہیب بن خالد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن طاؤس نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ عرب سمجھتے تھے کہ حج کے دنوں میں عمرہ کرنا روئے زمین پر سب سے بڑا گناہ ہے۔ یہ لوگ محرم کو صفر بنا لیتے اور کہتے کہ جب اونٹ کی پیٹھ سستا لے اور اس پر خوب بال اگ جائیں اور صفر کا مہینہ ختم ہو جائے ( یعنی حج کے ایام گزر جائیں ) تو عمرہ حلال ہوتا ہے۔ پھر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ چوتھی کی صبح کو حج کا احرام باندھے ہوئے آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اپنے حج کو عمرہ بنا لیں، یہ حکم ( عرب کے پرانے رواج کی بنا پر ) عام صحابہ پر بڑا بھاری گزرا۔ انہوں نے پوچھا یا رسول اللہ! عمرہ کر کے ہمارے لیے کیا چیز حلال ہو گئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمام چیزیں حلال ہو جائیں گی۔
1564
Sahih
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهُ بِالْحِلِّ .
Narrated Abu Musa: came to the Prophet (from Yemen and was assuming Ihram for Hajj) and he ordered me to finish the Ihram (after performing the `Umra).
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن جعفر غندر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان سے قیس بن مسلم نے، ان سے طارق بن شہاب نے اور ان سے ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ( حجتہ الوداع کے موقع پر یمن سے ) حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( مجھ کو عمرہ کے بعد ) احرام کھول دینے کا حکم دیا۔
1565
Sahih
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكٌ . ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهَا قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ ؟ , قَالَ : إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي , وَقَلَّدْتُ هَدْيِي ، فَلَا أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ .
Narrated Ibn `Umar: Hafsa the wife of the Prophet said, O Allah's Apostle! Why have the people finished their Ihram after performing `Umra but you have not finished your Ihram after performing `Umra? He replied, I have matted my hair and garlanded my Hadi. So I will not finish my Ihram till I have slaughtered (my Hadi).
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے امام مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا (دوسری سند) اور امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں امام مالک رحمہ اللہ نے خبر دی، انہیں نافع نے اور انہیں ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا یا رسول اللہ! کیا بات ہے اور لوگ تو عمرہ کر کے حلال ہو گئے لیکن آپ حلال نہیں ہوئے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے اپنے سر کی تلبید ( بالوں کو جمانے کے لیے ایک لیس دار چیز کا استعمال کرنا ) کی ہے اور اپنے ساتھ ہدی ( قربانی کا جانور ) لایا ہوں اس لیے میں قربانی کرنے سے پہلے احرام نہیں کھول سکتا۔
1566
Sahih
حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، أَخْبَرَنَا أَبُو جَمْرَةَ نَصْرُ بْنُ عِمْرَانَ الضُّبَعِيُّ ، قَالَ : تَمَتَّعْتُ ، فَنَهَانِي نَاسٌ ، فَسَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَأَمَرَنِي ، فَرَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ كَأَنَّ رَجُلًا يَقُولُ لِي : حَجٌّ مَبْرُورٌ وَعُمْرَةٌ مُتَقَبَّلَةٌ ، فَأَخْبَرْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : سُنَّةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لِي : أَقِمْ عِنْدِي ، فَأَجْعَلَ لَكَ سَهْمًا مِنْ مَالِي ، قَالَ شُعْبَةُ : فَقُلْتُ : لِمَ ، فَقَالَ : لِلرُّؤْيَا الَّتِي رَأَيْتُ .
Narrated Shu`ba: Abu Jamra Nasr bin `Imran Ad-Duba'i said, I intended to perform Hajj-at-Tamattu` and the people advised me not to do so. I asked Ibn `Abbas regarding it and he ordered me to perform Hajj-at- Tammatu'. Later I saw in a dream someone saying to me, 'Hajj-Mabrur (Hajj performed in accordance with the Prophet's tradition without committing sins and accepted by Allah) and an accepted `Umra.' So I told that dream to Ibn `Abbas. He said, 'This is the tradition of Abul-Qasim.' Then he said to me, 'Stay with me and I shall give you a portion of my property.' I (Shu`ba) asked, Why (did he invite you)? He (Abu Jamra) said, Because of the dream which I had seen.
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوجمرہ نصر بن عمران ضبعی نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے حج اور عمرہ کا ایک ساتھ احرام باندھا تو کچھ لوگوں نے مجھے منع کیا۔ اس لیے میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے متعلق دریافت کیا۔ آپ نے تمتع کرنے کے لیے کہا۔ پھر میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ مجھ سے کہہ رہا ہے ”حج بھی مبرور ہوا اور عمرہ بھی قبول ہوا“ میں نے یہ خواب ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنایا، تو آپ نے فرمایا کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ میرے یہاں قیام کر، میں اپنے پاس سے تمہارے لیے کچھ مقرر کر کے دیا کروں گا۔ شعبہ نے بیان کیا کہ میں نے ( ابوجمرہ سے ) پوچھا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہ کیوں کیا تھا؟ ( یعنی مال کس بات پر دینے کے لیے کہا ) انہوں نے بیان کیا کہ اسی خواب کی وجہ سے جو میں نے دیکھا تھا۔
1567
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ ، قَالَ : قَدِمْتُ مُتَمَتِّعًا مَكَّةَ بِعُمْرَةٍ فَدَخَلْنَا قَبْلَ التَّرْوِيَةِ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، فَقَالَ لِي أُنَاسٌ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ : تَصِيرُ الْآنَ حَجَّتُكَ مَكِّيَّةً ، فَدَخَلْتُ عَلَى عَطَاءٍ أَسْتَفْتِيهِ ، فَقَالَ : حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّهُ حَجَّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ سَاقَ الْبُدْنَ مَعَهُ ، وَقَدْ أَهَلُّوا بِالْحَجِّ مُفْرَدًا ، فَقَالَ لَهُمْ : أَحِلُّوا مِنْ إِحْرَامِكُمْ بِطَوَافِ الْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا والمروة وَقَصِّرُوا ، ثُمَّ أَقِيمُوا حَلَالًا حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ التَّرْوِيَةِ فَأَهِلُّوا بِالْحَجِّ ، وَاجْعَلُوا الَّتِي قَدِمْتُمْ بِهَا مُتْعَةً ، فَقَالُوا : كَيْفَ نَجْعَلُهَا مُتْعَةً وَقَدْ سَمَّيْنَا الْحَجَّ ؟ ، فَقَالَ : افْعَلُوا مَا أَمَرْتُكُمْ ، فَلَوْلَا أَنِّي سُقْتُ الْهَدْيَ لَفَعَلْتُ مِثْلَ الَّذِي أَمَرْتُكُمْ ، وَلَكِنْ لَا يَحِلُّ مِنِّي حَرَامٌ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ ، فَفَعَلُوا ، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ أَبُو شِهَابٍ : لَيْسَ لَهُ مُسْنَدٌ إِلَّا هَذَا .
Narrated Abu Shihab: I left for Mecca for Hajj-at-Tamattu` assuming Ihram for `Umra. I reached Mecca three days before the day of Tarwiya (8th Dhul-Hijja). Some people of Mecca said to me, Your Hajj will be like the Hajj performed by the people of Mecca (i.e. you will lose the superiority of assuming Ihram from the Miqat). So I went to `Ata' asking him his view about it. He said, Jabir bin `Abdullah narrated to me, 'I performed Hajj with Allah's Apostle on the day when he drove camels with him. The people had assumed Ihram for Hajj-al-Ifrad. The Prophet ordered them to finish their Ihram after Tawaf round the Ka`ba, and between Safa and Marwa and to cut short their hair and then to stay there (in Mecca) as non-Muhrims till the day of Tarwiya (i.e. 8th of Dhul-Hijja) when they would assume Ihram for Hajj and they were ordered to make the Ihram with which they had come as for `Umra only. They asked, 'How can we make it `Umra (Tamattu`) as we have intended to perform Hajj?' The Prophet said, 'Do what I have ordered you. Had I not brought the Hadi with me, I would have done the same, but I cannot finish my Ihram till the Hadi reaches its destination (i.e. is slaughtered).' So, they did (what he ordered them to do).
ہم سے ابونعیم نے بیان کیا، ان سے ابوشہاب نے کہا کہ میں تمتع کی نیت سے عمرہ کا احرام باندھ کے یوم ترویہ سے تین دن پہلے مکہ پہنچا۔ اس پر مکہ کے کچھ لوگوں نے کہا اب تمہارا حج مکی ہو گا۔ میں عطاء بن ابی رباح کی خدمت میں حاضر ہوا۔ یہی پوچھنے کے لیے۔ انہوں نے فرمایا کہ مجھ سے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہ حج کیا تھا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھ قربانی کے اونٹ لائے تھے ( یعنی حجتہ الوداع ) صحابہ نے صرف مفرد حج کا احرام باندھا تھا۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ( عمرہ کا احرام باندھ لو اور ) بیت اللہ کے طواف اور صفا مروہ کی سعی کے بعد اپنے احرام کھول ڈالو اور بال ترشوا لو۔ یوم ترویہ تک برابر اسی طرح حلال رہو، پھر یوم ترویہ میں مکہ ہی سے حج کا احرام باندھو اور اس طرح اپنے حج مفرد کو جس کی تم نے پہلے نیت کی تھی، اب اسے تمتع بنا لو۔ صحابہ نے عرض کی کہ ہم اسے تمتع کیسے بنا سکتے ہیں؟ ہم تو حج کا احرام باندھ چکے ہیں۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس طرح میں کہہ رہا ہوں ویسے ہی کرو۔ اگر میرے ساتھ ہدی نہ ہوتی تو خود میں بھی اسی طرح کرتا جس طرح تم سے کہہ رہا ہوں۔ لیکن میں کیا کروں اب میرے لیے کوئی چیز اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتی جب تک میرے قربانی کے جانوروں کی قربانی نہ ہو جائے۔ چنانچہ صحابہ نے آپ کے حکم کی تعمیل کی۔ ابوعبداللہ ( امام بخاری رحمہ اللہ ) نے کہا کہ ابوشہاب کی اس حدیث کے سوا اور کوئی مرفوع حدیث مروی نہیں ہے۔
1568
Sahih
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَعْوَرُ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : اخْتَلَفَ عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُمَا بِعُسْفَانَ فِي الْمُتْعَةِ ، فَقَالَ عَلِيٌّ : مَا تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَنْهَى عَنْ أَمْرٍ فَعَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا .
Narrated Sa`id bin Al-Musaiyab: `Ali and `Uthman differed regarding Hajj-at-Tamattu` while they were at 'Usfan (a familiar place near Mecca). `Ali said, I see you want to forbid people to do a thing that the Prophet did? When `Ali saw that, he assumed Ihram for both Hajj and `Umra.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حجاج بن محمد اعور نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے، ان سے عمرو بن مرہ نے، ان سے سعید بن مسیب نے کہ عثمان اور علی رضی اللہ عنہما عسفان آئے تو ان میں باہم تمتع کے سلسلے میں اختلاف ہوا تو علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہے اس سے آپ کیوں روک رہے ہیں؟ اس پر عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے اپنے حال پر رہنے دو۔ یہ دیکھ کر علی رضی اللہ عنہ نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام ایک ساتھ باندھا۔
1569
Sahih

Chapters

146
01
(1) CHAPTER. It is obligatory to perform Hajj (once in a life time) and its superiority.
حج کی فرضیت اور اس کی فضیلت کا بیان
1 Hadith
02
(2) CHAPTER. The Statement of Allah: “And proclaim to mankind the Hajj .
اللہ پاک کا سورۃ الحج میں یہ ارشاد کہ
2 Hadith
03
(3) CHAPTER. To go for Hajj on a pack-saddle (of a camel).
پالان پر سوار ہو کر حج کرنا
3 Hadith
04
(4) CHAPTER. The superiority of Al-Hajj-ul-Mabrur.
حج مبرور کی فضیلت کا بیان
3 Hadith
05
(5) CHAPTER. The demarcation of Mawaqit for Hajj.
حج اور عمرہ کی میقاتوں کا بیان
1 Hadith
06
(6) CHAPTER. The Statement of Allah: And take provision (with you) for the journey, but the best provision is At-Taqwa (piety, righteousness) … (V. 2:197)
فرمان باری تعالیٰ کہ توشہ ساتھ میں لے لو اور سب سے بہتر توشہ تقویٰ ہے
1 Hadith
07
(7) CHAPTER. Miqat of Hajj and Umra for the people of Makkah.
مکہ والے حج اور عمرے کا احرام کہاں سے باندھیں
1 Hadith
08
(8) CHAPTER. The Miqat for the people of Al-Madina (is Dhul-Hulaifa) and they should not assume Ihram before Dhul-Hulaifa.
مدینہ والوں کا میقات اور انہیں ذوالحلیفہ سے پہلے احرام نہ باندھنا چاہئے
1 Hadith
09
(9) CHAPTER. The Miqat for the people of Sham.
شام کے لوگوں کے احرام باندھنے کی جگہ کہاں ہے ؟
1 Hadith
10
(10) CHAPTER. The Miqat for the people of Najd.
نجدو الوں کے لیے احرام باندھنے کی جگہ کون سی ہے ؟
2 Hadith
11
(11) CHAPTER. The Miqat for those people who are living within the Mawaqit.
جو لوگ میقات کے ادھر رہتے ہوں ان کے احرام باندھنے کی جگہ
1 Hadith
12
(12) CHAPTER. The Miqat for the people of Yemen.
یمن والوں کے احرام باندھنے کی جگہ کون سی ہے ؟
1 Hadith
13
(13) CHAPTER. The Miqat for the people of Iraq is Dhat-Irq.
عراق والوں کے احرام باندھنے کی جگہ ذات عرق ہے
1 Hadith
14
(14) CHAPTER.
۔۔۔
1 Hadith
15
(15) CHAPTER. The going of the Prophet (for Hajj) via Ash-Shajara way.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا شجرہ پر سے گزر کرجانا
1 Hadith
16
(16) CHAPTER. The saying of the Prophet : “Al-Aqiq is a blessed valley.”
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد کہ وادی عقیق مبارک وادی ہے
2 Hadith
17
(17) CHAPTER. To wash the perfume thrice off the clothes (of Ihram).
اگر کپڑوں پر خلوق ( ایک قسم کی خوشبو ) لگی ہو تو اس کو تین بار دھونا
1 Hadith
18
(18) CHAPTER. The use of perfume while assuming Ihram. What to wear when one intends to assume Ihram. May one comb and put oil one's hair?
احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگانا
3 Hadith
19
(19) CHAPTER. Whosoever recited Talbiya and assumed Ihram with head-hair matted (with resin or the like).
بالوں کو جما کر باندھنا
1 Hadith
20
(20) CHAPTER. To recite Talbiya and assume Ihram at the mosque of Dhul-Hulaifa (by the inhabitants of Al-Madina who want to perform Hajj or Umra).
ذوالحلیفہ کی مسجد کے پاس احرام باندھنا
1 Hadith
21
(21) CHAPTER. What kind of clothes a Muhrim should not wear.
محرم کو کون سے کپڑے پہننا درست نہیں
1 Hadith
22
(22) CHAPTER. Riding alone or with somebody else during Hajj.
حج کے لیے سوار ہونا یا سواری پر کسی کے پیچھے بیٹھنا درست ہے
2 Hadith
23
(23) CHAPTER. What kind of clothes a Muhrim should wear, both for Rida (upper half body-cover) and Izar (lower half body-cover).
محرم چادریں او رتہبند اور کون کون سے کپڑے پہنے
1 Hadith
24
(24) CHAPTER. Passing the night at Dhul-Hulaifa till dawn.
۔ ( مدینہ سے چل کر ) ذوالحلیفہ میں صبح تک ٹھہرنا
2 Hadith
25
(25) CHAPTER. Talbiya is to be recited aloud.
لبیک بلند آواز سے کہنا
1 Hadith
26
(26) CHAPTER. The Talbiya.
تلبیہ کا بیان
2 Hadith
27
(27) CHAPTER. The praising and the glorification of Allah and the saying of Takbir before reciting Talbiya, while mounting one's travelling animal.
احرام باندھتے وقت جب جانور پر سوار ہونے لگے تو لبیک سے پہلے الحمداللہ ، سبحان اللہ اللہ اکبر کہنا
1 Hadith
28
(28) CHAPTER. Reciting Talbiya when one has mounted his Rahila (mount) and it stood up straight (ready to set out).
جب سواری سیدھی لے کر کھڑی ہو اس وقت لبیک پکارنا
1 Hadith
29
(29) CHAPTER. Reciting Talbiya while facing the Qiblah.
قبلہ رخ ہو کر احرام باندھتے ہوئے لبیک پکارنا
2 Hadith
30
(30) CHAPTER. Reciting Talbiya on entering a valley.
نالے میں اترتے وقت لبیک کہے
1 Hadith
31
(31) CHAPTER. How should a menstruating woman and a woman in a puerperal state assume Ihram?
حیض والی اور نفاس والی عورتیں کس طرح احرام باندھیں
1 Hadith
32
(32) CHAPTER. Whoever assumed Ihram with the same intention as that of the Prophet (for Hajj and Umra) in the lifetime of the Prophet (without being objected by the Prophet ).
جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے احرام میں یہ نیت کی جو نیت آنحضرت کی ہے
3 Hadith
33
(33) CHAPTER. The Statement of Allah:
اللہ پاک کا سورۃ البقرہ میں یہ فرمانا کہ
1 Hadith
34
(34) CHAPTER.What is said regarding Hajj-at-Tamattu, Hajj-al-Qiran and Hajj-al-Ifrad. And whoever has not brought the Hady with him, he should finish the Ihram of Hajj, and make it as Umra, ( and then assume another Ihram for Hajj form Makkah, etc.).
حج میں تمتع ، قران اور افراد کا بیان اور جس کے ساتھ ہدی نہ ہو ، اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے
9 Hadith
35
(35) CHAPTER. Talbiya for Hajj and the mention of the intention of performing Hajj along with Talbiya.
اگر کوئی لبیک میں حج کا نام لے
1 Hadith
36
(36) CHAPTER. Hajj-at-Tamattu during the lifetime of Allah's Messenger .
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تمتع کا جاری ہونا
1 Hadith
37
(37) CHAPTER. The Statement of Allah: “This is for him whose family is not present at the Al- Masjid-al-Haram (i.e. non-resident of Makkah). (V. 2:196)
اللہ کا سورۃ البقرہ میں یہ فرمانا تمتع یا قربانی کا حکم ان لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر والے مسجدالحرام کے پاس نہ رہتے ہوں۔
1 Hadith
38
(38) CHAPTER. Taking a bath on entering Makkah.
مکہ میں داخل ہوتے وقت غسل کرنا
1 Hadith
39
(39) CHAPTER. To enter Makkah by day or by night.
مکہ میں رات اور دن میں داخل ہونا
1 Hadith
40
(40) CHAPTER. From where to enter Makkah.
مکہ میں کدھر سے داخل ہو
1 Hadith
41
(41) CHAPTER. From where to leave Makkah.
مکہ سے جاتے وقت کون سی راہ سے جائے
6 Hadith
42
(42) CHAPTER. The superiority of Makkah and its buildings, and the statement of Allah:
فضائل مکہ اور کعبہ کی بناء کا بیان
5 Hadith
43
(43) CHAPTER. The superiority of the Haram (of Makkah).
حرم کی زمین کی فضیلت اور اللہ نے سورۃ النمل میں فرمایا
1 Hadith
44
(44) CHAPTER. What is said regarding the inheritance, sale and purchase of the houses of Makkah.
مکہ شریف کے گھر مکان میراث ہو سکتے ہیں ان کا بیچنا اور خریدنا جائز ہے
1 Hadith
45
(45) CHAPTER. The residence of the Prophet in Makkah.
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں کہاں اترے تھے ؟
2 Hadith
46
(47) CHAPTER. The Statement of Allah:
اللہ تعالیٰ نے سورۃ المائدہ میں فرمایا
3 Hadith
47
(48) CHAPTER. The covering of the Kabah.
کعبہ پر غلاف چڑھانا
1 Hadith
48
(49) CHAPTER. The demolishing of the Kabah.
کعبہ کے گرانے کا بیان
2 Hadith
49
(50) CHAPTER. What is said regarding the Black Stone.
حجراسود کا بیان
1 Hadith
50
(51) CHAPTER. Closing the door of the Kabah and (the permissibility) of offering Salat (prayer) at any place in it.
کعبہ کا دروازہ اندر سے بند کر لینا اور اس کے ہر کونے میں نماز پڑھنا جدھر چاہے
1 Hadith
51
(52) CHAPTER. Offering As-Salat (the prayers) inside the Kabah.
کعبہ کے اندر نماز پڑھنا
1 Hadith
52
(53) CHAPTER. Whoever did not enter the Kabah.
جو کعبہ میں داخل نہ ہو
1 Hadith
53
(54) CHAPTER. Saying Takbir (Allah is the Most Great) inside the Kabah.
جس نے کعبہ کے چاروں کونوں میں تکبیر کہی
1 Hadith
54
(55) CHAPTER. How (the legality of) the Ramal started.
رمل کی ابتداء کیسے ہوئی ؟
1 Hadith
55
(56) CHAPTER. The touching (and kissing) of the Black Stone on reaching Makkah during the first round of Tawaf of the Kabah, and doing Ramal in the first three rounds (of Tawaf).
جب کوئی مکہ میں آئے تو پہلے حجراسود کو چومے طواف شروع کرتے وقت اور تین پھیروں میں رمل کرے
1 Hadith
56
(57) CHAPTER. Doing Ramal in performing Tawaf during Hajj and Umra.
حج اور عمرہ میں رمل کرنے کا بیان
3 Hadith
57
(58) CHAPTER. Touching the Corner (Black Stone) with a bent-headed stick.
حجراسود کو چھڑی سے چھونا اور چومنا
1 Hadith
58
(59) CHAPTER. Whoever did not touch except the two Yemenite Corners of the Kabah.
اس شخص سے متعلق جس نے صرف دونوں ارکان یمانی کا استلام کیا
2 Hadith
59
(60) CHAPTER. To kiss the Black Stone.
حجراسود کو بوسہ دینا
2 Hadith
60
(61) CHAPTER. Whoever pointed towards the Corner (Black Stone) on coming in front of it (while performing Tawaf).
حجراسود کے سامنے پہنچ کر اس کی طرف اشارہ کرنا ( جب چومنا نہ ہو سکے )
1 Hadith
61
(62) CHAPTER. To say Takbir (Allah is the Most Great) on coming in front of the Corner (having the Black Stone).
حجراسود کے سامنے آ کر تکبیر کہنا
1 Hadith
62
(63) CHAPTER. Whoever performed Tawaf of the Kabah on reaching Makkah before going to his house then offered two Raka and then went towards As-Safa.
جو شخص ( حج یا عمرہ کی نیت سے ) مکہ میں آئے تو اپنے گھر لوٹ جانے سے پہلے طواف کرے پھر دوگانہ طواف ادا کرے پھر صفا پہاڑ پر جائے
4 Hadith
63
(64) CHAPTER. The Tawaf of women and men.
عورتیں بھی مردوں کے ساتھ طواف کریں
2 Hadith
64
(65) CHAPTER. The permissibility of talking during the Tawaf of the Kabah.
طواف میں باتیں کرنا
1 Hadith
65
(66) CHAPTER. Whoever saw a string or something like that during the Tawaf and disliked it and cut it.
جب طواف میں کسی کو باندھا دیکھے یا کوئی اور مکروہ چیز تو اس کو کاٹ سکتا ہے
1 Hadith
66
(67) CHAPTER. It is neither permissible for a naked person to perform Tawaf of the Kabah nor for a Mushrik [polytheist, pagan, idolater, and disbeliever in the Oneness of Allah and in His Messenger Muhammad ] to perform Hajj.
بیت اللہ کا طواف کوئی ننگا آدمی نہیں کر سکتا اور نہ کوئی مشرک حج کر سکتا ہے
1 Hadith
67
(69) CHAPTER. The Prophet offered a two Raka prayer after his seven round (of Tawaf of the Kabah).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طواف کے ساتھ چکروں کے بعد دو رکعتیں پڑھنا
2 Hadith
68
(70) CHAPTER. Whoever did not go near the Kabah and did not perform Tawaf of the Kabah after the first Tawaf performed on entering Makkah to till he proceeded to Arafat and returned.
جو شخص پہلے طواف یعنی طواف قدوم کے بعد پھر کعبہ کے نزدیک نہ جائے اور عرفات میں حج کرنے کے لیے جائے
1 Hadith
69
(71) CHAPTER. Whoever offered two Raka prayer of Tawaf outside the mosque.
اس شخص کے بارے میں جس نے طواف کی دو رکعتیں مسجدالحرام سے باہر پڑھیں
1 Hadith
70
(72) CHAPTER. Whoever offered the two Raka (prayer) of Tawaf behind Maqam-Ibrahim (place of Abraham).
اس سے متعلق کہ جس نے طواف کی دو رکعتیں مقام ابراہیم کے پیچھے پڑھیں
1 Hadith
71
(73) CHAPTER. To perform Tawaf (of the Kabah) after the morning and Asr prayer.
صبح اور عصر کے بعد طواف کرنا
4 Hadith
72
(74) CHAPTER. A sick person may perform Tawaf (of the Kabah) while riding.
مریض آدمی سوار ہو کر طواف کر سکتا ہے
2 Hadith
73
(75) CHAPTER. Providing the pilgrims with water to drink.
حاجیوں کو پانی پلانا
2 Hadith
74
(76) CHAPTER. What is said about Zamzam (water).
زمزم کا بیان
2 Hadith
75
(77) CHAPTER. Tawaf of AI-Qarin.
قران کرنے والا ایک طواف کرے یا دو کرے
3 Hadith
76
(78) CHAPTER. Tawaf with ablution.
۔ ( کعبہ کا ) طواف وضو کر کے کرنا
2 Hadith
77
(79) CHAPTER. The Tawaf (Sa'y) between As-Safa and Al-Marwa is compulsory and is one of the Symbols of Allah.
صفا اور مروہ کی سعی واجب ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے ہیں
1 Hadith
78
(80) CHAPTER. What is said about Sa'y between As-Safa and Al-Marwa.
صفا اور مروہ کے درمیان کس طرح دوڑے
6 Hadith
79
(81) CHAPTER. A menstruating woman can perform all the ceremonies of Hajj except Tawaf of the Kabah. (What is said) regarding the performance of Tawaf [Sa'y (going)] between As-Safa and Al-Marwa without ablution?
حیض والی عورت بیت اللہ کے طواف کے سوا تمام ارکان بجا لائے
3 Hadith
80
(83) CHAPTER. Where to offer the Zuhr prayer on the day of Tarwiya (8th day of Dhul-Hijjah).
آٹھویں ذی الحجہ کو نماز ظہر کہاں پڑھی جائے
2 Hadith
81
(84) CHAPTER. As-Salat at Mina.
منی میں نماز پڑھنے کا بیان
3 Hadith
82
(85) CHAPTER. Fasting on the Day of Arafa (at Arafat).
عرفہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان
1 Hadith
83
(86) CHAPTER. The recitation of Talbiya and Takbir while proceeding from Mina to Arafat.
صبح کے وقت منی سے عرفات جاتے ہوئے لبیک اور تکبیر کہنے کا بیان
1 Hadith
84
(87) CHAPTER. To proceed at noon on the Day of Arafa (9th of Dhul-Hajjah) (from the mosque of Namira towards Arafat).
عرفہ کے دن گرمی میں دوپہر کو روانہ ہونا
1 Hadith
85
(88) CHAPTER. Staying on one's riding animal at Arafat.
عرفات میں جانور پر سوار ہو کر وقوف کرنا
1 Hadith
86
(89) CHAPTER. To offer the two Salat together at [the Zuhr (prayer) and the Asr (prayer)] at Arafat.
عرفات میں دو نمازوں ( ظہر اور عصر ) کو ملا کر پڑھنا
1 Hadith
87
(90) CHAPTER. To shorten the Khutba on the Day of Arafa.
میدان عرفات میں خطبہ مختصر دینا
1 Hadith
88
(91) CHAPTER. The staying at Arafat.
میدان عرفات میں ٹھہرنے کا بیان
2 Hadith
89
(92) CHAPTER. One's speed while one is departing from Arafat.
عرفات سے لوٹتے وقت کس چال سے چلے
1 Hadith
90
(93) CHAPTER. To dismount between Arafat and Jam (i.e., Al-Muzdalifa) (because of a necessity).
عرفات اور مزدلفہ کے درمیان اترنا
4 Hadith
91
(94) CHAPTER. The order of the Prophet that people should be calm and patient on proceeding (from Arafat) and the waving of his lash towards them.
عرفات سے لوٹتے وقت رسول اللہ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لوگوں کو سکون و اطمینان کی ہدایت کرنا اور کوڑے سے اشارہ کرنا
1 Hadith
92
(95) CHAPTER. The offering of two Salat (prayer) together at Al-Muzdalifa.
مزدلفہ میں دو نمازیں ایک ساتھ ملا کر پڑھنا
1 Hadith
93
(96) CHAPTER. Whoever combined (offered together) the two prayer (Maghrib and Isha prayer) at one time and did not offer any optional prayer.
مغرب اور عشاء مزدلفہ میں ملا کر پڑھنا اور سنت وغیرہ نہ پڑھنا
2 Hadith
94
(97) CHAPTER. Whoever pronounced (one) Adhan (for both) and Iqama for each of them (the Maghrib and the Isha prayer).
جس نے کہا کہ ہر نماز کے لیے اذان اور تکبیر کہنی چاہئے اس کی دلیل
1 Hadith
95
(98) CHAPTER. Whosoever sent the weak amongst his family (women and children) early (from Al-Muzdalifa to Mina) at night after the moon had set. They stayed at Al-Muzdalifa and invoked Allah there and proceeded from there when the moon had set.
عورتوں اور بچوں کو مزدلفہ کی رات میں آگے منی روانہ کر دینا ، وہ مزدلفہ میں ٹھہریں اور دعا کریں اور چاند ڈوبتے ہی چل دیں
6 Hadith
96
(99) CHAPTER. At what time is the Fajr prayer to be offered at Jam (i.e., Al-Muzdalifa)?
فجر کی نماز مزدلفہ ہی میں پڑھنا
2 Hadith
97
(100) CHAPTER. When to depart from Jam (i.e., Al-Muzdalifa).
مزدلفہ سے کب چلا جائے ؟
1 Hadith
98
(101) CHAPTER. The recitation of Talbiya and Takbir in the morning of the day of Nahr till the Ramy of Jamarat-al-Aqaba and riding behind somebody else on a riding animal.
دسویں تاریخ کو صبح تک تکبیر اور لبیک کہتے رہنا جمرہ عقبہ کی رمی تک اور چلتے ہوئے ( سواری پر کسی کو ) اپنے پیچھے بٹھا لینا
3 Hadith
99
(102) CHAPTER. ... And whosoever perfoms the Umra in the months of Hajj before the Hajj ...
سورۃ البقرہ کی اس آیت کی تفسیر میں پس جو شخص تمتع کرے حج کے ساتھ عمرہ کا یعنی حج تمتع
1 Hadith
100
(102) CHAPTER. ... And whosoever perfoms the Umra in the months of Hajj before the Hajj ...
قربانی کے جانور پر سوار ہونا ( جائز ہے )
2 Hadith
101
(104) CHAPTER. Whoever drove the Budn (sacrificial camels or cows) alongwith him.
اس شخص کے بارے میں جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے جائے
2 Hadith
102
(105) CHAPTER. Buying the Hady on the way.
اس شخص کے بارے میں جس نے قربانی کا جانور راستے میں خریدا
1 Hadith
103
(106) CHAPTER. Marking and garlanding (the Hady) at Dhul-Hulaifa and then assuming Ihram.
جس نے ذو الحلیفہ میں اشعار کیا اور قلادہ پہنایا پھر احرام باندھا !
3 Hadith
104
(107) CHAPTER. To twist (and make) the garlands for the Budn (Hady camels for sacrifice) and cows.
گائے اونٹ وغیرہ قربانی کے جانوروں کے قلادے بٹنے کا بیان
2 Hadith
105
(108) CHAPTER. The marking of the Budn (camels for sacrifice).
قربانی کے جانور کا اشعار کرنا
1 Hadith
106
(109) CHAPTER. Whoever puts the garlands round the necks of the Hady (animals meant for sacrifice) with one's own hands.
اس کے بارے میں جس نے اپنے ہاتھ سے ( قربانی کے جانوروں کو ) قلائد پہنائے
1 Hadith
107
(110) CHAPTER. The garlanding of sheep.
بکریوں کو ہار پہنانے کا بیان
4 Hadith
108
(111) CHAPTER. The garlands made from coloured wool.
اون کے ہار بٹنا
1 Hadith
109
(112) CHAPTER. Garlanding (the Hady) with a shoe.
جوتوں کا ہار ڈالنا
1 Hadith
110
(113) CHAPTER. The covering (sheet) of the Budn (camels for sacrifice).
قربانی کے جانوروں کے لیے جھول کا ہونا
1 Hadith
111
(114) CHAPTER. The purchase of Hady on the way and garlanding it.
اس شخص کے بارے میں جس نے اپنی ہدی راستہ میں خریدی اور اسے ہار پہنایا
1 Hadith
112
(115) CHAPTER. To slaughter cows (as sacrifices) on behalf of one's wives without being ordered by them.
کسی آدمی کا اپنی بیویوں کی طرف سے ان کی اجازت کے بغیر گائے کی قربانی کرنا
1 Hadith
113
(116) CHAPTER. To slaughter (sacrifices) at the Manhar (slaughtering place) of the Prophet at Mina.
منیٰ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں نحر کیا وہاں نحر کرنا
2 Hadith
114
(117) CHAPTER. Nahr (Slaughtering with one's Hady) with one's own hands.
اپنے ہاتھ سے نحر کرنا
1 Hadith
115
(118) CHAPTER. Slaughtering the camels after tying their one leg.
اونٹ کو باندھ کر نحر کرنا
1 Hadith
116
(119) CHAPTER. To slaughter the Budn (camels for sacrifice) while they are standing.
اونٹوں کو کھڑا کر کے نحر کرنا
2 Hadith
117
(120) CHAPTER. The butcher should not be given anything of the Hady.
قصاب کو بطور مزدوری اس قربانی کے جانوروں میں سے کچھ نہ دیا جائے
1 Hadith
118
(121) CHAPTER. The skins of Al-Hady are to be given in charity.
قربانی کی کھال خیرات کر دی جائے گی
1 Hadith
119
(122) CHAPTER. The covering sheets of Budn are to be given in charity.
قربانی کے جانوروں کے جھول بھی صدقہ کر دیے جائیں
1 Hadith
120
(124) CHAPTER. What is to be eaten of Budn (by the one who offers them) and what is to be distributed in charity.
قربانی کے جانوروں میں سے کیا کھائیں اور کیا خیرات کریں
2 Hadith
121
(125) CHAPTER. Slaughtering before having one's head shaved.
سر منڈوانے سے پہلے ذبح کرنا
4 Hadith
122
(126) CHAPTER. Whoever matted his head-hair on assuming Ihram and had his head-hair shaved on finishing the Ihram.
اس کے متعلق جس نے احرام کے وقت سر کے بالوں کو جما لیا اور احرام کھولتے وقت سر منڈوا لیا
1 Hadith
123
(127) CHAPTER. To shave the head and (or) to have the head-hair cut short on finishing the Ihram.
احرام کھولتے وقت بال منڈوانا یا ترشوانا
5 Hadith
124
(128) CHAPTER. To get the head-hair cut short after Umra of Hajj-at-Tamattu.
تمتع کرنے والا عمرہ کے بعد بال ترشوائے
1 Hadith
125
(129) CHAPTER. The visit [(of the Kabah) to perform Tawaf-al-Ifada] on the Day of Nahr.
دسویں تاریخ میں طواف الزیارۃ کرنا
2 Hadith
126
(130) CHAPTER. If one did the Ramy of the Jamra after Maghrib (evening) or has his head shaved before slaughtering the Hady because of forgetfulness or ignorance.
کسی نے شام تک رمی نہ کی یا قربانی سے پہلے بھول کر یا مسئلہ نہ جان کر سر منڈوا لیا تو کیا حکم ہے ؟
2 Hadith
127
(131) CHAPTER. To give religious verdicts near the Jamra while riding an animal.
جمرہ کے پاس سوار رہ کر لوگوں کو مسئلہ بتانا
3 Hadith
128
(132) CHAPTER. Al-Khutba during the Days of Mina.
منیٰ کے دنوں میں خطبہ سنانا
4 Hadith
129
(133) CHAPTER. May those who provide the pilgrims with water stay at Makkah during the nights of Mina?
منی کی راتوں میں جو لوگ مکہ میں پانی پلاتے ہیں یا اور کچھ کام کرتے ہیں وہ مکہ میں رہ سکتے ہیں
3 Hadith
130
(134) CHAPTER. To do the Ramy of the Jimar.
کنکریاں مارنے کا بیان
1 Hadith
131
(135) CHAPTER. To do the Ramy of Jimar from the middle of the valley.
رمی جمار وادی کے نشیب سے کرنے کا بیان
1 Hadith
132
(136) CHAPTER. The Ramy of the Jimar with seven small stones.
رمی جمار سات کنکریوں سے کرنا
1 Hadith
133
(137) CHAPTER. Keeping the House (Kabah) on the left on doing Ramy of the Jamrat-ul-Aqaba.
اس شخص کے متعلق جس نے جمرہ عقبہ کی رمی کی تو بیت اللہ کو اپنی بائیں طرف کیا
1 Hadith
134
(138) CHAPTER. To say Alla hu Akbar (Allah is the Most Great) on throwing every pebble.
اس بیان میں کہ ( حاجی کو ) کنکری مارتے وقت اللہ اکبر کہنا چاہئے
1 Hadith
135
(140) CHAPTER. After doing Ramy of the (other) two Jamrat (Dunya and Wusta) one should go and stand on level ground, (and invoke Allah), facing the Qiblah (Kabah at Makkah).
جب حاجی دونوں جمروں کی رمی کر چکے تو ہموار زمین پر قبلہ رخ کھڑا ہوجائے
1 Hadith
136
(141) CHAPTER. To raise the hands (for invocation) near Al-Jamrat-ud-Dunya and Al-Jamrat-ul-Wusta.
پہلے اور دوسرے جمرہ کے پاس جا کر دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا
1 Hadith
137
(142) CHAPTER. Invoking (Allah) near the two Jamrat.
دونوں جمروں کے پاس دعا کرنے کے بیان میں ( دنوں جمروں سے جمرہ اولیٰ اور جمرہ وسطی مراد لیے )
1 Hadith
138
(143) CHAPTER. To perfume oneself after doing Ramy of the Jimar and to have one's head shaved before Tawaf-al-Ifada.
رمی جمار کے بعد خوشبو لگانا اور طواف الزیارۃ سے پہلے سر منڈانا
1 Hadith
139
(144) CHAPTER. Tawaf-al-Wada.
طواف وداع کا بیان
2 Hadith
140
(145) CHAPTER. If a woman gets her menses after Tawaf-al-Ifada (would it be obligatory for her to perform Tawaf-al-Wada?).
اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے ؟
6 Hadith
141
(146) CHAPTER. Whoever offered the Asr prayer at Abtah on the day of departure from Mina (Day of Nafr).
اس سے متعلق جس نے روانگی کے دن عصر کی نماز ابطح میں پڑھی
2 Hadith
142
(147) CHAPTER. Al-Muhassab.
وادی محصب کا بیان
2 Hadith
143
(148) CHAPTER. To camp at Dhi-Tuwa before entering Makkah and to camp at Al-Batha which is at Dhul-Hulaifa on returning from Makkah (to Al-Madina).
مکہ میں داخل ہونے سے پہلے ذی طویٰ میں قیام کرنا اور مکہ سے واپسی میں ذی الحلیفہ کے کنکریلے میدان میں قیام کرنا
2 Hadith
144
(149) CHAPTER. Staying at Dhi-Tuwa on returning from Makkah.
اس سے متعلق جس نے مکہ سے واپس ہوتے ہوئے ذی طویٰ میں قیام کیا
1 Hadith
145
(150) CHAPTER. Trading during the time of Hajj, and selling in the markets of the Pre-Islamic Period.
زمانہ حج میں تجارت کرنا اور جاہلیت کے بازاروں میں خریدوفروخت کا بیان
1 Hadith
146
(151) CHAPTER. To depart from Al-Muhassab in the last part of night.
۔ ( آرام کر لینے کے بعد ) وادی محصب سے آخری رات میں چل دینا
2 Hadith
No chapter matched that.