TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی، کاہن کی اجرت اور نر سے جفتی کرانے کی اجرت کے احکام کا بیان۔

Chapter 9 of The chapters on business transactions in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 9 of 69 · 3 Hadith
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ .
It was narrated from Abu Mas'ud that : the Prophet (ﷺ) forbade the price of a dog, the payment (given to a prostitute) and the payment made to a soothsayer.
ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا ہے۱؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/البیوع ۱۱۳ (۲۲۳۷)، الإجارة ۲۰ (۲۲۸۲)، الطلاق ۵۱ (۵۳۴۶)، الطب ۴۶ (۵۷۶۱)، صحیح مسلم/المساقاة ۹ (۱۵۶۷)، سنن ابی داود/البیوع ۴۱ (۳۴۲۸)،۶۵ (۳۴۸۱)، سنن الترمذی/البیوع ۴۶ (۱۲۷۶)، النکاح ۳۷ (۱۱۳۳)، الطب ۲۳ (۲۰۷۱)، سنن النسائی/الصید والذبائح ۱۵ (۴۲۹۷)،(تحفة الأشراف:۱۰۰۱۰)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/البیوع ۲۹ (۶۸)، مسند احمد (۱/۱۱۸،۱۲۰،۱۴۰،۱۴۱)، سنن الدارمی/البیوع ۳۴ (۲۶۱۰)
Explanation
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کتے کی خرید و فروخت جائز نہیں ہے، مگر نسائی کی روایت کے مطابق شکاری کتا اس سے مستثنی ہے یعنی اس کی قیمت جائز اور نجومی میں وہ رمال، جفار اور جوتشی وغیرہ بھی شامل ہیں جو مستقبل کی باتیں بتاتے ہیں۔
2159
Sahih
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏ وَمُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي حَازِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْأَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَعَسْبِ الْفَحْلِ .
It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah (ﷺ) forbade the price of a dog and studding a stallion.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، اور نر سے جفتی کرانے کے معاوضہ سے منع فرمایا ہے ۱؎۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۳۴۰۷)، وقہ أخرجہ: سنن ابی داود/البیوع ۶۵ (۳۴۸۱)، سنن النسائی/الصید والذبائح ۱۵ (۴۲۹۷)
Explanation
نر گھوڑا، اونٹ یا گدھا یا بیل یا بکرا وغیرہ کی مادہ جانوروں سے جفتی کرانے کی اجرت لینا منع ہے، البتہ اگر بطور احسان و سلوک کے بلا شرط کے کچھ دے دے، تو اس کا لینا جائز ہے اور نر کا عاریتاً دینا مستحب ہے، اور علماء کی ایک جماعت نے اس کی اجرت کی بھی اجازت دی ہے تاکہ نسل ختم نہ ہو، لیکن اکثر صحابہ اور فقہاء ان احادیث کی رو سے اس کی حرمت کے قائل ہیں۔
2160
Sahih
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ السِّنَّوْرِ .
lt was narrated from Abu Az-Zubair that Jabir said: The Messenger of Allah (ﷺ) forbade the price of a cat.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کی قیمت سے منع کیا ہے۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ:(تحفة الأشراف:۲۷۸۳)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/البیوع ۴۹ (۱۲۷۹)، سنن النسائی/الصید ۱۶ (۴۳۰۰)، البیوع ۹۰ (۴۶۷۲)، سنن ابی داود/البیوع ۶۴ (۳۴۷۹)، مسند احمد (۳/۳۳۹،۳۴۹)
Explanation
کیونکہ بلی بلا قیمت اکثر جگہوں پر مل جاتی ہے، اور اس کی نسل بھی بہت ہوتی ہے، قیمت سے خریدنے کی ضرورت نہیں ہوتی، اکثر علماء کہتے ہیں کہ یہ نہی تنزیہی ہے (یعنی نہ خریدنا زیادہ اچھا ہے)، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور تابعین کی ایک جماعت سے یہ مروی ہے کہ بلی کی قیمت کسی حال میں لینا جائز نہیں، اور اہل حدیث کا بھی یہی مذہب ہے۔
2161
Sahih

Chapters

69
01
روزی کمانے کی ترغیب
5 Hadith
02
روزی کمانے میں میانہ روی اپنانے کا بیان
3 Hadith
03
تجارت میں احتیاط برتنے کا بیان
2 Hadith
04
روزی کا کوئی ذریعہ مل جانے پر اسے پکڑے رہے
2 Hadith
05
پیشوں اور صنعتوں کا بیان
4 Hadith
06
ذخیرہ اندوزی اور جلب کا بیان
3 Hadith
07
جھاڑ پھونک کرنے والے کی اجرت کا بیان
1 Hadith
08
قرآن کریم کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان
2 Hadith
09
کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی، کاہن کی اجرت اور نر سے جفتی کرانے کی اجرت کے احکام کا بیان۔
3 Hadith
10
حجام (پچھنا لگانے والے) کی کمائی کا بیان
5 Hadith
11
حرام اور ناجائز چیزوں کی خرید و فروخت حلال نہیں ہے۔
2 Hadith
12
بیع منابذہ اور ملامسہ کی ممانعت
2 Hadith
13
نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا لگائے اور نہ اس کے دام پر دام لگائے
2 Hadith
14
بیع نجش کی ممانعت
2 Hadith
15
شہری باہر سے آنے والے دیہاتی کا مال (مہنگا کرنے کے ارادے سے) نہ بیچے
3 Hadith
16
بازار میں پہنچنے سے پہلے تاجروں سے جا کر ملنا اور ان سے سامان تجارت خریدنا منع ہے
3 Hadith
17
بیچنے اور خریدنے والے جب تک ایک دوسرے سے الگ نہ ہو جائیں دونوں کو بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے
3 Hadith
18
اختیاری خریداری کا بیان
2 Hadith
19
خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان اختلاف ہو جائے تو وہ کیا کریں؟۔
1 Hadith
20
جو چیز پاس میں نہ ہو اس کا بیچنا اور جس چیز کا ضامن نہ ہو اس میں نفع لینا منع ہے
3 Hadith
21
جب دو بااختیار شخص کسی چیز کو بیچیں تو پہلے بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی
2 Hadith
22
بیعانہ کا حکم
2 Hadith
23
بیع حصاۃ اور بیع غرر ممنوع ہے۔
2 Hadith
24
جانوروں کے پیٹ اور تھن میں جو ہو اس کی بیع یا غوطہٰ خور کے غوطہٰ کی بیع ممنوع ہے
2 Hadith
25
نیلام (بولی) کا بیان
1 Hadith
26
بیع فسخ کرنے کا بیان
1 Hadith
27
قیمت مقرر کرنے کی کراہت کا بیان
2 Hadith
28
خرید و فروخت میں نرمی اور آسانی برتنے کا بیان
2 Hadith
29
مول بھاؤ کرنے کا بیان
3 Hadith
30
خرید و فروخت میں حلف اٹھانے اور قسمیں کھانے کی کراہت
3 Hadith
31
قلم کئے ہوئے کھجور کے درخت کو بیچنے یا مالدار غلام کو بیچنے کا بیان
4 Hadith
32
استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے
4 Hadith
33
کئی سال کے لیے پھلوں کے بیچنے اور پھلوں کو لاحق ہونے والی آفات کا بیان
2 Hadith
34
وزن کے وقت پلڑا جھکا کر (زیادہ) تولنے کا بیان
3 Hadith
35
ناپ تول میں احتیاط برتنے کا بیان
1 Hadith
36
دھوکا دینا منع ہے
2 Hadith
37
قبضے سے پہلے اناج بیچنا منع ہے
3 Hadith
38
بغیر ناپ تول کے اندازے سے بیچنے کا بیان
2 Hadith
39
اناج ناپنے میں برکت متوقع ہونے کا بیان
2 Hadith
40
بازار اور اس میں جانے کا بیان
3 Hadith
41
صبح کے وقت میں برکت متوقع ہونے کا بیان
3 Hadith
42
مصراۃ کی بیع کا بیان
3 Hadith
43
غلام کی کمائی اس کے ضامن مالک سے جڑی ہوئی ہے
2 Hadith
44
غلام کو واپس لینے کی ذمے داری کی مدت کا بیان
2 Hadith
45
بیچتے وقت خراب چیز کے عیب کو ظاہر کر دینے کا بیان
2 Hadith
46
قیدیوں کو الگ الگ بیچنے کی ممانعت
3 Hadith
47
غلام یا لونڈی خریدنے کا بیان
2 Hadith
48
بیع صرف (سونے چاندی کو سونے چاندی کے بدلے نقد بیچنے) کا بیان اور نقداً کمی و بیشی کر کے نہ بیچی جانے والی چیزوں کا بیان
4 Hadith
49
سود صرف ادھار میں ہے کے قائلین کی دلیل
2 Hadith
50
سونے کو چاندی کے بدلے بیچنے کا بیان
3 Hadith
51
چاندی کے بدلے سونا اور سونے کے بدلے چاندی لینے کا بیان
1 Hadith
52
درہم و دینار (سونے اور چاندی کے سکوں) کو توڑنا اور پگھلانا منع ہے
1 Hadith
53
«رطب» (تازہ کھجور) کو سوکھی کھجور کے بدلے بیچنے کا بیان
1 Hadith
54
بیع مزابنہ (یعنی درخت کے اوپر کچے پھل کو سوکھے پھل کے بدلے بیچنے) اور بیع محاقلہ (یعنی غلہ کے بدلے زمین دینے) کا بیان
3 Hadith
55
عرایا کی بیع یعنی کھجور کے درخت کو انداز ے سے خشک کھجور کے بدلے خریدنے کا بیان
2 Hadith
56
حیوان کو حیوان کے بدلے ادھار بیچنے کی ممانعت
2 Hadith
57
جاندار کو جاندار کے بدلے زیادہ کر کے نقداً لینے کا بیان
1 Hadith
58
حرمت سود میں وارد وعید کا بیان
7 Hadith
59
متعین ناپ تول میں ایک مقررہ مدت کے وعدے پر بیع سلف کرنے کا بیان
3 Hadith
60
کسی چیز کی بیع سلم کر کے اس کو دوسری چیز سے نہ بدلنے کا بیان
1 Hadith
61
اگر کسی خاص درخت کی خریداری بیع سلم سے (یعنی پیشگی ادائیگی کے بعد) کی ہو اور اس میں پھل نہ آئے تو کیا حکم ہے؟۔
1 Hadith
62
حیوانات میں بیع سلم کا بیان
2 Hadith
63
شرکت و مضاربت کا بیان
3 Hadith
64
اولاد کے مال میں والدین کے حق کا بیان
3 Hadith
65
شوہر کے مال میں عورت کے حق کا بیان
3 Hadith
66
غلام کسی کو کیا دے سکتا ہے اور کیا صدقہ کر سکتا ہے؟۔
2 Hadith
67
کسی کے ریوڑ یا باغ سے گزر ہو تو کیا آدمی اس سے کچھ لے سکتا ہے؟۔
4 Hadith
68
مالک کی اجازت کے بغیر کسی کے ریوڑ یا باغ سے کچھ لینا منع ہے
2 Hadith
69
جانور پالنے کا بیان
4 Hadith
No chapter matched that.