TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

حجام (پچھنا لگانے والے) کی کمائی کا بیان

Chapter 10 of The chapters on business transactions in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 10 of 69 · 5 Hadith
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَأَعْطَاهُ أَجْرَهُ . قَالَهُ:‏‏‏‏ ابْنِ مَاجَةَ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَحْدَهُ.
It was narrated from Ibn 'Abbas that : the Prophet (ﷺ) was treated with cupping and he gave him (the cupper) his wages. (Sahih)Ibn Abu 'Umar was alone in narrating it. That was said by Ibn Majah. [1]
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، اور حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو اس کی اجرت دی۔ ابن ماجہ کا قول ہے کہ ابن ابی عمر اس حدیث کی روایت میں منفرد ہیں۔
Takhreej
صحیح البخاری/جزاء الصید ۱۱ (۱۸۳۵)، الصوم ۳۲ (۱۹۳۸)، الإجارة ۱۸ (۲۲۷۸)، الطب ۹ (۵۶۹۱)، صحیح مسلم/الحج ۱۱ (۱۲۰۲)،(تحفة الأشراف:۵۷۰۹)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ۳۶ (۱۸۳۵)، سنن الترمذی/الحج ۲۲ (۸۳۹)، سنن النسائی/الحج ۹۲ (۲۸۴۹)، مسند احمد (۱/۲۱۵،۲۲۱،۲۲۲،۲۳۶،۲۴۸،۲۴۹،۲۶۰،۲۸۳،۲۸۶،۲۹۲،۳۰۶،۳۱۵،۳۳۳،۳۴۶،۳۵۱،۳۷۲،۳۷۴)، سنن الدارمی/البیوع ۷۹ (۲۶۶۴)
2162
Sahih
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ أَبُو حَفْصٍ الصَّيْرَفِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ، ‏‏‏‏‏‏ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَادَةَ الْوَاسِطِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا وَرْقَاءُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الْأَعْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي جَمِيلَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَلِيٍّ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَمَرَنِي فَأَعْطَيْتُ الْحَجَّامَ أَجْرَهُ .
It was narrated that 'Ali said: The Messenger of Allah (ﷺ) was treated with cupping and he told me to give the cupper his wages.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، اور مجھے حکم دیا تو میں نے حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو اس کی اجرت دی۔
Takhreej
«تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۰۲۸۴، ومصباح الزجاجة:۷۶۶)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۱/۹۰،۱۳۴،۱۳۵)
2163
Sahih
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ بَيَانٍ الْوَاسِطِيُّ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يُونُسَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَأَعْطَى الْحَجَّامَ أَجْرَهُ .
It was narrated from Anas bin Malik that: the Prophet (ﷺ) was treated with cupping and gave the cupper his wages.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو اس کی اجرت دی۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۴۷۱)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الطب ۱۳ (۵۶۹۶)، صحیح مسلم/المسا قاة ۱۱ (۱۵۷۷)، سنن ابی داود/البیوع ۳۹ (۳۴۲۴)، سنن الترمذی/البیوع ۴۸ (۱۲۷۸)، موطا امام مالک/الإستئذان ۱۰ (۲۶)
2164
Sahih
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمْزَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ .
It was narrated that Abu Mas'ud, 'Uqbah bin 'Amr, said: The Messenger of Allah (ﷺ), forbade the earnings of a cupper.
ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجام ( پچھنا لگانے والے ) کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ،(تحفة الأشراف:۱۰۰۱۱، ومصباح الزجاجة:۷۶۷)
2165
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الْحَجَّامِ؟ فَنَهَاهُ عَنْهُ فَذَكَرَ لَهُ الْحَاجَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اعْلِفْهُ نَوَاضِحَكَ .
It was narrated from Haram bin Munayyisah that : his father asked the Prophet (ﷺ) about the earnings of a cupper and he forbade him from that. Then he mentioned his need and he said: Spend it on feeding your she-camels that draw water.
محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حجام ( پچھنا لگانے والے ) کی کمائی کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس سے منع فرمایا، انہوں نے اس کی ضرورت بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے پانی لانے والے اونٹوں کو اسے کھلا دو ۱؎۔
Takhreej
«سنن ابی داود/البیوع ۳۹ (۳۴۲۲)، سنن الترمذی/البیوع ۴۷ (۱۲۷۶،۱۲۷۷)،(تحفة الأشراف:۱۱۲۳۸)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الإستئذان ۱۰ (۲۸)، مسند احمد (۵/۴۳۵،۴۳۶)
Explanation
محیصہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پچھنا لگانے کی اجرت حرام ہے، کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے کہ جب کہ انس اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کی حدیثیں صحیحین میں موجود ہیں کہ آپ ﷺ نے ابو طیبہ کے ہاتھ سے پچھنا لگوایا اور اس کو گیہوں کے دو صاع (پانچ کلو) دیئے، واضح رہے کہ پچھنا لگانے والے کی اجرت کلی طور پر حرام نہیں ہے، بلکہ اس میں ا یک نوع کی کراہت ہے، اور اس کا صرف کرنا اپنے کھانے پینے یا دوسروں کے کھلانے پلانے یا صدقہ میں مناسب نہیں بلکہ جانوروں کی خوراک میں صرف کرنا بہتر ہے جیسا کہ گذشتہ حدیث میں مذکور ہے، یا جو اس کی مثل ہو، جیسے چراغ کی روشنی یا پاخانہ کی مرمت میں، اور اس طریق سے دونوں کی حدیثیں مطابق ہو جاتی ہیں، اور تعارض نہیں رہتا۔ (ملاحظہ ہو: الروضہ الندیہ)۔
2166
Sahih

Chapters

69
01
روزی کمانے کی ترغیب
5 Hadith
02
روزی کمانے میں میانہ روی اپنانے کا بیان
3 Hadith
03
تجارت میں احتیاط برتنے کا بیان
2 Hadith
04
روزی کا کوئی ذریعہ مل جانے پر اسے پکڑے رہے
2 Hadith
05
پیشوں اور صنعتوں کا بیان
4 Hadith
06
ذخیرہ اندوزی اور جلب کا بیان
3 Hadith
07
جھاڑ پھونک کرنے والے کی اجرت کا بیان
1 Hadith
08
قرآن کریم کی تعلیم پر اجرت لینے کا بیان
2 Hadith
09
کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی، کاہن کی اجرت اور نر سے جفتی کرانے کی اجرت کے احکام کا بیان۔
3 Hadith
10
حجام (پچھنا لگانے والے) کی کمائی کا بیان
5 Hadith
11
حرام اور ناجائز چیزوں کی خرید و فروخت حلال نہیں ہے۔
2 Hadith
12
بیع منابذہ اور ملامسہ کی ممانعت
2 Hadith
13
نہ اپنے بھائی کے سودے پر سودا لگائے اور نہ اس کے دام پر دام لگائے
2 Hadith
14
بیع نجش کی ممانعت
2 Hadith
15
شہری باہر سے آنے والے دیہاتی کا مال (مہنگا کرنے کے ارادے سے) نہ بیچے
3 Hadith
16
بازار میں پہنچنے سے پہلے تاجروں سے جا کر ملنا اور ان سے سامان تجارت خریدنا منع ہے
3 Hadith
17
بیچنے اور خریدنے والے جب تک ایک دوسرے سے الگ نہ ہو جائیں دونوں کو بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے
3 Hadith
18
اختیاری خریداری کا بیان
2 Hadith
19
خریدنے والے اور بیچنے والے کے درمیان اختلاف ہو جائے تو وہ کیا کریں؟۔
1 Hadith
20
جو چیز پاس میں نہ ہو اس کا بیچنا اور جس چیز کا ضامن نہ ہو اس میں نفع لینا منع ہے
3 Hadith
21
جب دو بااختیار شخص کسی چیز کو بیچیں تو پہلے بیچنے والے کی بات معتبر ہو گی
2 Hadith
22
بیعانہ کا حکم
2 Hadith
23
بیع حصاۃ اور بیع غرر ممنوع ہے۔
2 Hadith
24
جانوروں کے پیٹ اور تھن میں جو ہو اس کی بیع یا غوطہٰ خور کے غوطہٰ کی بیع ممنوع ہے
2 Hadith
25
نیلام (بولی) کا بیان
1 Hadith
26
بیع فسخ کرنے کا بیان
1 Hadith
27
قیمت مقرر کرنے کی کراہت کا بیان
2 Hadith
28
خرید و فروخت میں نرمی اور آسانی برتنے کا بیان
2 Hadith
29
مول بھاؤ کرنے کا بیان
3 Hadith
30
خرید و فروخت میں حلف اٹھانے اور قسمیں کھانے کی کراہت
3 Hadith
31
قلم کئے ہوئے کھجور کے درخت کو بیچنے یا مالدار غلام کو بیچنے کا بیان
4 Hadith
32
استعمال کے لائق ہونے سے پہلے درخت کے کچے پھل کو بیچنا منع ہے
4 Hadith
33
کئی سال کے لیے پھلوں کے بیچنے اور پھلوں کو لاحق ہونے والی آفات کا بیان
2 Hadith
34
وزن کے وقت پلڑا جھکا کر (زیادہ) تولنے کا بیان
3 Hadith
35
ناپ تول میں احتیاط برتنے کا بیان
1 Hadith
36
دھوکا دینا منع ہے
2 Hadith
37
قبضے سے پہلے اناج بیچنا منع ہے
3 Hadith
38
بغیر ناپ تول کے اندازے سے بیچنے کا بیان
2 Hadith
39
اناج ناپنے میں برکت متوقع ہونے کا بیان
2 Hadith
40
بازار اور اس میں جانے کا بیان
3 Hadith
41
صبح کے وقت میں برکت متوقع ہونے کا بیان
3 Hadith
42
مصراۃ کی بیع کا بیان
3 Hadith
43
غلام کی کمائی اس کے ضامن مالک سے جڑی ہوئی ہے
2 Hadith
44
غلام کو واپس لینے کی ذمے داری کی مدت کا بیان
2 Hadith
45
بیچتے وقت خراب چیز کے عیب کو ظاہر کر دینے کا بیان
2 Hadith
46
قیدیوں کو الگ الگ بیچنے کی ممانعت
3 Hadith
47
غلام یا لونڈی خریدنے کا بیان
2 Hadith
48
بیع صرف (سونے چاندی کو سونے چاندی کے بدلے نقد بیچنے) کا بیان اور نقداً کمی و بیشی کر کے نہ بیچی جانے والی چیزوں کا بیان
4 Hadith
49
سود صرف ادھار میں ہے کے قائلین کی دلیل
2 Hadith
50
سونے کو چاندی کے بدلے بیچنے کا بیان
3 Hadith
51
چاندی کے بدلے سونا اور سونے کے بدلے چاندی لینے کا بیان
1 Hadith
52
درہم و دینار (سونے اور چاندی کے سکوں) کو توڑنا اور پگھلانا منع ہے
1 Hadith
53
«رطب» (تازہ کھجور) کو سوکھی کھجور کے بدلے بیچنے کا بیان
1 Hadith
54
بیع مزابنہ (یعنی درخت کے اوپر کچے پھل کو سوکھے پھل کے بدلے بیچنے) اور بیع محاقلہ (یعنی غلہ کے بدلے زمین دینے) کا بیان
3 Hadith
55
عرایا کی بیع یعنی کھجور کے درخت کو انداز ے سے خشک کھجور کے بدلے خریدنے کا بیان
2 Hadith
56
حیوان کو حیوان کے بدلے ادھار بیچنے کی ممانعت
2 Hadith
57
جاندار کو جاندار کے بدلے زیادہ کر کے نقداً لینے کا بیان
1 Hadith
58
حرمت سود میں وارد وعید کا بیان
7 Hadith
59
متعین ناپ تول میں ایک مقررہ مدت کے وعدے پر بیع سلف کرنے کا بیان
3 Hadith
60
کسی چیز کی بیع سلم کر کے اس کو دوسری چیز سے نہ بدلنے کا بیان
1 Hadith
61
اگر کسی خاص درخت کی خریداری بیع سلم سے (یعنی پیشگی ادائیگی کے بعد) کی ہو اور اس میں پھل نہ آئے تو کیا حکم ہے؟۔
1 Hadith
62
حیوانات میں بیع سلم کا بیان
2 Hadith
63
شرکت و مضاربت کا بیان
3 Hadith
64
اولاد کے مال میں والدین کے حق کا بیان
3 Hadith
65
شوہر کے مال میں عورت کے حق کا بیان
3 Hadith
66
غلام کسی کو کیا دے سکتا ہے اور کیا صدقہ کر سکتا ہے؟۔
2 Hadith
67
کسی کے ریوڑ یا باغ سے گزر ہو تو کیا آدمی اس سے کچھ لے سکتا ہے؟۔
4 Hadith
68
مالک کی اجازت کے بغیر کسی کے ریوڑ یا باغ سے کچھ لینا منع ہے
2 Hadith
69
جانور پالنے کا بیان
4 Hadith
No chapter matched that.