TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

گھوڑ دوڑ میں مقابلہ کا بیان

Chapter 44 of The chapters on jihad in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 44 of 46 · 3 Hadith
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، ‏‏‏‏‏‏أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْالزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ لَا يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ، ‏‏‏‏‏‏فَلَيْسَ بِقِمَارٍ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ، ‏‏‏‏‏‏فَهُوَ قِمَارٌ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever enters a horse (in a race) between two other horses, not knowing whether it will win, that is not gambling. But whoever enters a horse (in race) between two other horses, certain that it will win, that is gambling.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے دو گھوڑوں کے مابین ایک گھوڑا داخل کیا، اور اسے جیتنے کا یقین نہیں تو یہ جوا نہیں ہے، لیکن جس شخص نے دو گھوڑوں کے مابین ایک گھوڑا داخل کیا، اور اسے جیتنے کا یقین ہے تو یہ جوا ہے ۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الجہاد ۴۹ (۲۵۷۹)،(تحفة الأشراف:۱۳۱۲۱)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۲/۵۰۵)
2876
Zaeef
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ نَافِعٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ ضَمَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَيْلَ، ‏‏‏‏‏‏فَكَانَ يُرْسِلُ الَّتِي ضُمِّرَتْ مِنْ الْحَفْيَاءِ إِلَى ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ، ‏‏‏‏‏‏وَالَّتِي لَمْ تُضَمَّرْ مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ .
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah (ﷺ) made a horse lean, and he would send the horse that he had made lean from Hafya’ to Thaniyyatul-Wada’, and (he would send) the horse that he had not made lean from Thaniyyatul-Wada’ to the mosque of Banu Zuraiq.”
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑوں کو پھرتیلا بنایا، آپ پھرتیلے چھریرے بدن والے گھوڑوں کو مقام حفیاء سے ثنیۃ الوداع تک اور غیر پھرتیلے گھوڑوں کو ثنیۃ الوداع سے مسجد بنی زریق تک دوڑاتے تھے ۱؎۔
Takhreej
«صحیح مسلم/الإمارة ۲۵ (۱۸۷۰)،(تحفة الأشراف:۷۹۵۶)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة ۴۱ (۱۲۰)، الجہاد ۵۶ (۲۸۶۸)،۵۷ (۲۸۶۹)،۵۸ (۲۸۷۰)، الاعتصام ۱۶ (۷۳۳۶)، سنن ابی داود/الجہاد ۶۷ (۲۵۷۵)، سنن الترمذی/الجہاد ۲۲ (۱۶۹۹)، سنن النسائی/الخیل ۱۲ (۳۶۱۴)، موطا امام مالک/ الجہاد ۱۹ (۴۵)، مسند احمد (۲/۵،۵۵،۵۶)، سنن الدارمی/الجہاد ۳۶ (۲۴۷۳)
Explanation
«تضمیر» (پھرتیلا بنانا) یہ ہے کہ گھوڑے کو پہلے خوب کھلایا جائے یہاں تک کہ موٹا ہو جائے، پھر اس کا چار ہ آہستہ آہستہ کم کر دیا جائے، اور اسے ایک کوٹھری میں بند کر کے اس پر جھول ڈال دی جائے تاکہ گرم ہو اور اسے خوب پسینہ آ جائے، ایسا کرنے سے گھوڑا سبک اور تیز رفتار ہو جاتا ہے۔
2877
Sahih
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الْحَكَمِ مَوْلَى بَنِي لَيْثٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا سَبْقَ إِلَّا فِي خُفٍّ أَوْ حَافِرٍ .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “There should be no prizes for racing except races with camels and horses.”
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسابقت ( آگے بڑھنے ) کی شرط گھوڑے اور اونٹ کے علاوہ کسی میں جائز نہیں ۱؎۔
Takhreej
«سنن النسائی/الخیل ۱۳ (۳۶۱۵)،(تحفة الأشراف:۱۴۸۷۷)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجہاد ۶۷ (۲۵۷۴)، سنن الترمذی/الجہاد ۲۲ (۱۷۰۰)، مسند احمد (۲/۲۵۶،۳۵۸،۴۲۵،۴۷۴)
Explanation
ترمذی اور ابوداود کی روایت میں «أو نصل» (یا تیر میں) زیادہ ہے،مطلب یہ ہے کہ ان تینوں میں آگے بڑھنے کی شرط لگانا اور جیتنے پر مال لینا جائز ہے، تیر میں یہ شرط ہے کہ کس کا دور جاتا ہے، علامہ طیبی کہتے ہیں کہ گدھے اور خچر بھی گھوڑے کی طرح ہیں، ان میں بھی شرط درست ہو گی، لیکن حدیث میں یہ تین چیزیں مذکور ہیں: «نصل» یعنی تیر، «خف» یعنی اونٹ، «حافر» یعنی گھوڑا، ایک شخص نے حدیث میں اپنی طرف سے یہ بڑھا دیا «أو جناح» یعنی پرندہ اڑانے میں شرط لگانا درست ہے جیسے کبوتر باز کیا کرتے ہیں اور یہ لفظ اس وقت روایت کیا جب ایک عباسی خلیفہ کبوتر بازی کر رہا تھا، یہ شخص خلیفہ کے پاس گیا اور اس کا دل خوش کرنے اور کبوتر بازی کو جائز کرنے کی خاطر حدیث میں یہ لفظ اپنی طرف سے بڑھا دیا اور اللہ کا خوف بالکل نہ کیا، اللہ تعالیٰ ائمہ حدیث کو جزائے خیر دے اگر وہ محنت کر کے صحیح حدیثوں کو جھوٹی اور ضعیف حدیثوں سے الگ نہ کرتے تو دین برباد ہو جاتا، حدیث سے یہ اہتمام اس امت سے خاص ہے، اگلی امتوں والے کتاب الہی کی بھی اچھی طرح حفاظت نہ کر سکے حدیث کا کیا ذکر «ذلك فضل الله يؤتيه من يشاء والله ذو الفضل العظيم» (سورة الجمعة: 4)۔
2878
Sahih

Chapters

46
01
اللہ کی راہ میں جہاد کی فضیلت
2 Hadith
02
اللہ کی راہ میں صبح شام چلنے کی فضیلت
3 Hadith
03
مجاہد کو سامان جہاد فراہم کرنے کی فضیلت
2 Hadith
04
اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کی فضیلت
2 Hadith
05
جہاد چھوڑ دینے پر وارد وعید کا بیان
2 Hadith
06
جو شخص عذر کی وجہ سے جہاد میں شریک نہ ہو اس کے حکم کا بیان
2 Hadith
07
اللہ کے راستے میں مورچہ بندی کی فضیلت
3 Hadith
08
اللہ کی راہ میں پہرہ داری اور تکبیر کی فضیلت
3 Hadith
09
عام اعلان جہاد کے وقت فوراً نکلنے کا بیان
4 Hadith
10
سمندری جہاد کی فضیلت
3 Hadith
11
دیلم کا ذکر اور قزوین کی فضیلت
2 Hadith
12
ماں باپ کی زندگی میں جہاد کرنے کا حکم
2 Hadith
13
جہاد کی نیت کا بیان
3 Hadith
14
اللہ کی راہ میں جہاد کے لیے گھوڑے رکھنے کا ثواب
6 Hadith
15
اللہ کی راہ میں لڑنے کا ثواب
6 Hadith
16
اللہ کی راہ میں شہادت کی فضیلت
5 Hadith
17
شہادت کی انواع و اقسام کا بیان
2 Hadith
18
اسلحہ کا بیان
6 Hadith
19
اللہ کی راہ میں تیر اندازی کا بیان
5 Hadith
20
(جنگ میں) بڑے اور چھوٹے جھنڈوں کے استعمال کا بیان
3 Hadith
21
جنگ میں حریر و دیبا (ریشمی کپڑوں) کے پہننے کا بیان
2 Hadith
22
جنگ میں عمامہ (پگڑی) پہننے کا بیان۔
2 Hadith
23
جنگ میں خرید و فروخت کا بیان
1 Hadith
24
غازیوں کو الوداع کہنے (رخصت کرنے) کا بیان
3 Hadith
25
سریہ (فوجی دستوں) کا بیان
3 Hadith
26
کفار و مشرکین کی ہانڈیوں (برتنوں) میں کھانے کا بیان
2 Hadith
27
جنگ میں کفار و مشرکین سے مدد لینے کا بیان
1 Hadith
28
جنگ میں دھوکہ اور فریب کا بیان۔
2 Hadith
29
دشمن کو دعوت مبارزت دینے (مقابلے کے لیے للکارنے) اور سامان جنگ لوٹنے کا بیان
4 Hadith
30
دشمن پر حملہ کرنے، شبخون (رات میں چھاپہ) مارنے، ان کی عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے کے احکام کا بیان
4 Hadith
31
دشمن کی سر زمین کو آگ لگانے کا بیان
3 Hadith
32
(جنگی) قیدیوں کو فدیہ میں دینے کا بیان
1 Hadith
33
دشمن نے مسلمانوں کے مال پر قبضہ کر لیا پھر مسلمان ان پر غالب آ گئے اور وہی مال ان کے ہاتھ لگ گیا تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
34
مال غنیمت میں خیانت اور چوری کا بیان۔
3 Hadith
35
مال غنیمت میں سے ہبہ کرنے کا بیان۔
3 Hadith
36
مال غنیمت کی تقسیم کا بیان
1 Hadith
37
مسلمانوں کے ساتھ جنگ میں غلام اور عورتوں کی شرکت
2 Hadith
38
مجاہدین کو امام اور حاکم کی وصیت
2 Hadith
39
امام کی اطاعت و فرماں برداری کا بیان
4 Hadith
40
اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں کسی کی اطاعت نہ کرنے کا بیان
3 Hadith
41
بیعت کا بیان
4 Hadith
42
بیعت پوری کرنے کا بیان
4 Hadith
43
عورتوں کی بیعت کا بیان
2 Hadith
44
گھوڑ دوڑ میں مقابلہ کا بیان
3 Hadith
45
دشمن کے ملک میں قرآن لے کر جانے کی ممانعت
2 Hadith
46
(مال غنیمت میں سے) خمس کی تقسیم کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.