قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کی اجازت
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ، عَنْ نُبَيْشَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا .
It was narrated from Nubaishah that the Messenger of Allah (ﷺ) said:
“I used to forbid you to store the meat of the sacrifices for more than three days, but (now) eat some and store some.”
نبیشہ (نبیشہ بن عبداللہ الہذلی) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ رکھنے سے منع کیا تھا، لیکن اب اسے کھاؤ اور ذخیرہ اندوزی کرو ۱؎۔
Takhreej
«سنن ابی داود/الأضاحي ۱۰ (۲۸۱۳)،۲۰ (۲۸۳۰)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة ۱ (۴۲۳۵)،(تحفة الأشراف:۱۱۵۸۵)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۵/۷۵،۷۶)، سنن الدارمی/الأضاحي ۶ (۲۰۰۱)
Explanation
یعنی جتنے دن چاہو اسے کھاؤ اور محفوظ کر کے رکھو، اس لئے کہ اب فقر و فاقہ کے دن گئے، لوگ خوشحال ہو گئے،اس لئے اب اس کو تین دن میں کھانا اور تقسیم کرنا غیر ضروری ہو گیا۔
3160
Sahih