TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار - تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار - تیمم کے احکام و مسائل - Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Chapter 2 of تیمم کے احکام و مسائل in Sunnan Ibn e Maja. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 50 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْحَكَمِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ذَرٍّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِيهِ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ رَجُلًا أَتَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنِّي أَجْنَبْتُ فَلَمْ أَجِدِ الْمَاءَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ عُمَرُ:‏‏‏‏ لَا تُصَلِّ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَعَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ:‏‏‏‏ أَمَا تَذْكُرُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ أَنَا وَأَنْتَ فِي سَرِيَّةٍ فَأَجْنَبْنَا فَلَمْ نَجِدِ الْمَاءَ، ‏‏‏‏‏‏فَأَمَّا أَنْتَ فَلَمْ تُصَلِّ، ‏‏‏‏‏‏وَأَمَّا أَنَا فَتَمَعَّكْتُ فِي التُّرَابِ فَصَلَّيْتُ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ وَضَرَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ نَفَخَ فِيهِمَا وَمَسَحَ بِهِمَا وَجْهَهُ وَكَفَّيْهِ .
It was narrated from Sa'eed bin 'Abdur-Rahman bin Abza from his father, that: A man came to 'Umar bin khattab and said: I became impure following sexual emission and cannot find any water. 'Umar said to him: Do not pray. But 'Ammar bin Yasir said: Do you not remember, O Commander of the Believers, when you and I were on a military expedition and we became sexually impure and could not find water? As for you, you did not pray, but I rolled in the dust and then prayed. When I came to the Prophet and told him what had happened, he said: 'It would have been enough for you (to do this).' (Then demonstrating) the Prophet struck the ground with his hands, then blew on hem, and wiped his face and palms with them.
عبدالرحمٰن بن ابزی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور کہا کہ میں جنبی ہو گیا اور پانی نہیں پایا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: نماز نہ پڑھو، اس پر عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما نے کہا: امیر المؤمنین! کیا آپ کو یاد نہیں کہ جب میں اور آپ ایک لشکر میں تھے، ہم جنبی ہو گئے، اور ہمیں پانی نہ مل سکا تو آپ نے نماز نہیں پڑھی، اور میں مٹی میں لوٹا، اور نماز پڑھ لی، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے اس کا ذکر کیا، تو آپ نے فرمایا: تمہارے لیے بس اتنا کافی تھا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پر مارے، پھر ان دونوں میں پھونک ماری، اور اپنے چہرے اور دونوں پہنچوں پر اسے مل لیا ۱؎۔
Takhreej
صحیح البخاری/التیمم ۴ (۳۳۸)، ۵ (۳۳۹)، صحیح مسلم/الحیض ۲۸ (۳۶۸)، سنن ابی داود/الطہارة ۱۲۳ (۳۲۲، ۳۲۳)، سنن الترمذی/الطہارة ۱۱۰ (۱۴۴)، سنن النسائی/الطہارة ۱۹۶ (۳۱۳)، ۱۹۹ (۳۱۷)، ۲۰۰ (۳۱۸)، ۲۰۱ (۳۱۹)، ۲۰۲ (۳۲۰)، (تحفة الأشراف: ۱۰۳۶۲)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۴/۲۶۳، ۲۶۵، ۳۱۹، ۳۲۰، سنن الدارمی/الطہارة ۶۶ (۷۷۲)
Explanation
تیمم یہی ہے کہ زمین پر ایک بار ہاتھ مار کر منہ اور دونوں پہنچوں پر مسح کرے، اور جنابت سے پاکی کا طریقہ حدث کے تیمم کی طرح ہے، اور عمر رضی اللہ عنہ کو باوصف اتنے علم کے اس مسئلہ کی خبر نہ تھی، اسی طرح عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو، یہ دونوں جلیل القدر صحابہ جنبی کے لئے تیمم جائز نہیں سمجھتے تھے، اس سے یہ بھی پتہ چلا کہ کبھی بڑے عالم دین پر معمولی مسائل پوشیدہ رہ جاتے ہیں، ان دونوں کے تبحر علمی اور جلالت شان میں کسی کو کلام نہیں ہے، لیکن حدیث اور قرآن کے خلاف ان کا قول بھی ناقابل قبول ہے، پھر کتاب و سنت کے دلائل کے سامنے دوسرے علماء کے اقوال کی کیا حیثیت ہے، اس قصہ سے معلوم ہوا کہ ہمیں صرف رسول اکرم ﷺ کے اسوہ سے مطلب ہے۔
569
Sahih
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، ‏‏‏‏‏‏عَنِ الْحَكَمِ، ‏‏‏‏‏‏ وَسَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُمَا سَأَلا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنِ التَّيَمُّمِ؟ فَقَالَ:‏‏‏‏ أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّارًا أَنْ يَفْعَلَ هَكَذَا وَضَرَبَ بِيَدَيْهِ إِلَى الْأَرْضِ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ نَفَضَهُمَا وَمَسَحَ عَلَى وَجْهِهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ الْحَكَمُ:‏‏‏‏ وَيَدَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ سَلَمَةُ:‏‏‏‏ وَمِرْفَقَيْهِ.
It was narrated from Hakam and Salamah in Kuhail that: They asked 'Abdullah bin Abi Awfa about dry ablution. He said: The Prophet commanded 'Ammar to do like this;' and he struck the ground with his palms, shook the dust off and wiped his face. (Da'if)Hakam said, and his hands, Salamah said, and his elbows.
حکم اور سلمہ بن کہیل نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے تیمم کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمار رضی اللہ عنہ کو اس طرح کرنے کا حکم دیا، پھر عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ نے اپنے ہاتھ زمین پر مارے، اور انہیں جھاڑ کر اپنے چہرے پر مل لیا۔ حکم کی روایت میں «يديه» اور سلمہ کی روایت میں «مرفقيه» کا لفظ ہے ۱؎۔
Takhreej
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۵۱۶۰، ومصباح الزجاجة: ۲۳۰)
Explanation
«يديه» یعنی دونوں ہاتھوں پر مل لیا، اور سلمہ بن کہیل کی روایت میں «مرفقيه» یعنی کہنیوں تک مل لیا کا لفظ ہے، جو منکر اور ضعیف ہے، جیسا کہ تخریج سے پتہ چلا «مرفقيه» کا لفظ منکر ہے، لہذا اس سے استدلال درست نہیں، اور یہ کہنا بھی صحیح نہیں کہ کہنیوں تک مسح کرنے میں احتیاط ہے بلکہ احتیاط اسی میں ہے جو صحیح حدیث میں آیا ہے۔
570
Zaeef

Chapters

50
01
تیمم کے مشروع ہونے کا سبب
4 Hadith
02
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار
2 Hadith
03
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) دو بار
1 Hadith
04
غسل جنابت سے زخمی کو موت کا ڈر ہو تو کیا کرے؟۔
1 Hadith
05
غسل جنابت کا طریقہ
2 Hadith
06
غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟۔
4 Hadith
07
کیا غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت ہے؟۔
1 Hadith
08
غسل جنابت کے بعد شوہر اپنی جنبی بیوی کے بدن کی گرمی حاصل کر سکتا ہے
1 Hadith
09
غسل کیے بغیر جنبی کے سوئے رہنے کا حکم
3 Hadith
10
جنبی کے نماز جیسا وضو کئے بغیر نہ سونے کا بیان
3 Hadith
11
جنبی اگر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے تو وضو کرے
1 Hadith
12
ساری بیویوں سے ہمبستری کے بعد ایک ہی غسل کرے تو کیسا ہے؟۔
2 Hadith
13
ہر بیوی سے ہمبستری کے بعد الگ الگ غسل کا بیان
1 Hadith
14
جنابت کی حالت میں کھانے پینے کے حکم کا بیان
2 Hadith
15
کھانے پینے کے لیے جنبی کا صرف ہاتھ دھو لینا ہی کافی ہے
1 Hadith
16
بےوضو قرآن پڑھنے کے حکم کا بیان
3 Hadith
17
ہر بال کے نیچے جنابت ہے
3 Hadith
18
مرد کی طرح عورت کو خواب میں احتلام ہو تو کیا حکم ہے؟۔
3 Hadith
19
عورتوں کے غسل جنابت کا طریقہ
2 Hadith
20
کیا جنبی کا ٹھہرے ہوئے پانی میں غوطہٰ لگا لینا کافی ہے؟۔
1 Hadith
21
انزال (منی نکلنے) سے غسل واجب ہو جاتا ہے
2 Hadith
22
مرد اور عورت کی شرمگاہیں مل جانے پر غسل کا وجوب
4 Hadith
23
جسے احتلام ہو اور تری نہ دیکھے اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
24
غسل کے وقت پردہ کرنے کا بیان
3 Hadith
25
پیشاب یا پاخانہ روک کر نماز پڑھنے کی ممانعت
4 Hadith
26
مستحاضہ جس کے حیض کی مدت استحاضہ والے خون سے پہلے متعین ہو اس کے حکم کا بیان۔
6 Hadith
27
حیض اور استحاضہ کے خون میں فرق نہ کر سکنے والی اور اپنے حیض کے دن کا علم نہ رکھنے والی مستحاضہ کا بیان۔
1 Hadith
28
باکرہ شروع ہی سے مستحاضہ ہو جائے یا حیض کے دنوں کو بھول جائی تو کیا کرے؟۔
1 Hadith
29
حیض کا خون کپڑے میں لگ جائے تو کیا کرے؟۔
3 Hadith
30
حائضہ عورت نماز کی قضاء نہ پڑھے۔
1 Hadith
31
حائضہ عورت مسجد سے ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز اٹھا لے تو اس کے حکم کا بیان۔
3 Hadith
32
حائضہ عورت سے مرد کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟۔
4 Hadith
33
حائضہ عورت سے جماع منع ہے۔
1 Hadith
34
جو حائضہ عورت سے جماع کرے اس کے کفارے کا بیان۔
1 Hadith
35
حائضہ عورت غسل کیسے کرے؟۔
2 Hadith
36
حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے اور اس کے جھوٹے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
37
حائضہ عورت مسجد سے دور رہے۔
1 Hadith
38
حیض سے پاک ہونے کے بعد حائضہ زرد اور خاکی رطوبت دیکھے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
39
نفاس والی عورت زچگی کے بعد کتنے دن بیٹھے؟۔
2 Hadith
40
حائضہ عورت سے جماع کا حکم
1 Hadith
41
حائضہ عورت کے ساتھ کھانے کا بیان
1 Hadith
42
حائضہ عورت کے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان
2 Hadith
43
بالغ لڑکی دوپٹہ کے بغیر نماز نہ پڑھے
2 Hadith
44
حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔
1 Hadith
45
پٹیوں پر مسح کرنے کا بیان
1 Hadith
46
کپڑے پر تھوک (لعاب) لگ جائے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
47
برتن میں کلی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
48
اپنے مسلمان بھائی کی شرمگاہ (ستر) دیکھنے کی ممانعت
2 Hadith
49
غسل جنابت میں بدن کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
50
وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
No chapter matched that.