حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ الْبَهِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ، قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَقُلْتُ: إِنِّي حَائِضٌ، فَقَالَ: لَيْسَتْ حَيْضَتُكِ فِي يَدِكِ .
It was narrated that 'Aishah said:
The Messenger of Allah said to me: 'Get me a mat from the mosque.' I said: 'I am menstruating.' He said: 'Your menstruation is not in your hand.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے مسجد سے چٹائی اٹھا کر دے دو ، میں نے کہا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے حیض کی گندگی تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۱؎۔
Takhreej
تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ۱۶۲۹۷)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحیض ۲ (۲۹۸)، سنن ابی داود/الطہارة ۱۰۴ (۲۶۱)، سنن الترمذی/الطہارة ۱۰۱ (۱۳۴)، سنن النسائی/الطہارة ۱۷۳ (۲۷۲)، الحیض ۱۸ (۳۸۴)، مسند احمد (۶/۴۵، ۱۰۱، ۱۱۲، ۱۱۴، ۱۷۳، ۲۱۴، ۲۲۹، ۲۴۵)، سنن الدارمی/الطہارة ۸۲ (۷۹۸)
Explanation
کہ وہ ہاتھ کو مسجد میں داخل کرنے سے مانع ہو، اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ ہاتھ بڑھا کر مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے یا مسجد میں کوئی چیز رکھ سکتی ہے۔
632
Sahih