TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

تیمم کے احکام و مسائل - تیمم کے احکام و مسائل - Book 3 of Sunnan Ibn e Maja with Urdu and English Translation

Book 3 of Sunnan Ibn e Maja, with 50 chapters and 102 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

102 Hadith · 50 Chapters
وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟۔
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ قَتَادَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسٍ:‏‏‏‏ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَدْ تَوَضَّأَ وَتَرَكَ مَوْضِعَ الظُّفْرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ ارْجِعْ فَأَحْسِنْ وُضُوءَكَ .
It was narrated from Anas that: A man came to the Prophet; he had performed ablution and has missed a spot the size of a fingernail where water had not reached. The Prophet said to him: 'Go back and perform ablution properly.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی وضو کر کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے ناخن کی مقدار خشک جگہ چھوڑ دی تھی، جہاں پانی نہیں پہنچا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: جاؤ دوبارہ اچھی طرح وضو کرو ۔
Takhreej
سنن ابی داود/الطہارة ۶۷ (۱۷۳)، (تحفة الأشراف: ۱۱۴۸)، وقد أخرجہ: مسند احمد (۳/۱۴۳، ۱۴۶)
665
Sahih
وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟۔
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ حُمَيْدٍ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَا:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ جَابِرٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا تَوَضَّأَ فَتَرَكَ مَوْضِعَ الظُّفْرِ عَلَى قَدَمِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ الْوُضُوءَ وَالصَّلَاةَ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَرَجَعَ.
It was narrated that 'Umar bin Khattab said: The Messenger of Allah saw a man performing ablution and he missed a spot the size of a fingernail on his foot. He commanded him to repeat the ablution and his prayer, so he did.
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو دیکھا، جس نے وضو کیا اور اپنے پاؤں پر ناخن برابر جگہ خشک چھوڑ دی، تو آپ نے اسے وضو اور نماز دونوں کو دوہرانے کا حکم دیا، عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس نے دوبارہ وضو کیا، اور نماز پڑھی۔
Takhreej
صحیح مسلم/الطہارة ۱۰ (۲۴۳)، (تحفة الأشراف: ۱۰۴۲۱)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الطہارة ۶۷ (۱۷۳) مسند احمد (۱/۲۱، ۲۳)
666
Sahih

Chapters

50
01
تیمم کے مشروع ہونے کا سبب
4 Hadith
02
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) ایک بار
2 Hadith
03
تیمم میں زمین پر ضرب (ہاتھ مارنا) دو بار
1 Hadith
04
غسل جنابت سے زخمی کو موت کا ڈر ہو تو کیا کرے؟۔
1 Hadith
05
غسل جنابت کا طریقہ
2 Hadith
06
غسل جنابت میں سر کیسے دھلے؟۔
4 Hadith
07
کیا غسل جنابت کے بعد وضو کی ضرورت ہے؟۔
1 Hadith
08
غسل جنابت کے بعد شوہر اپنی جنبی بیوی کے بدن کی گرمی حاصل کر سکتا ہے
1 Hadith
09
غسل کیے بغیر جنبی کے سوئے رہنے کا حکم
3 Hadith
10
جنبی کے نماز جیسا وضو کئے بغیر نہ سونے کا بیان
3 Hadith
11
جنبی اگر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے تو وضو کرے
1 Hadith
12
ساری بیویوں سے ہمبستری کے بعد ایک ہی غسل کرے تو کیسا ہے؟۔
2 Hadith
13
ہر بیوی سے ہمبستری کے بعد الگ الگ غسل کا بیان
1 Hadith
14
جنابت کی حالت میں کھانے پینے کے حکم کا بیان
2 Hadith
15
کھانے پینے کے لیے جنبی کا صرف ہاتھ دھو لینا ہی کافی ہے
1 Hadith
16
بےوضو قرآن پڑھنے کے حکم کا بیان
3 Hadith
17
ہر بال کے نیچے جنابت ہے
3 Hadith
18
مرد کی طرح عورت کو خواب میں احتلام ہو تو کیا حکم ہے؟۔
3 Hadith
19
عورتوں کے غسل جنابت کا طریقہ
2 Hadith
20
کیا جنبی کا ٹھہرے ہوئے پانی میں غوطہٰ لگا لینا کافی ہے؟۔
1 Hadith
21
انزال (منی نکلنے) سے غسل واجب ہو جاتا ہے
2 Hadith
22
مرد اور عورت کی شرمگاہیں مل جانے پر غسل کا وجوب
4 Hadith
23
جسے احتلام ہو اور تری نہ دیکھے اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
24
غسل کے وقت پردہ کرنے کا بیان
3 Hadith
25
پیشاب یا پاخانہ روک کر نماز پڑھنے کی ممانعت
4 Hadith
26
مستحاضہ جس کے حیض کی مدت استحاضہ والے خون سے پہلے متعین ہو اس کے حکم کا بیان۔
6 Hadith
27
حیض اور استحاضہ کے خون میں فرق نہ کر سکنے والی اور اپنے حیض کے دن کا علم نہ رکھنے والی مستحاضہ کا بیان۔
1 Hadith
28
باکرہ شروع ہی سے مستحاضہ ہو جائے یا حیض کے دنوں کو بھول جائی تو کیا کرے؟۔
1 Hadith
29
حیض کا خون کپڑے میں لگ جائے تو کیا کرے؟۔
3 Hadith
30
حائضہ عورت نماز کی قضاء نہ پڑھے۔
1 Hadith
31
حائضہ عورت مسجد سے ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز اٹھا لے تو اس کے حکم کا بیان۔
3 Hadith
32
حائضہ عورت سے مرد کس حد تک فائدہ اٹھا سکتا ہے؟۔
4 Hadith
33
حائضہ عورت سے جماع منع ہے۔
1 Hadith
34
جو حائضہ عورت سے جماع کرے اس کے کفارے کا بیان۔
1 Hadith
35
حائضہ عورت غسل کیسے کرے؟۔
2 Hadith
36
حائضہ عورت کے ساتھ کھانے پینے اور اس کے جھوٹے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
37
حائضہ عورت مسجد سے دور رہے۔
1 Hadith
38
حیض سے پاک ہونے کے بعد حائضہ زرد اور خاکی رطوبت دیکھے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
39
نفاس والی عورت زچگی کے بعد کتنے دن بیٹھے؟۔
2 Hadith
40
حائضہ عورت سے جماع کا حکم
1 Hadith
41
حائضہ عورت کے ساتھ کھانے کا بیان
1 Hadith
42
حائضہ عورت کے کپڑے میں نماز پڑھنے کا بیان
2 Hadith
43
بالغ لڑکی دوپٹہ کے بغیر نماز نہ پڑھے
2 Hadith
44
حائضہ عورت کے خضاب (مہندی) لگانے کا بیان۔
1 Hadith
45
پٹیوں پر مسح کرنے کا بیان
1 Hadith
46
کپڑے پر تھوک (لعاب) لگ جائے تو اس کے حکم کا بیان
1 Hadith
47
برتن میں کلی کرنے کا بیان۔
2 Hadith
48
اپنے مسلمان بھائی کی شرمگاہ (ستر) دیکھنے کی ممانعت
2 Hadith
49
غسل جنابت میں بدن کا کوئی حصہ خشک رہ جائے تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
50
وضو میں کوئی جگہ سوکھی چھوڑ دی تو کیا کرے؟۔
2 Hadith
No chapter matched that.