TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

بَاب الاحتكار ذخیرہ اندوزی کا بیان

Chapter 8 of خرید و فروخت کا بیان in Mishkat. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 8 of 17 · 7 Hadith
عَن معمر قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ احْتَكَرَ فَهُوَ خَاطِئٌ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَسَنَذْكُرُ حَدِيثَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ «كَانَتْ أَمْوَالُ بَنِي النَّضِيرِ» فِي بَابِ الْفَيْءِ إِنْ شَاءَ الله تَعَالَى
معمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ گناہ گار ہے ۔‘‘ اور ہم عمر ؓ سے مروی حدیث :’’ بنو نضیر کے اموال ‘‘ کو ان شاء اللہ تعالیٰ باب الفی میں ذکر کریں گے ۔ رواہ مسلم ۔
Takhreej
رواہ مسلم (۱۲۹ / ۱۶۰۵) 0 حدیث عمر یاتی (۴۰۵۶) ۔ 4122
2892
Sahih
عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْجَالِبُ مَرْزُوقٌ والمحتكر مَلْعُون» . رَوَاهُ ابْن مَاجَه والدارمي
عمر ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ (بازار میں) غلہ لانے والوں کو رزق دیا جاتا ہے ، جبکہ ذخیرہ اندوز ملعون ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ و الدارمی ۔
Takhreej
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابن ماجہ (۲۱۵۳) و الدارمی (۲ / ۲۴۹ ح ۲۵۴۸) * علی بن سالم : ضعیف و علی بن زید بن جدعان ضعیف مشھور ۔
2893
Zaeef
وَعَن أنس قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ سَعِّرْ لَنَا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى رَبِّي وَلَيْسَ أحد مِنْكُم يطلبنني بمظلة بِدَمٍ وَلَا مَالٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ کے زمانے میں قیمتیں چڑھ گئیں تو صحابہ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں ، تو نبی ﷺ نے فرمایا :’’ بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا ہے ، وہی تنگی و کشادگی کا مالک اور رزق دینے والا ہے ، اور میں امید کرتا ہوں کہ میں اس حال میں اپنے رب سے ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی خون اور مال کے متعلق مجھ سے مطالبہ نہ کرتا ہو ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
Takhreej
اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی (۱۳۱۴ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۳۴۵۱) و ابن ماجہ (۲۲۰۰) و الدارمی (۲ / ۲۴۹ ح ۲۵۴۸) ۔
2894
Sahih
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنِ احْتَكَرَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ طَعَامَهُمْ ضَرَبَهُ اللَّهُ بِالْجُذَامِ وَالْإِفْلَاسِ» . رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ. وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ
عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے ۔‘‘ ابن ماجہ ، بیہقی فی شعب الایمان ، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابن ماجہ ، والبیھقی و رزین ۔
Takhreej
اسنادہ حسن ، رواہ ابن ماجہ (۲۱۵۵) و البیھقی فی شعب الایمان (۱۱۲۱۸) و رزین (لم اجدہ) * و صححہ البوصیری و المنذری :’’ ھذا اسناد جید متصل و رواتہ ثقات ‘‘ و حسنہ ابن حجر فی الفتح (۴ / ۳۴۸) ۔
2895
Sahih
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا يُرِيدُ بِهِ الْغَلَاءَ فَقَدْ بَرِئَ مِنَ اللَّهِ وَبَرِئَ اللَّهُ مِنْهُ» . رَوَاهُ رَزِينٌ
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص قیمت بڑھانے کے لیے چالیس روز تک ذخیرہ اندوزی کرتا ہے تو وہ اللہ سے لاتعلق ہوا ، اور اللہ تعالیٰ اس سے لاتعلق ہوا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ رزین ۔
Takhreej
اسنادہ ضعیف ، رواہ رزین (لم اجدہ) [و احمد ۲ / ۳۳ بلفظ مختلف نحوا المعنی] * فیہ ابو بشر (الاملوکی) صاحب ابی الزاھریۃ : ضعیف ۔
2896
Zaeef
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: بِئْسَ الْعَبْدُ الْمُحْتَكِرُ: إِنْ أَرْخَصَ اللَّهُ الْأَسْعَارَ حَزِنَ وَإِنْ أَغْلَاهَا فَرِحَ . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ وَرَزِينٌ فِي كِتَابِهِ
معاذ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ ذخیرہ اندوز شخص بہت برا ہے ، اگر اللہ قیمتیں کم کر دیتا ہے تو وہ غمگین ہو جاتا ہے ، اور اگر وہ انہیں بڑھا دیتا ہے تو خوش ہو جاتا ہے ۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان ، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں بیان کیا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی و رزین ۔
Takhreej
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۱۱۲۱۵) و رزین (لم اجدہ) * السند منقطع و فیہ بن بقیۃ عن ابیہ عن ثور بن یزید بہ و بقیۃ لم یصرح بالسماع ۔
2897
Zaeef
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنِ احْتَكَرَ طَعَامًا أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثمَّ تَصَدَّقَ بِهِ لَمْ يَكُنْ لَهُ كَفَّارَةً» . رَوَاهُ رزين
ابوامامہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص چالیس روز تک غلہ ذخیرہ کرے اور پھر وہ اسے صدقہ بھی کر دے تو وہ اس کا کفارہ نہیں ہو سکتا ۔‘‘ لم اجدہ ، رواہ رزین ۔
Takhreej
لم اجدہ ، رواہ رزین (لم اجدہ) * و للحدیث طریق موضوع لا یستشھد بہ ، فیہ محمد بن مروان السدی کذاب ، انما ذکرتہ لا رد علیہ (انظر الضعیفۃ للشیخ الالبانی رحمہ اللہ : ۸۵۹) ۔
2898
Zaeef

Chapters

17
01
بَاب الْكسْب وَطلب الْحَلَال
کسب اور طلب حلال کا بیان
31 Hadith
02
بَاب المساهلة فِي الْمُعَامَلَات
معاملہ کرنے میں نرمی کا بیان
11 Hadith
03
بَاب الْخِيَار
اختیار کا بیان
6 Hadith
04
بَاب الرِّبَا
سود کا بیان
27 Hadith
05
بَابُ الْمَنْهِيِّ عَنْهَا مِنَ الْبُيُوعِ
ممنوعہ بیوع (تجارت) کا بیان
41 Hadith
06
باب [فی البیع المشروط]
مشروط تجارت کا بیان
8 Hadith
07
بَاب السّلم وَالرَّهْن
بیع سلم اور رہن کا بیان
9 Hadith
08
بَاب الاحتكار
ذخیرہ اندوزی کا بیان
7 Hadith
09
بَاب الإفلاس والانظار
افلاس اور مہلت دینے کا بیان
31 Hadith
10
بَاب الشّركَة وَالْوكَالَة
شراکت اور وکالت کا بیان
8 Hadith
11
بَاب الْغَصْب وَالْعَارِية
غصب کرنے اور مستعار لینے کا بیان
23 Hadith
12
بَاب الشُّفْعَة
شفعہ کا بیان
11 Hadith
13
بَاب الْمُسَاقَاة والمزارعة
مساقات اور مزارعت کا بیان
9 Hadith
14
بَاب الْإِجَارَة
اجارہ کا بیان
10 Hadith
15
بَاب إحْيَاء الْموَات وَالشرب
بنجر زمین کو آباد کرنے اور پانی کی باری کا بیان
17 Hadith
16
بَاب العطايا
عطیات کا بیان
25 Hadith
17
بَاب اللّقطَة
لُقطہ کا بیان
8 Hadith
No chapter matched that.