TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

اجازت طلب کرنے کی کیفیت، اس کے الفاظ اور اس سے پہلے سلام کہنے کا بیان

Chapter 12 of سلام، اجازت لینے اور دوسرے آداب کے مسائل in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 12 of 17 · 4 Hadith
۔
۔ کلدہ بن حنبل کہتے ہیں: سیدنا صفوان بن امیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مکہ فتح کے وقت دودھ، ہرنی کے بچے کا گوشت اور چھوٹی ککڑیاں دے کر مجھے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس بھیجا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ کی بلند وادی کی جانب تھے،میں سلام کہے اور اجازت لیے بغیر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس داخل ہو گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: واپس جائو، السلام علیکم کہو اور پوچھو کہ کیا میں داخل ہو سکتا ہوں۔ عمرو نے بتایا کہ یہ واقعہ مجھے امیہ بن صفوان نے بتایا تھا، میں نے کلدہ سے نہیں سنا تھا، ضحاک اور ابن حارث نے کہا: یہ صفوان کے اسلام لانے کے بعد کی بات ہے، ضحاک اور عبداللہ بن حارث نے دودھ اور ہرنی کے گوشت بھیجنے کا کہا ہے، ککڑی کا ذکرنہیں۔
Takhreej
(۸۲۹۶) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الترمذی: ۲۷۱۰(انظر: ۱۵۴۲۵)
8296
Sahih
۔
۔ زید بن اسلم کہتے ہیں: میرے باپ نے مجھے سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس بھیجا، میں نے ان سے کہا: کیا میں اندر آ سکتا ہوں؟ انہوں نے میری آواز پہچان لی اور کہا: اے بیٹے! جب کسی قوم کے پاس آئو تو پہلے اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ کہو، اگر وہ جواب دیں تو پوچھو کہ کیا میں داخل ہو سکتا ہوں، پھر انھوں نے اپنے بیٹے واقد کو دیکھا کہ وہ تہبند گھسیٹ رہا تھا، پس انھوں نے کہا: اپنا تہبند اوپر اٹھا لے، میں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی تکبر سے اپنا لباس گھسیٹتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کی طرف نہیں دیکھے گا۔
Takhreej
(۸۲۹۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرج المرفوع منہ البخاری: ۵۷۸۳،ومسلم: ۲۰۸۵(انظر: ۴۸۸۴)
8297
Sahih
۔
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے،جبکہ آپ ایک بالا خانے میں تشریف فرما تھے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ،اے اللہ کے رسول! اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ،کیا عمر اندر آ سکتا ہے؟
Takhreej
(۸۲۹۸) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ ابوداود: ۵۲۰۱، والترمذی: ۲۹۶۱ (انظر: ۲۷۵۶)
8298
Sahih
۔
۔ سیدنا عبداللہ بن موسیٰ کہتے ہیں: مجھے مدرک نے سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کے پاس بھیجا، تاکہ میں کچھ اشیاء کے بارے میں ان سے پوچھوں، جب میں ان کے پاس آیا تو وہ چاشت کی نماز پڑھ رہی تھیں، میں بیٹھ گیا تا کہ وہ نماز سے فارغ ہو جائیں، انہوں نے کہا: بہت دیر کر دی ہے،پس میں نے اجازت دینے والے سے کہا: میں ان سے کس طرح اجازت طلب کروں، اس نے کہا: تم اس طرح کہو:اے نبی آپ پر سلام ہو، اللہ کی رحمت اور برکت ہو، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں پر،سلامتی ہو امہات المؤمنین یا ازواجِ رسول پر، اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، پھر میں سیدہ کے پاس چلا گیا۔ مکمل حدیث فتاوی عائشہ میں آ رہی ہے۔
Takhreej
(۸۲۹۹) تخریج: حدیث صحیح (انظر: ۲۴۹۴۵)
Explanation
فوائد:… ان احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی کے گھر جائیں تو سلام بھی کہا جائے اور اجازت طلب کی جائے اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ پہلے السلام علیکم کہا جائے اور پھر نام بتایا جائے اور کہا جائے اندر آنے کی اجازت ہے اگر اجازت مل جائے تو داخل ہو جائیں اگر اجازت نہ ملے تو واپس آ جائیں۔
8299
Sahih

Chapters

17
01
سلام کہنے پر رغبت، اس کی فضیلت اور اس کو ترک کرنے کی کراہت کا بیان
8 Hadith
02
سلام کو عام کرنے کے مستحبّ ہونے اور معرفت والے لوگوں کے لیے خاص کرنے کے مکروہ ہونے کا بیان
3 Hadith
03
سلام اور اس کے جواب کے الفاظ کا بیان
3 Hadith
04
اس چیز کا بیان کہ اگر کوئی آدمی، نمازی اور قضائے حاجت کرنے والے کو سلام کہے تو وہ کیا کرے
4 Hadith
05
مجلس میں آنے والے اور جانے والے کا سلام کہنے کے مستحب ہونے کا بیان
2 Hadith
06
سوار، پیدل کوسلام کہے اور …
2 Hadith
07
بچوں اور عورتوں کو سلام کہنے کا بیان
4 Hadith
08
اہل کتاب کو سلام کہنے میں پہل کرنے سے ممانعت کا بیان
4 Hadith
09
اہل کتاب کو سلام کا جواب کیسے دیا جائے
11 Hadith
10
پردہ اٹھانے، اجازت سے پہلے دیکھنے اور ایسا کرنے والے کی وعید کا بیان
3 Hadith
11
کسی گھر میں مالک کی اجازت کے بغیر داخل ہونے سے اور خاوندوں کی اجازت کے بغیر ان کی بیویوں کے پاس جانے سے ممانعت کا بیان
4 Hadith
12
اجازت طلب کرنے کی کیفیت، اس کے الفاظ اور اس سے پہلے سلام کہنے کا بیان
4 Hadith
13
اس چیز کا بیان کہ تین بار اجازت طلب کی جائے، اگر اجازت نہ دی جائے تو آدمی واپس چلا جائے
5 Hadith
14
مصافحہ، معانقہ، ہاتھ پر بوسہ دینے اور آنے والے کے لیے کھڑا ہونے کا بیان مصافحہ اور معانقہ کا بیان
5 Hadith
15
مصافحہ کا آغاز کرنے والے پہلے شخص کا اور مردوں کا عورتوں سے مصافحہ کرنے کی کراہت کا بیان
4 Hadith
16
ہاتھ اور پیشانی کابوسہ لینے کا بیان
3 Hadith
17
آنے والے کے لئے کھڑا ہونے کا بیان
4 Hadith
No chapter matched that.