مسنداحمد

Musnad Ahmad

سجدۂ تلاوت اور سجدۂ شکر کے ابواب

سجدہ تلاوت کی فضیلت اور اس کے مقامات کی تعداد کا بیان

۔ (۲۰۱۰) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا قَرأَ ابْنُ آدَمَ السَّجْدَۃَ فَسَجَدَ اِعْتَزَلَ الشَّیْطَانُیَبْکِیْیَقُوْلُ: یَاوَیْلَہُ، أُمِرَ بِالسُّجُوْدِ فَسَجَدَ فَلَہُ الْجَنَّۃُ، وَأَمِرْتُ بِالسُّجُوْدِ فَعَصَیْتُ فَلِیَ النَّارُ۔)) (مسند احمد: ۹۷۱۱)

سیدناابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب انسان سجدہ والی آیت پڑھ کر سجدہ کرتا ہے تو شیطان علیحدہ ہوکر روتا ہے اورکہتا ہے: ہائے افسوس ! اس انسان کو سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا،اس نے سجدہ کیا، پس اس کے لئے جنت ہے اور مجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا، لیکن میں نے نافرمانی کی، سو میرے لئے آگ ہے۔

۔ (۲۰۱۱) عَنْ أَبِیْ الدَّرْدَائ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ سَجَدْتُّ مَعَ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِحْدٰی عَشَرَۃَ سَجْدَۃً، مِنْہُنَّ سَجْدَۃُ النَّجْمِ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۴۲)

سیدنا ابو الدردا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ گیارہ سجدے کئے، ان میںسے ایک سجدہ سورۂ نجم کا تھا۔