TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: اللہ تعالیٰ کی عزت اور غلبے کی قسم کھانے کا بیان۔ - باب: اللہ تعالیٰ کی عزت اور غلبے کی قسم کھانے کا بیان۔ - The book of oaths and vows - Sunnan Nisai with Urdu and English Translation

Chapter 2 of The book of oaths and vows in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 42 · 1 Hadith
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ أَنْبَأَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:‏‏‏‏ لَمَّا خَلَقَ اللَّهُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ،‏‏‏‏ أَرْسَلَ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام إِلَى الْجَنَّةِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ انْظُرْ إِلَيْهَا وَإِلَى مَا أَعْدَدْتُ لِأَهْلِهَا فِيهَا. فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَرَجَعَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ وَعِزَّتِكَ لَا يَسْمَعُ بِهَا أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَهَا فَأَمَرَ بِهَا فَحُفَّتْ بِالْمَكَارِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ اذْهَبْ إِلَيْهَا فَانْظُرْ إِلَيْهَا وَإِلَى مَا أَعْدَدْتُ لِأَهْلِهَا فِيهَا. فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَإِذَا هِيَ قَدْ حُفَّتْ بِالْمَكَارِهِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ وَعِزَّتِكَ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ لَا يَدْخُلَهَا أَحَدٌ. قَالَ:‏‏‏‏ اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَى النَّارِ وَإِلَى مَا أَعْدَدْتُ لِأَهْلِهَا فِيهَا. فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَإِذَا هِيَ يَرْكَبُ بَعْضُهَا بَعْضًا فَرَجَعَ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ وَعِزَّتِكَ لَا يَدْخُلُهَا أَحَدٌ. فَأَمَرَ بِهَا فَحُفَّتْ بِالشَّهَوَاتِ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ ارْجِعْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا. فَنَظَرَ إِلَيْهَا فَإِذَا هِيَ قَدْ حُفَّتْ بِالشَّهَوَاتِ فَرَجَعَ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ:‏‏‏‏ وَعِزَّتِكَ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ لَا يَنْجُوَ مِنْهَا أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَهَا .
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: When Allah created Paradise and Hell, He sent Jibril, peace be upon him, to Paradise and said: 'Look at it and at what I have prepared for its people in it.' He looked at it, then he came back and said: 'By Your Glory, no one will hear of it but he will enter it.' So He commanded that it be surrounded by hardships and said: 'Go and look at it and at what I have prepared for its people in it.' He looked at it and saw that it had been surrounded with hardships. He (Jibril) said: 'By Your Glory, I fear that no one will enter it.' He (Allah) said: 'Go and look at the Fire and at what I have prepared for its people in it.' So he looked at it and parts of it were piled upon other parts. He came back and said: 'By Your Glory, no one will enter it.' So He commanded that it be surrounded with pleasures and said: 'Go and look at it.' So he looked at it and saw that it was surrounded with pleasures. He came back and said: 'By Your Glory, I fear that no one will be saved from it and all will enter it.'
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  اللہ نے جب جنت اور جہنم کو پیدا کیا تو جبرائیل کو جنت کے پاس بھیجا اور فرمایا: اسے اور ان چیزوں کو دیکھو جو میں نے اس میں اس کے مستحقین کے لیے تیار کی ہیں، چنانچہ انہوں نے اسے دیکھا اور لوٹ کر آئے تو کہا: قسم ہے تیری عزت اور غلبے کی! ۱؎ جو کوئی بھی اس کے بارے میں سنے گا اس میں داخل ہوئے بغیر نہ رہے گا، پھر اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے مکروہ ناپسندیدہ چیزوں سے گھیر دیا گیا ۲؎، پھر کہا: جاؤ اسے اور ان چیزوں کو دیکھو جو میں نے اس میں اس کے مستحقین کے لیے تیار کی ہیں، چنانچہ انہوں نے اس پر نظر ڈالی تو دیکھا کہ وہ ناپسندیدہ چیزوں سے گھیر دی گئی ہے، انہوں نے کہا: تیری عزت اور غلبے کی قسم! مجھے اس بات کا ڈر ہے کہ اس میں کوئی داخل نہ ہو گا، کہا: جاؤ اور جہنم کو اور ان چیزوں کو دیکھو جو میں نے اس کے مستحقین کے لیے تیار کی ہیں، انہوں نے اس پر نظر ڈالی تو دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے پر چڑھا جا رہا ہے ۳؎، وہ لوٹ کر آئے اور بولے: تیری عزت اور غلبے کی قسم! اس میں کوئی داخل نہ ہو گا، پھر اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں حکم دیا تو وہ دل کو بھانے والی چیزوں سے گھیر دی گئی۔  ( پھر اللہ تعالیٰ نے )  کہا: واپس جا کر اب اسے دیکھو۔ انہوں نے اس پر نظر ڈالی تو دیکھا کہ وہ پسندیدہ چیزوں سے گھیر دی گئی ہے۔ وہ لوٹے اور کہا: تیرے غلبے کی قسم! مجھے ڈر ہے کہ اس میں تو کوئی داخل ہونے سے نہ بچ سکے گا  ۴؎۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: ۱۵۰۸۴)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/السنة ۲۵ (۴۷۴۴)، سنن الترمذی/صفة الجنة ۲۱ (۲۵۶۰)، مسند احمد (۲/۳۳۳، ۳۷۳)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اسی جملے میں باب سے مطابقت ہے۔ ۲؎: یعنی صلاۃ، صوم، زکاۃ اور جہاد جیسے نیک اعمال سے اسے گھیر دیا گیا، ان اعمال کی ادائیگی اسی وقت ممکن ہے جب انسان اپنے نفس پر قابو رکھتے ہوئے انہیں اداء کرے، اور کتاب و سنت کے مطابق ان کی ادائیگی کے بغیر حصولِ جنت کا تصور ناممکن ہے، اس لیے کہ انہیں سارے اعمال صالحہ کی وجہ سے وہ اللہ کی رحمت کا مستحق ہو گا اور اس رحمت کے نتیجے میں وہ جنت میں داخل ہو گا۔ ۳؎: یعنی اس میں اس قدر شدت پائی جاتی ہے کہ لگتا ہے اس کا ایک حصہ دوسرے کو کھائے جا رہا ہے۔ ۴؎: کیونکہ انسان اگر خواہشات کے پیچھے پڑ گیا اور اپنے نفس پر کنٹرول نہ رکھ سکا تو ڈر ہے کہ وہ جہنم میں داخل ہونے سے نہ بچ سکے گا۔
3794
Sahih

Chapters

42
01
باب الْحَلِفِ بِمُصَرِّفِ الْقُلُوبِ ‏
1 Hadith
02
باب: اللہ تعالیٰ کی عزت اور غلبے کی قسم کھانے کا بیان۔
1 Hadith
03
باب: غیر اللہ کی قسم کھانے کی شناعت کا بیان۔
2 Hadith
04
باب: باپ دادا کی قسم کھانے کی ممانعت کا بیان۔
3 Hadith
05
باب: ماں کی قسم کھانے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
06
باب: اسلام کے سوا کسی دوسری ملت اور مذہب کی قسم کھانے کا بیان۔
2 Hadith
07
باب: اسلام سے برأت اور لاتعلقی کی قسم کھانے کا بیان۔
1 Hadith
08
باب: کعبہ کی قسم کھانے کا بیان۔
1 Hadith
09
باب: طاغوت اور جھوٹے معبودوں کی قسم کھانے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
10
باب: لات (بت) کی قسم کھانے پر کیا کرے؟
1 Hadith
11
باب: لات و عزّیٰ (نامی بتوں) کی قسم کھانے پر کیا کرے؟
2 Hadith
12
باب: قسم پوری کرنے کا بیان۔
1 Hadith
13
باب: کسی بات کی قسم کھانے کے بعد آدمی اس سے بہتر چیز دیکھے تو کیا کرے؟
1 Hadith
14
باب: قسم توڑنے سے پہلے کفارہ دینے کا بیان۔
5 Hadith
15
باب: قسم توڑنے کے بعد کفارہ دینے کا بیان۔
1 Hadith
16
باب: جس چیز کا آدمی مالک نہ ہو اس کے بارے میں قسم کھانے کا بیان۔
1 Hadith
17
باب: قسم کھانے کے بعد استثنا کرنے یعنی ان شاءاللہ (اگر اللہ نے چاہا) کہنے کا بیان۔
7 Hadith
18
باب: قسم میں نیت کے اعتبار کا بیان۔
1 Hadith
19
باب: اللہ کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام کر لینے کا بیان۔
1 Hadith
20
باب: جب کوئی قسم کھائے کہ وہ سالن نہیں کھائے گا پھر اس نے سرکہ سے روٹی کھا لی تو اس کا کیا حکم ہے؟
1 Hadith
21
باب: دل سے نہیں بلکہ زبان سے جھوٹی قسم کھانے والے کے حکم کا بیان۔
2 Hadith
22
باب: (خرید و فروخت کے وقت) غلط اور جھوٹی باتوں کا بیان۔
2 Hadith
23
باب: نذر کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
24
باب: نذر کسی (مقدر) چیز کو آگے اور پیچھے نہیں کرتی ہے۔
2 Hadith
25
باب: نذر سے بخیل کا مال نکالا جاتا ہے۔
1 Hadith
26
باب: اللہ تعالیٰ کی اطاعت و فرماں برداری کی نذر کا بیان۔
1 Hadith
27
باب: معصیت و گناہ کی نذر ماننے کا بیان۔
2 Hadith
28
باب: نذر پوری کرنے کا بیان۔
1 Hadith
29
باب: ایسی چیز کی نذر ماننا جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا مندی مقصود نہ ہو۔
2 Hadith
30
باب: قبضے اور ملکیت سے باہر چیزوں کی نذر ماننے کا بیان۔
2 Hadith
31
باب: بیت اللہ (کعبہ) پیدل جانے کی نذر ماننے کا بیان۔
1 Hadith
32
باب: جب عورت قسم کھا لے کہ وہ پیدل اور ننگے سر جائے گی تو اس کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
33
باب: آدمی روزہ رکھنے کی نذر مانے اور اس سے پہلے مر جائے تو اس کے حکم کا بیان۔
1 Hadith
34
باب: آدمی مر جائے اور اس کے ذمہ کوئی نذر باقی ہو تو اس کے حکم کا بیان۔
3 Hadith
35
باب: آدمی نذر مانے اور اسے پوری کرنے سے پہلے اسلام قبول کر لے تو اس کی نذر کے حکم کا بیان۔
4 Hadith
36
باب: جب کوئی اپنا مال نذر کے طور پر ہدیہ کر دے۔
3 Hadith
37
باب: مال کی نذر مانی جائے تو کیا زمین بھی اس میں شامل ہو گی؟
1 Hadith
38
باب: قسم کھانے والے کے استثنا یعنی ان شاءاللہ کہنے کے حکم کا بیان۔
3 Hadith
39
باب: ایک آدمی قسم کھائے اور دوسرا اس کے لیے ان شاءاللہ کہے تو کیا استثناء کا اعتبار ہو گا؟
1 Hadith
40
باب: نذر کے کفارہ کا بیان۔
20 Hadith
41
باب: جو کوئی نذر مانے پھر اس کی ادائیگی سے عاجز رہے اس شخص پر کیا واجب ہے؟
1 Hadith
42
باب: قسم میں استثنا یعنی ”ان شاءاللہ“ کہنے کا بیان۔
4 Hadith
No chapter matched that.

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.