TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

مسافر کس وقت ظہر اور عصر کو جمع کرے ؟

Chapter 42 of The book of the times (of prayer) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 42 of 55 · 2 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا مُفَضَّلٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُقَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ارْتَحَلَ قَبْلَ أَنْ تَزِيغَ الشَّمْسُ أَخَّرَ الظُّهْرَ إِلَى وَقْتِ الْعَصْرِ ثُمَّ نَزَلَ فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا، ‏‏‏‏‏‏فَإِنْ زَاغَتِ الشَّمْسُ قَبْلَ أَنْ يَرْتَحِلَ صَلَّى الظُّهْرَ ثُمَّ رَكِبَ .
It was narrated that Anas bin Malik said: If the Messenger of Allah (ﷺ) was setting out on a journey before the sun passed its zenith, he would delay Zuhr until the time of 'Asr, then he would stop and combine the prayer. If the sun passed its zenith before he set out, he would pray Zuhr and then set off.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سورج ڈھلنے سے پہلے سفر کرتے تو عصر تک ظہر کو مؤخر کر دیتے، پھر سواری سے نیچے اترتے اور جمع بین الصلاتین کرتے یعنی دونوں صلاتوں کو ایک ساتھ پڑھتے ۱؎، اور اگر سفر کرنے سے پہلے سورج ڈھل جاتا تو ظہر پڑھ لیتے پھر سوار ہوتے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/تقصیرالصلاة ۱۵ (۱۱۱۱)، ۱۶ (۱۱۱۲)، صحیح مسلم/المسافرین ۵ (۷۰۴)، سنن ابی داود/الصلاة ۲۷۴ (۱۲۱۸)، مسند احمد ۳/۲۴۷، ۲۶۵، (تحفة الأشراف: ۱۵۱۵) یأتي عند المؤلف برقم: ۵۹۵ (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: اس حدیث میں سفر میں جمع بین الصلوٰتین کا جواز ثابت ہوتا ہے، احناف سفر اور حضر کسی میں جمع بین الصلوٰتین کے جواز کے قائل نہیں، ان کی دلیل ابن عباس رضی اللہ عنہم کی روایت «من جمع بين الصلاتين من غير عذر فقد أتى باباً من أبواب الكبائر» ہے، لیکن یہ روایت حد درجہ ضعیف ہے، قطعاً استدلال کے قابل نہیں، اس کے برعکس سفر میں جمع بین الصلاتین پر جو روایتیں دلالت کرتی ہیں وہ صحیح ہیں، ان کی تخریج مسلم اور ان کے علاوہ اور بہت سے لوگوں نے کی ہے۔
587
Sahih
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ وَاللَّفْظُ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنِيمَالِكٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَكِّيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَخْبَرَهُ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّهُمْ خَرَجُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ تَبُوكَ، ‏‏‏‏‏‏فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، ‏‏‏‏‏‏فَأَخَّرَ الصَّلَاةَ يَوْمًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الظُّهْرَ وَالْعَصْرَ جَمِيعًا، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ دَخَلَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ .
It was narrated from Abu At-Tufail 'Amir bin Wathilah that Mu'adh bin Jabal told him that they went out with the Messenger of Allah (ﷺ) in the year of Tabuk, and the Messenger of Allah (ﷺ) was joining Zuhr and 'Asr, and Maghrib and 'Isha'. He delayed the prayer one day then he went out and prayed Zuhr and 'Asr together, then he went in and came out again and prayed Maghrib and 'Isha'.
ابوالطفیل عامر بن واثلۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ تبوک کے سال نکلے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر و عصر اور مغرب و عشاء کی نمازوں کو جمع کر کے پڑھتے رہے، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن نماز کو مؤخر کیا، پھر نکلے اور ظہر اور عصر کو ایک ساتھ ادا کیا، پھر اندر داخل ہوئے، پھر نکلے تو مغرب اور عشاء ایک ساتھ پڑھی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح مسلم/المسافرین ۶ (۷۰۶)، الفضائل ۳ (۷۰۶) مختصراً، سنن ابی داود/الصلاة ۲۷۴ (۱۲۰۶، ۱۲۰۸)، سنن ابن ماجہ/إقامة ۷۴ (۱۰۷۰) مختصراً، موطا امام مالک/السفر ۱ (۲)، (تحفة الأشراف: ۱۱۳۲۰)، مسند احمد ۵/۲۲۸، ۲۳۰، ۲۳۳، ۲۳۶، ۲۳۷، ۲۳۸، سنن الدارمی/الصلاة ۱۸۲ (۱۵۵۶)، (صحیح)
588
Sahih

Chapters

55
01
جبرائیل علیہ السلام کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظہر کے اول وقت کا بیان۔
3 Hadith
03
سفر میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
04
جاڑے میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
05
ظہر کے اخیر وقت کا بیان۔
2 Hadith
06
عصر کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
07
عصر جلدی پڑھنے کا بیان۔
6 Hadith
08
عصر تاخیر سے پڑھنے کی وعید کا بیان۔
2 Hadith
09
عصر کے اخیر وقت کا بیان۔
1 Hadith
10
:(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
4 Hadith
11
(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
1 Hadith
12
مغرب کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
13
مغرب جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
14
مغرب دیر سے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
15
مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
3 Hadith
16
مغرب کے بعد سونا مکروہ ہے۔
1 Hadith
17
عشاء کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
18
عشاء جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
19
شفق کا بیان۔
2 Hadith
20
عشاء کو تاخیر سے پڑھنے کے استحباب کا بیان۔
5 Hadith
21
عشاء کے اخیر وقت کا بیان۔
5 Hadith
22
نماز عشاء کو عتمہ کہنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
23
عشاء کو عتمہ کہنے کی کراہت۔
2 Hadith
24
فجر کے اول وقت کا بیان۔
2 Hadith
25
حضر (حالت اقامت) میں فجر اندھیرے میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
26
سفر میں غلس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
27
نماز فجر اسفار میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
28
جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز فجر کی ایک رکعت پا لی۔
2 Hadith
29
فجر کے آخری وقت کا بیان
1 Hadith
30
جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی۔
6 Hadith
31
نماز کے ممنوع اوقات کا بیان۔
2 Hadith
32
فجر کے بعد نماز سے ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
33
سورج نکلتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
34
ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
35
عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔
7 Hadith
36
عصر کے بعد نماز کی اجازت کا بیان۔
8 Hadith
37
سورج ڈوبنے سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
38
مغرب سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
39
طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
فجر پڑھنے تک (نفل) نماز کے جائز ہونے کا بیان۔
1 Hadith
41
مکہ مکرمہ میں ہر وقت نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
42
مسافر کس وقت ظہر اور عصر کو جمع کرے ؟
2 Hadith
43
جمع بین الصلاتین کا بیان۔
1 Hadith
44
مقیم کے جمع بین الصلاتین کرنے کے وقت کا بیان۔
2 Hadith
45
مسافر کے مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرنے کا بیان۔
7 Hadith
46
جمع بین الصلاتین کے احوال و ظروف کا بیان۔
3 Hadith
47
دوران اقامت (حضر میں) جمع بین الصلاتین کا بیان۔
3 Hadith
48
عرفہ میں ظہر و عصر جمع کر کے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
49
مزدلفہ میں مغرب و عشاء کو جمع کرنے کا بیان۔
4 Hadith
50
جمع بین الصلاتین کیسے کی جائے ؟
1 Hadith
51
وقت پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
52
جو شخص نماز بھول جائے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
53
جو شخص نماز سے سو جائے تو کیا کرے ؟
3 Hadith
54
جس نماز سے آدمی سو جائے تو اسے دوسرے روز اس کے وقت پر دوبارہ پڑھنے کا بیان۔
4 Hadith
55
فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے ؟
5 Hadith
No chapter matched that.