TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

مزدلفہ میں مغرب و عشاء کو جمع کرنے کا بیان۔

Chapter 49 of The book of the times (of prayer) in Sunnan Nisai. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 49 of 55 · 4 Hadith
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، ‏‏‏‏‏‏أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ، ‏‏‏‏‏‏أَخْبَرَهُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْمُزْدَلِفَةِ جَمِيعًا .
It was narrated from 'Abdullah bin Yazid that Abu Ayyub Al-Ansari told him, that during the Farewell Pilgrimage. He prayed with the Messenger of Allah (ﷺ) Maghrib and 'Isha' prayers together at Al-Muzdalifah.
ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع کے موقع پر مزدلفہ میں مغرب اور عشاء جمع کر کے پڑھی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ۹۶ (۱۶۷۴)، المغازي ۷۶ (۴۴۱۴)، صحیح مسلم/الحج ۴۷ (۱۲۸۷)، سنن ابن ماجہ/المناسک ۶۰ (۳۰۲۰)، (تحفة الأشراف: ۳۴۶۵)، موطا امام مالک/الحج ۶۵ (۱۹۸)، مسند احمد ۵/۴۱۸، ۴۱۹، ۴۲۰، ۴۲۱، سنن الدارمی/الصلاة ۱۸۲ (۱۵۵۷)، المناسک ۵۲ (۱۹۲۵)، ویأتی عند المؤلف برقم: ۳۰۲۹ مختصراً (صحیح)
606
Sahih
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ حَيْثُ أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ، ‏‏‏‏‏‏ فَلَمَّا أَتَى جَمْعًا جَمَعَ بَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ ، ‏‏‏‏‏‏فَلَمَّا فَرَغَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْمَكَانِ مِثْلَ هَذَا .
It was narrated that Sa'eed bin Jubair said: I was with Ibn 'Umar when he departed from 'Arafah. When he came to Jam' (Al-Muzdalifah), he combined Maghrib and 'Isha', and when he finished he said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) did similar to this in this place.'
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ جب ابن عمر رضی اللہ عنہم عرفات سے چلے تو میں ان کے ساتھ تھا، جب وہ مزدلفہ آئے تو مغرب و عشاء ایک ساتھ پڑھی، اور جب فارغ ہوئے تو کہنے لگے: اس جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح نماز پڑھی تھی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: انظر حدیث رقم: ۴۸۲ (صحیح)
607
Sahih
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَالِكٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الزُّهْرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ سَالِمٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ ابْنِ عُمَرَ، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الْمَغْرِبَ وَالْعِشَاءَ بِالْمُزْدَلِفَةِ .
It was narrated from Ibn 'Umar that the Prophet (ﷺ) prayed Maghrib and 'Isha' at Al-Muzdalifah.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ میں مغرب و عشاء  ( جمع کر کے )  پڑھی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الحج ۴۷ (۷۰۳)، سنن ابی داود/المناسک ۶۵ (۱۹۲۶)، موطا امام مالک/الحج ۶۵ (۱۹۶)، مسند احمد ۲/۵۶، (تحفة الأشراف: ۶۹۱۴) (صحیح)
608
Sahih
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ الْأَعْمَشِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عُمَارَةَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ صَلَاتَيْنِ إِلَّا بِجَمْعٍ وَصَلَّى الصُّبْحَ يَوْمَئِذٍ قَبْلَ وَقْتِهَا .
It was narrated that 'Abdullah said: I never saw the Messenger of Allah (ﷺ) combine any two prayers except in Al-Muzdalifah, and on that day he prayed Subh before its time.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مزدلفہ کے علاوہ کسی جگہ جمع بین الصلاتین کرتے نہیں دیکھا ۱؎، آپ نے اس روز فجر ( اس کے عام )  وقت سے ۲؎ پہلے پڑھ لی۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الحج ۹۹ (۱۶۸۲)، صحیح مسلم/الحج ۴۸ (۱۲۸۹)، سنن ابی داود/المناسک ۶۵ (۱۹۳۴)، (تحفة الأشراف: ۹۳۸۴)، مسند احمد ۱/۳۸۴، ۴۲۶، ۴۳۴، ویأتي عند المؤلف بأرقام: ۳۰۱۳، ۳۰۳۰، ۳۰۴۱ مختصراً (صحیح)
Explanation
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن مسعود کا نہ دیکھنا جمع بین الصلاتین کی نفی کو مستلزم نہیں، خصوصاً جب عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمر اور اکابر صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے جمع بین الصلاتین کی صحیح روایات منقول ہیں۔ ۲؎: یعنی فجر طلوع ہوتے ہی پڑھ لی جب کہ عام حالات میں طلوع فجر کے بعد کچھ انتظار کرتے تھے۔
609
Sahih

Chapters

55
01
جبرائیل علیہ السلام کی امامت کا بیان۔
1 Hadith
02
ظہر کے اول وقت کا بیان۔
3 Hadith
03
سفر میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
04
جاڑے میں ظہر جلدی پڑھنے کا بیان۔
3 Hadith
05
ظہر کے اخیر وقت کا بیان۔
2 Hadith
06
عصر کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
07
عصر جلدی پڑھنے کا بیان۔
6 Hadith
08
عصر تاخیر سے پڑھنے کی وعید کا بیان۔
2 Hadith
09
عصر کے اخیر وقت کا بیان۔
1 Hadith
10
:(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
4 Hadith
11
(سورج ڈوبنے سے پہلے) عصر کی دو رکعت پا لینے کا بیان۔
1 Hadith
12
مغرب کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
13
مغرب جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
14
مغرب دیر سے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
15
مغرب کے اخیر وقت کا بیان۔
3 Hadith
16
مغرب کے بعد سونا مکروہ ہے۔
1 Hadith
17
عشاء کے اول وقت کا بیان۔
1 Hadith
18
عشاء جلدی پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
19
شفق کا بیان۔
2 Hadith
20
عشاء کو تاخیر سے پڑھنے کے استحباب کا بیان۔
5 Hadith
21
عشاء کے اخیر وقت کا بیان۔
5 Hadith
22
نماز عشاء کو عتمہ کہنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
23
عشاء کو عتمہ کہنے کی کراہت۔
2 Hadith
24
فجر کے اول وقت کا بیان۔
2 Hadith
25
حضر (حالت اقامت) میں فجر اندھیرے میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
26
سفر میں غلس میں نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
27
نماز فجر اسفار میں پڑھنے کا بیان۔
2 Hadith
28
جس نے سورج طلوع ہونے سے پہلے نماز فجر کی ایک رکعت پا لی۔
2 Hadith
29
فجر کے آخری وقت کا بیان
1 Hadith
30
جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی۔
6 Hadith
31
نماز کے ممنوع اوقات کا بیان۔
2 Hadith
32
فجر کے بعد نماز سے ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
33
سورج نکلتے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
2 Hadith
34
ٹھیک دوپہر کے وقت نماز پڑھنے کی ممانعت کا بیان۔
1 Hadith
35
عصر کے بعد نماز کی ممانعت کا بیان۔
7 Hadith
36
عصر کے بعد نماز کی اجازت کا بیان۔
8 Hadith
37
سورج ڈوبنے سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
38
مغرب سے پہلے نماز کی رخصت کا بیان۔
1 Hadith
39
طلوع فجر کے بعد نماز پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
40
فجر پڑھنے تک (نفل) نماز کے جائز ہونے کا بیان۔
1 Hadith
41
مکہ مکرمہ میں ہر وقت نماز پڑھنے کے جواز کا بیان۔
1 Hadith
42
مسافر کس وقت ظہر اور عصر کو جمع کرے ؟
2 Hadith
43
جمع بین الصلاتین کا بیان۔
1 Hadith
44
مقیم کے جمع بین الصلاتین کرنے کے وقت کا بیان۔
2 Hadith
45
مسافر کے مغرب اور عشاء کی نمازوں کو جمع کرنے کا بیان۔
7 Hadith
46
جمع بین الصلاتین کے احوال و ظروف کا بیان۔
3 Hadith
47
دوران اقامت (حضر میں) جمع بین الصلاتین کا بیان۔
3 Hadith
48
عرفہ میں ظہر و عصر جمع کر کے پڑھنے کا بیان۔
1 Hadith
49
مزدلفہ میں مغرب و عشاء کو جمع کرنے کا بیان۔
4 Hadith
50
جمع بین الصلاتین کیسے کی جائے ؟
1 Hadith
51
وقت پر نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان۔
3 Hadith
52
جو شخص نماز بھول جائے تو کیا کرے ؟
1 Hadith
53
جو شخص نماز سے سو جائے تو کیا کرے ؟
3 Hadith
54
جس نماز سے آدمی سو جائے تو اسے دوسرے روز اس کے وقت پر دوبارہ پڑھنے کا بیان۔
4 Hadith
55
فوت شدہ نماز کی قضاء کیسے کی جائے ؟
5 Hadith
No chapter matched that.