TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Has Been Related About: The Legal Punishments Are Atonement For Those Who Recieve Them - باب: حدود کا نفاذ سزا یافتہ کے گناہوں کا کفارہ ہے - The book on legal punishments (al-hudud) - Jam e Tirmazi with Urdu and English Translation

Chapter 12 of The book on legal punishments (al-hudud) in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 12 of 30 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،‏‏‏‏ عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ،‏‏‏‏ قَالَ:‏‏‏‏ كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسٍ، ‏‏‏‏‏‏فَقَالَ:‏‏‏‏ تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا،‏‏‏‏ وَلَا تَسْرِقُوا،‏‏‏‏ وَلَا تَزْنُوا ،‏‏‏‏ قَرَأَ عَلَيْهِمُ الْآيَةَ، ‏‏‏‏‏‏فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَعُوقِبَ عَلَيْهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ، ‏‏‏‏‏‏وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ فَهُوَ إِلَى اللَّهِ إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ. قَالَ:‏‏‏‏ وَفِي الْبَاب،‏‏‏‏ عَنْ عَلِيٍّ،‏‏‏‏ وَجَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ،‏‏‏‏ وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ حَدِيثُ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ،‏‏‏‏ وقَالَ الشَّافِعِيُّ:‏‏‏‏ لَمْ أَسْمَعْ فِي هَذَا الْبَابِ أَنَّ الْحُدُودَ تَكُونُ كَفَّارَةً لِأَهْلِهَا شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ هَذَا الْحَدِيثِ،‏‏‏‏ قَالَ الشَّافِعِيُّ:‏‏‏‏ وَأُحِبُّ لِمَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ،‏‏‏‏ أَنْ يَسْتُرَ عَلَى نَفْسِهِ،‏‏‏‏ وَيَتُوبَ فِيمَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ رَبِّهِ،‏‏‏‏ وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ،‏‏‏‏ وَعُمَرَ،‏‏‏‏ أَنَّهُمَا أَمَرَا رَجُلًا أَنْ يَسْتُرَ عَلَى نَفْسِهِ.
Narrated 'Ubadah bin As-Samit: We were with the Prophet (ﷺ) [in a gathering] and he said: 'Pledge to me that you will not associate [anything as] partners with Allah, and that you will not steal nor commit adultery.' He recited to them the Ayah. (And he said:)'Whoever among you dies, then this reward is with Allah, and whoever among you does some of this and then he is punished, it is atonement for him. And whoever does some of this and Allah covers it for him, then it is up to Allah; if He wills, He will punish them, and if He wills, He will forgive him.'
عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک مجلس میں موجود تھے، آپ نے فرمایا: ”ہم سے اس بات پر بیعت کرو کہ تم اللہ کے ساتھ شرک نہ کرو گے، چوری نہ کرو گے اور زنا نہ کرو گے، پھر آپ نے ان کے سامنے آیت پڑھی ۱؎ اور فرمایا: جو اس اقرار کو پورا کرے گا اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے اور جو ان میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہوا پھر اس پر حد قائم ہو گئی تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو جائے گا ۲؎، اور جس نے کوئی گناہ کیا اور اللہ نے اس پر پردہ ڈال دیا تو وہ اللہ کے اختیار میں ہے، چاہے تو اسے عذاب دے اور چاہے تو اسے بخش دے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- عبادہ بن صامت کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- امام شافعی کہتے ہیں: میں نے اس باب میں اس حدیث سے اچھی کوئی چیز نہیں سنی کہ حدود اصحاب حدود کے لیے کفارہ ہیں، ۳- شافعی کہتے ہیں: میں چاہتا ہوں کہ جب کوئی گناہ کرے اور اللہ اس پر پردہ ڈال دے تو وہ خود اپنے اوپر پردہ ڈال لے اور اپنے اس گناہ کی ایسی توبہ کرے کہ اسے اور اس کے رب کے سوا کسی کو اس کا علم نہ ہو، ۴- ابوبکر اور عمر رضی الله عنہما سے اسی طرح مروی ہے کہ انہوں نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ اپنے اوپر پردہ ڈال لے، ۵- اس باب میں علی، جریر بن عبداللہ اور خزیمہ بن ثابت رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الإیمان ۱۱ (۱۸)، ومناقب الأنصار ۴۳ (۳۸۹۲)، وتفسیر الممتحنة ۳ (۴۸۹۴)، والحدود ۸ (۶۷۸۴)، و۱۴ (۶۸۰۱)، والدیات ۲ (۶۸۷۳)، والأحکام ۴۹ (۷۲۱۳)، والتوحید ۳۱ (۷۴۶۸)، صحیح مسلم/الحدود ۱۰ (۱۷۰۹)، سنن النسائی/البیعة ۹ (۴۱۶۶)، و۱۷ (۴۱۸۳)، و۳۸ (۴۲۱۵)، والإیمان ۱۴ (۵۰۰۵)، (تحفة الأشراف : ۵۰۹۴)، و مسند احمد (۵/۳۱۴، ۳۲۱، ۳۳۳)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : یہ آیت کس سورۃ کی تھی ؟ اس سلسلہ میں بصراحت کسی صحابی سے کچھ بھی ثابت نہیں ہے، کیونکہ شرک باللہ، چوری اور زنانہ کرنے کی صورت میں پورا پورا اجر ملنے کا ذکر قرآن کریم کی متعدد سورتوں میں ہے اور یہ کہنا کہ فلاں سورۃ کی فلاں آیت ہی مقصود ہے تو اس کے ثبوت کے لیے کسی صحابی سے اس کی تصریح ضروری ہے۔ اکثر علماء نے اس آیت سے مراد سورۃ الممتحنہ کی آیت رقم ۱۲ مراد لیا ہے، جو یہ ہے «يا أيها النبي إذا جائك المؤمنات يبايعنك» إلى آخره. ۲؎ : اس حدیث میں جو یہ عموم پایا جا رہا ہے کہ جوان میں سے کسی گناہ کا مرتکب ہو پھر اس پر حد قائم ہو تو یہ حد اس کے لیے کفارہ ہے تو یہ عموم آیت کریمہ : «إن الله لا يغفر أن يشرك به ويغفر ما دون ذلك لمن يشاء» (النساء : ۱۱۶) سے خاص ہے، لہٰذا ارتداد کی بنا پر اگر کسی کا قتل ہوا تو یہ قتل اس کے لیے باعث کفارہ نہیں ہو گا۔
1439
Sahih

Chapters

30
01
Chapter: What Has Been Related About Those From Whom Punishment Is Not Required
باب: جن پر حد واجب نہیں ان کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: What Has Been Related About Averting Legal Punishments
باب: حد کے دفع کرنے کا بیان
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been Related About Covering (The Faults Of) The Muslim
باب: مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالنے کا بیان
2 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About Prompting In Cases Of The Legal Punishments
باب: حد والے جرم کی تحقیق میں تلقین کرنے کا بیان
1 Hadith
05
Chapter: What Has Been Related About Averting The Legal Punishments From The One Who Confessed If He Changes His Mind
باب: مجرم اپنے اقرار سے پھر جائے تو اس سے حد ساقط کرنے کا بیان
2 Hadith
06
Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Intercede In Legal Punishments
باب: حد میں سفارش کرنا مکروہ ہے
1 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About Confirming Stoning
باب: رجم کے ثبوت کا بیان
2 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Stoning The Married Adulterer
باب: شادی شدہ کو رجم (سنگسار) کرنے کا بیان
2 Hadith
09
Chapter: Something Else About That Refraining From Stoning The Pregnant Woman Until She Gives Birth
باب: بچہ جننے کے بعد حاملہ کو رجم کرنے کا بیان
1 Hadith
10
Chapter: What Has Been Related About Stoning The People Of The Book
باب: اہل کتاب کو رجم کرنے کا بیان
2 Hadith
11
Chapter: What Has Been Related About Banishment
باب: (زانی کو) شہر بدر کرنے کا بیان
1 Hadith
12
Chapter: What Has Been Related About: The Legal Punishments Are Atonement For Those Who Recieve Them
باب: حدود کا نفاذ سزا یافتہ کے گناہوں کا کفارہ ہے
1 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About Establishing Legal Punishments Upon The Slave Girl
باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان
2 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About Legal Punishment For The Drunkard
باب: شرابی کی حد کا بیان
2 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About: Whoever Drinks Wine Then Lash Him, And Whoever Does It A Fourth Time, Then Kill Him
باب: شرابی کو کوڑے لگانے اور چوتھی بار شراب پینے پر اسے قتل کر دینے کا بیان
1 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About: For How Much (Wealth) Is The Thief's Hand Cut Off ?
باب: کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
2 Hadith
17
Chapter: What Has Been Related About Hanging The Hand Of The Thief (Around His Neck)
باب: چور کا ہاتھ (کاٹنے کے بعد) گردن میں لٹکانے کا بیان
1 Hadith
18
Chapter: What Has Been Related About The Traitor, The Embezzler And The Plunderer
باب: خائن، اچکے اور لٹیرے (ڈاکو) کا بیان
1 Hadith
19
Chapter: What Has Been Related About Not Cutting The Hand For (Date) Fruits Or Palm Marrow
باب: پھل اور کھجور کے گابھے کی چوری میں ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان
1 Hadith
20
Chapter: What Has Been Related About The Hands No Being Cut In Battles
باب: دوران جنگ چور کے ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان
1 Hadith
21
Chapter: What Has Been Related About A Man Having Relations With The Slave Girl Of His Wife
باب: بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کرنے والے کے حکم کا بیان
2 Hadith
22
Chapter: What Has Been Relates About A Woman Who Is Forced To Commit Adultery
باب: زنا پر مجبور کی گئی عورت کے حکم کا بیان
2 Hadith
23
Chapter: What Has Been Related About One Who Commits Bestiality
باب: جانور سے وطی (جماع) کرنے والے کا بیان
1 Hadith
24
Chapter: What Has Been Related About The Punishment Of The Sodomite
باب: اغلام باز کی سزا کا بیان
2 Hadith
25
Chapter: What Has Been Related About The Apostate
باب: مرتد (اسلام سے پھر جانے والے) کی سزا کا بیان
1 Hadith
26
Chapter: What Has Been Related About One Who Brandishes A Weapon
باب: مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے کا بیان
1 Hadith
27
Chapter: What Has Been Related About The Legal Punishment For The Sahir
باب: جادوگر کی سزا کا بیان
1 Hadith
28
Chapter: What Has Been Related About The One Who Steals From The Spoils Of War, And What Is To Be Done To Him
باب: مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کا بیان
1 Hadith
29
Chapter: What Has Been Related About One Who Says To Another: O You Effeminate
باب: دوسرے کو مخنث (ہجڑا) کہنے والے کے حکم کا بیان
1 Hadith
30
Chapter: What Has Been Related About At-Taz'ir (Unregulated Punishments)
باب: تعزیر (تادیبی کاروائی) کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.

Turn any verse into a post or a reel

Pick a verse, and get a ready Quran image or a short vertical video for YouTube Shorts, Instagram and Facebook Reels, TikTok and WhatsApp Status — Arabic with English and Urdu translation, free on WizTools123.