TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Chapter: What Has Been Related About The Apostate باب: مرتد (اسلام سے پھر جانے والے) کی سزا کا بیان

Chapter 25 of The book on legal punishments (al-hudud) in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 25 of 30 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ الْبَصْرِيُّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ،‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ،‏‏‏‏ عَنْ عِكْرِمَةَ،‏‏‏‏ أَنَّ عَلِيًّا حَرَّقَ قَوْمًا ارْتَدُّوا عَنِ الْإِسْلَامِ،‏‏‏‏ فَبَلَغَ ذَلِكَ ابْنَ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ لَوْ كُنْتُ أَنَا لَقَتَلْتُهُمْ،‏‏‏‏ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ ،‏‏‏‏ وَلَمْ أَكُنْ لِأُحَرِّقَهُمْ،‏‏‏‏ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ لَا تُعَذِّبُوا بِعَذَابِ اللَّهِ ،‏‏‏‏ فَبَلَغَ ذَلِكَ عَلِيًّا،‏‏‏‏ فَقَالَ:‏‏‏‏ صَدَقَ ابْنُ عَبَّاسٍ،‏‏‏‏ قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ،‏‏‏‏ وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْمُرْتَدِّ،‏‏‏‏ وَاخْتَلَفُوا فِي الْمَرْأَةِ إِذَا ارْتَدَّتْ عَنِ الْإِسْلَامِ،‏‏‏‏ فَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ:‏‏‏‏ تُقْتَلُ،‏‏‏‏ وَهُوَ قَوْلُ الْأَوْزَاعِيِّ،‏‏‏‏ وَأَحْمَدَ،‏‏‏‏ وَإِسْحَاق،‏‏‏‏ وَقَالَتْ طَائِفَةٌ مِنْهُمْ:‏‏‏‏ تُحْبَسُ،‏‏‏‏ وَلَا تُقْتَلُ،‏‏‏‏ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ،‏‏‏‏ وَغَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ.
Narrated 'Ikrimah: That 'Ali burnt some people who apostasized from Islam. This news reached Ibn 'Abbas, so he said: If it were me I would have killed them according to the statement of Messenger of Allah (ﷺ). The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever changes his religion then kill him.' And I would not have burned them because the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do not punish with the punishment of Allah.' So this reached 'Ali, and he said: Ibn 'Abbas has told the truth.
عکرمہ سے روایت ہے کہ علی رضی الله عنہ نے کچھ ایسے لوگوں کو زندہ جلا دیا جو اسلام سے مرتد ہو گئے تھے، جب ابن عباس رضی الله عنہما کو یہ بات معلوم ہوئی ۱؎ تو انہوں نے کہا: اگر ( علی رضی الله عنہ کی جگہ ) میں ہوتا تو انہیں قتل کرتا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”جو اپنے دین ( اسلام ) کو بدل ڈالے اسے قتل کرو“، اور میں انہیں جلاتا نہیں کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ”اللہ کے عذاب خاص جیسا تم لوگ عذاب نہ دو“، پھر اس بات کی خبر علی رضی الله عنہ کو ہوئی تو انہوں نے کہا: ابن عباس رضی الله عنہما نے سچ کہا ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث صحیح حسن ہے، ۲- مرتد کے سلسلے میں اہل علم کا اسی پر عمل ہے، ۳- جب عورت اسلام سے مرتد ہو جائے تو اس کے بارے میں علماء کا اختلاف ہے، اہل علم کی ایک جماعت کہتی ہے: اسے قتل کیا جائے گا، اوزاعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے، ۴- اور اہل علم کی دوسری جماعت کہتی ہے: اسے قتل نہیں بلکہ قید کیا جائے گا، سفیان ثوری اور ان کے علاوہ بعض اہل کوفہ کا یہی قول ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الجہاد ۱۴۹ (۳۰۱۷)، والمرتدین ۲ (۶۹۲۲)، سنن ابی داود/ الحدود ۱ (۴۳۵۱)، سنن النسائی/المحاربة ۱۴ (۴۰۶۵)، سنن ابن ماجہ/الحدود ۲ (۲۵۳۵) (تحفة الأشراف : ۵۹۸۷)، و مسند احمد (۱/۲۸۲، ۲۸۳، ۳۲۳)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما علی رضی الله عنہ کی جانب سے اس وقت بصرہ کے گورنر تھے۔ ۲؎ : جو شخص اسلام میں داخل ہو گیا اور اسے اچھی طرح پہچاننے کے بعد پھر اس سے مرتد ہو گیا تو اس کا کفر اسلام نہ لانے والے کافر سے بڑھ کر ہے، اس لیے ایسے شخص کی سزا قتل ہے اور یہ سزا حدیث رسول «من بدل دينه فاقتلوه» کے مطابق سب کے لیے عام ہے خواہ مرد ہو یا عورت۔ «واللہ اعلم»
1458
Sahih

Chapters

30
01
Chapter: What Has Been Related About Those From Whom Punishment Is Not Required
باب: جن پر حد واجب نہیں ان کا بیان
1 Hadith
02
Chapter: What Has Been Related About Averting Legal Punishments
باب: حد کے دفع کرنے کا بیان
1 Hadith
03
Chapter: What Has Been Related About Covering (The Faults Of) The Muslim
باب: مسلمان کے عیب پر پردہ ڈالنے کا بیان
2 Hadith
04
Chapter: What Has Been Related About Prompting In Cases Of The Legal Punishments
باب: حد والے جرم کی تحقیق میں تلقین کرنے کا بیان
1 Hadith
05
Chapter: What Has Been Related About Averting The Legal Punishments From The One Who Confessed If He Changes His Mind
باب: مجرم اپنے اقرار سے پھر جائے تو اس سے حد ساقط کرنے کا بیان
2 Hadith
06
Chapter: What Has Been Related About It Being Disliked To Intercede In Legal Punishments
باب: حد میں سفارش کرنا مکروہ ہے
1 Hadith
07
Chapter: What Has Been Related About Confirming Stoning
باب: رجم کے ثبوت کا بیان
2 Hadith
08
Chapter: What Has Been Related About Stoning The Married Adulterer
باب: شادی شدہ کو رجم (سنگسار) کرنے کا بیان
2 Hadith
09
Chapter: Something Else About That Refraining From Stoning The Pregnant Woman Until She Gives Birth
باب: بچہ جننے کے بعد حاملہ کو رجم کرنے کا بیان
1 Hadith
10
Chapter: What Has Been Related About Stoning The People Of The Book
باب: اہل کتاب کو رجم کرنے کا بیان
2 Hadith
11
Chapter: What Has Been Related About Banishment
باب: (زانی کو) شہر بدر کرنے کا بیان
1 Hadith
12
Chapter: What Has Been Related About: The Legal Punishments Are Atonement For Those Who Recieve Them
باب: حدود کا نفاذ سزا یافتہ کے گناہوں کا کفارہ ہے
1 Hadith
13
Chapter: What Has Been Related About Establishing Legal Punishments Upon The Slave Girl
باب: لونڈیوں پر حد جاری کرنے کا بیان
2 Hadith
14
Chapter: What Has Been Related About Legal Punishment For The Drunkard
باب: شرابی کی حد کا بیان
2 Hadith
15
Chapter: What Has Been Related About: Whoever Drinks Wine Then Lash Him, And Whoever Does It A Fourth Time, Then Kill Him
باب: شرابی کو کوڑے لگانے اور چوتھی بار شراب پینے پر اسے قتل کر دینے کا بیان
1 Hadith
16
Chapter: What Has Been Related About: For How Much (Wealth) Is The Thief's Hand Cut Off ?
باب: کتنے مال کی چوری میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا؟
2 Hadith
17
Chapter: What Has Been Related About Hanging The Hand Of The Thief (Around His Neck)
باب: چور کا ہاتھ (کاٹنے کے بعد) گردن میں لٹکانے کا بیان
1 Hadith
18
Chapter: What Has Been Related About The Traitor, The Embezzler And The Plunderer
باب: خائن، اچکے اور لٹیرے (ڈاکو) کا بیان
1 Hadith
19
Chapter: What Has Been Related About Not Cutting The Hand For (Date) Fruits Or Palm Marrow
باب: پھل اور کھجور کے گابھے کی چوری میں ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان
1 Hadith
20
Chapter: What Has Been Related About The Hands No Being Cut In Battles
باب: دوران جنگ چور کے ہاتھ نہ کاٹے جانے کا بیان
1 Hadith
21
Chapter: What Has Been Related About A Man Having Relations With The Slave Girl Of His Wife
باب: بیوی کی لونڈی کے ساتھ زنا کرنے والے کے حکم کا بیان
2 Hadith
22
Chapter: What Has Been Relates About A Woman Who Is Forced To Commit Adultery
باب: زنا پر مجبور کی گئی عورت کے حکم کا بیان
2 Hadith
23
Chapter: What Has Been Related About One Who Commits Bestiality
باب: جانور سے وطی (جماع) کرنے والے کا بیان
1 Hadith
24
Chapter: What Has Been Related About The Punishment Of The Sodomite
باب: اغلام باز کی سزا کا بیان
2 Hadith
25
Chapter: What Has Been Related About The Apostate
باب: مرتد (اسلام سے پھر جانے والے) کی سزا کا بیان
1 Hadith
26
Chapter: What Has Been Related About One Who Brandishes A Weapon
باب: مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے کا بیان
1 Hadith
27
Chapter: What Has Been Related About The Legal Punishment For The Sahir
باب: جادوگر کی سزا کا بیان
1 Hadith
28
Chapter: What Has Been Related About The One Who Steals From The Spoils Of War, And What Is To Be Done To Him
باب: مال غنیمت میں خیانت کرنے والے کا بیان
1 Hadith
29
Chapter: What Has Been Related About One Who Says To Another: O You Effeminate
باب: دوسرے کو مخنث (ہجڑا) کہنے والے کے حکم کا بیان
1 Hadith
30
Chapter: What Has Been Related About At-Taz'ir (Unregulated Punishments)
باب: تعزیر (تادیبی کاروائی) کا بیان
1 Hadith
No chapter matched that.