TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: تعویذ گنڈا لٹکانے کی حرمت کا بیان

Chapter 24 of Chapters on medicine in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 24 of 34 · 1 Hadith
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَدُّوَيْهِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عِيسَى أَخِيهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ دَخَلْتُ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ أَبِي مَعْبَدِ الْجُهَنِيِّ أَعُودُهُ وَبِهِ حُمْرَةٌ، ‏‏‏‏‏‏فَقُلْنَا:‏‏‏‏ أَلَا تُعَلِّقُ شَيْئًا، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ الْمَوْتُ أَقْرَبُ مِنْ ذَلِكَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَنْ تَعَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَحَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُكَيْمٍ إِنَّمَا نَعْرِفُهُ مِنْ حَدِيثِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، ‏‏‏‏‏‏وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُكَيْمٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏وَكَانَ فِي زَمَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ كَتَبَ إِلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،‏‏‏‏
'Eisa Ibn 'Abdur-Raman bin Abi Laila said: I entered upon 'Abdullah bin 'Ukaim Abu Mabad Al-Juhani to visit him, while he had Humrah. I said:'Why don't you hang something?' He said: 'Death is better than that. The Prophet (S.A.W) said: Whoever hangs something, he is entrusted to it.
عیسیٰ بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عکیم ابومعبد جہنی کے ہاں ان کی عیادت کرنے گیا، ان کو «حمرة» کا مرض تھا ۱؎ ہم نے کہا: کوئی تعویذ وغیرہ کیوں نہیں لٹکا لیتے ہیں؟ انہوں نے کہا: موت اس سے زیادہ قریب ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی چیز لٹکائی وہ اسی کے سپرد کر دیا گیا“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: عبداللہ بن عکیم کی حدیث کو ہم صرف محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی روایت سے جانتے ہیں، عبداللہ بن عکیم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نہیں سنی ہے لیکن وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھے، وہ کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم لوگوں کے پاس لکھ کر بھیجا ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ۶۶۴۳)
Explanation
وضاحت: ۱؎ : «حمرہ» ایک قسم کا وبائی مرض ہے جس کی وجہ سے بخار آتا ہے، اور بدن پر سرخ دانے پڑ جاتے ہیں۔ ۲؎ : جو چیزیں کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہیں وہ حرام ہیں، چنانچہ تعویذ گنڈا اور جادو منتر وغیرہ اسی طرح حرام کے قبیل سے ہیں، تعویذ میں آیات قرآنی کا ہونا اس کے جواز کی دلیل نہیں بن سکتی، کیونکہ حدیث میں مطلق لٹکانے کو ناپسند کیا گیا ہے، یہ حکم عام ہے اس کے لیے کوئی دوسری چیز مخص نہیں ہے۔ بلکہ ایک حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے کوئی تعویذ، گنڈا یا کوئی منکا وغیرہ لٹکایا اُس نے شرک کیا “۔
2072
Sahih

Chapters

34
01
باب: پرہیزی کا بیان
2 Hadith
02
باب: علاج کرنے کی ترغیب کا بیان
1 Hadith
03
باب: مریض کو کیا کھلایا جائے؟
1 Hadith
04
باب: ارشاد نبوی ہے: مریض کو کھانے پینے پر مجبور نہ کرو
1 Hadith
05
باب: کلونجی (شونیز) کا بیان
1 Hadith
06
باب: علاج میں اونٹ کا پیشاب پینے کا بیان
1 Hadith
07
باب: زہر یا کسی اور ذریعہ سے خودکشی کرنے والے پر وارد وعید کا بیان
3 Hadith
08
باب: نشہ آور چیزوں سے دوا کرنے کی ممانعت کا بیان
1 Hadith
09
باب: ناک میں ڈالی جانے والی دوا وغیرہ کا بیان
2 Hadith
10
باب: بدن داغ کر علاج کرنے کی کراہت کا بیان
1 Hadith
11
باب: بدن داغنے کی رخصت کا بیان
1 Hadith
12
باب: پچھنا لگوانے کا بیان
3 Hadith
13
باب: مہندی سے علاج کرنے کا بیان
1 Hadith
14
باب: جھاڑ پھونک کی کراہت کا بیان
1 Hadith
15
باب: جھاڑ پھونک کی اجازت کا بیان
2 Hadith
16
باب: معوذتین (سورۃ الفلق و سورۃ الناس) کے ذریعہ جھاڑ پھونک کرنے کا بیان
1 Hadith
17
باب: نظر بد کی وجہ سے جھاڑ پھونک کرنے کا بیان
1 Hadith
18
باب: نظر بد کی وجہ سے جھاڑ پھونک پر ایک اور باب
1 Hadith
19
باب: نظر بد کے حق ہونے اور اس کے لیے غسل کرنے کا بیان
2 Hadith
20
باب: تعویذ (جھاڑ پھونک) پر اجرت لینے کا بیان
2 Hadith
21
باب: جھاڑ پھونک اور دوا سے علاج کا بیان
1 Hadith
22
باب: صحرائے عرب میں زیر زمین پائی جانے والی ایک ترکاری (فقعہ) اور عجوہ کھجور کا بیان
5 Hadith
23
باب: کاہن (نجومی) کی اجرت کا بیان
1 Hadith
24
باب: تعویذ گنڈا لٹکانے کی حرمت کا بیان
1 Hadith
25
باب: پانی سے بخار کو ٹھنڈا کرنے کا بیان
2 Hadith
26
باب: بخار کے علاج سے متعلق ایک اور باب
1 Hadith
27
باب: ایام رضاعت میں بیوی سے جماع کرنے کا بیان
2 Hadith
28
باب: ذات الجنب (نمونیہ) کے علاج کا بیان
2 Hadith
29
باب: سابقہ موضوع سے متعلق ایک اور باب
1 Hadith
30
باب: سنا کا بیان
1 Hadith
31
باب: شہد سے علاج کا بیان
1 Hadith
32
باب: شفاء حاصل کرنے سے متعلق ایک اور باب
2 Hadith
33
باب: راکھ سے علاج کا بیان
2 Hadith
34
باب: مریض کی عیادت سے متعلق ایک اور باب
3 Hadith
No chapter matched that.