Personal Noun

لُوطٍ

(of) Lut"

لوط کے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

لُوْطُ: (حضرت لوط علیہ السلام) یہ اسم علم ہے اور لَاطَ الشَّیْ ئُ بِقَلْبِیْ یَلُوْطُ لَوْطًا وَلَیْطًا سے مشتق ہے جس کے معنی کسی چیز کی محبت دل میں جاگزیں اور پیوست ہوجانے کے ہیں۔ حدیث میں ہے (1) (۱۱۵) (اَلْوَلَدُ اَلْوَطُ بِالْکَبِدِ) کہ اولاد سے جگری محبت ہوتی ہے۔ ھذااَمْرٌ لاَیَلْتَاطُ بِصَفَرِیْ: یہ بات میرے دل کو نہیں کھاتی۔ لُطتُّ الْحَوْضُ بِالطَیْنِ لَوْطًا: میں نے حوض پر کہگل کی ۔ گارے سے پلستر کیا..... حضرت لوط علیہ السلام کے نام سے اشتقاق کرکے تَلَوَّطَ فُلَانٌ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے۔ (2) جس کے معنی خلاف فطرت فعل کرنا ہیں حالانکہ حضرت لوط علیہ السلام تو اس فعل سے منع کرتے تھے اور اسے قوم لوط سے مشتق نہیں کیا گیا جو اس کا ارتکاب کرتے تھے۔