Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 15

سورة البقرة

اَللّٰہُ یَسۡتَہۡزِئُ بِہِمۡ وَ یَمُدُّہُمۡ فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۱۵﴾

[But] Allah mocks them and prolongs them in their transgression [while] they wander blindly.

اللہ تعالٰی بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ
یَسۡتَہۡزِئُ
مذاق اڑاتا ہے
بِہِمۡ
ان کا
وَیَمُدُّہُمۡ
اور وہ ڈھیل دے رہا ہے انہیں
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
ان کی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ بھٹک پھرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
یَسۡتَہۡزِئُ
مذاق کرتا ہے
بِہِمۡ
ان سے
وَیَمُدُّہُمۡ
اور وہ ڈھیل دے رہا ہے ان کو
فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ
اپنی سرکشی میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ اندھے بنے ہوئےہیں
Translated by

Juna Garhi

[But] Allah mocks them and prolongs them in their transgression [while] they wander blindly.

اللہ تعالٰی بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھا دیتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ ان کا مذاق اڑا رہا ہے اور انہیں ان کی سرکشی میں ڈھیل دیئے جا رہا ہے جس میں وہ اندھوں کی طرح بھٹکے چلے جا رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ اُن سے مذاق کرتا ہے اوراُن کوڈھیل دے رہاہے وہ اپنی سرکشی میں اندھے بنے ہوئے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

It is Allah who mocks them, and lets them go on. wandering blindly in their rebellion.

اللہ ہنسی کرتا ہے ان سے اور ترقی دیتا ہے ان کو انکی سرکشی میں (اور) حالت یہ ہے کہ وہ عقل کے اندھے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

درحقیقت اللہ ان کا مذاق اڑا رہا ہے اور ان کو ان کی سرکشی میں ڈھیل دے رہا ہے کہ وہ اپنے عقل کے اندھے پن میں بڑھتے چلے جائیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(Little do they realize that) Allah is mocking at them. He gives them rope enough, and they wander on and on blindly in their mischief and rebellion.

اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے ، وہ ان کی رسی دراز کیے جاتا ہے ، اور یہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرح بھٹکتے چلے جاتے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ ان سے مذاق ( کا معاملہ ) کرتا ہے اور انہیں ایسی ڈھیل دیتا ہے کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ( ١٤ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ جل شانہ ان سے دل لگی کرتا ہے اور ان کو ڈھیلا چھوڑ دیتا ہے شرارت میں بھٹکتے ہوئے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ ان (منافقوں) سے مذاق کرتے ہیں اور انہیں مہلت دیئے جاتے ہیں کہ اپنی سرکشی میں سرگرداں ہو رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا اللہ خود ان سے مذاق کر رہا ہے اور ان کو ڈھیل دے رہا ہے تا کہ وہ اپنی سرکشی میں گھومتے رہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان (منافقوں) سے خدا ہنسی کرتا ہے اور انہیں مہلت دیئے جاتا ہے کہ شرارت وسرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah mocketh back at them, and letteth them in their exorbitance wander bewildered.

انہیں اللہ بنا رہا ہے ۔ اور وہ انہیں ڈھیل دے رہا ہے (تو) وہ اپنی سرکشی میں سرگردان ہورہے ہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ ان سے مذاق کررہا ہے اور ان کو ان کی سرکشی میں ڈھیل دیے جارہا ہے یہ بھٹکتے پھر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) ہی ان کے ساتھ مذاق کررہے ہیں اور وہ ان لوگوں کو مہلت دے رہے ہیں کہ یہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے وہ اپنی سر کشی میں اندھے ہو رہے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

حالانکہ مذاق (حقیقت میں) اللہ کی طرف سے خود ان کا اڑایا جارہا ہے وہ (اپنے حلم اور کرم بےپایاں سے) ان کی رسی دراز کیے جارہا ہے، جس سے یہ لوگ اپنی سرکشی میں (پڑے) بھٹک رہے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی سرکشی اور بہکاوے میں اور بڑھادیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ ان سے استہزاء فرماتا ہے ( ف۲۲ ) ( جیسا کہ اس کی شان کے لائق ہے ) اور انہیں ڈھیل دیتا ہے کہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ انہیں ان کے مذاق کی سزا دیتا ہے اور انہیں ڈھیل دیتا ہے ( تاکہ وہ خود اپنے انجام تک جا پہنچیں ) سو وہ خود اپنی سرکشی میں بھٹک رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

خود اللہ ان سے مذاق کر رہا ہے اور انہیں ڈھیل دے رہا ہے اور وہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرح بھٹک رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah will throw back their mockery on them, and give them rope in their trespasses; so they will wander like blind ones (To and fro).

Translated by

Muhammad Sarwar

God mocks them and gives them time to continue blindly in their transgressions.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah mocks at them and leaves them increasing in their deviation to wander blindly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah shall pay them back their mockery, and He leaves them alone in their inordinacy, blindly wandering on.

Translated by

William Pickthall

Allah (Himself) doth mock them, leaving them to wander blindly on in their contumacy.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह उनसे हँसी कर रहा है और उनको उनकी सरकशी में ढील दे रहा है, वे भटकते फिर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ بھی استہزا کررہے ہیں انکے ساتھ اور ڈھیل دیتے چلے جاتے ہیں انکو کہ وہ اپنی سرکشی میں حیران و سرگرداں ہورہے ہیں۔ (15)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ بھی ان سے مذاق کرتا ہے اور انہیں ان کی نافرمانیوں میں مہلت دیتا ہے وہ اپنی نافرمانیوں میں بھٹک رہے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ ان سے مذاق کررہا ہے ۔ وہ ان کی رسی دراز کئے جاتا ہے اور یہ اپنی سرکشی میں اندھوں کی طرح بھٹکتے چلے جاتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ ان کا مذاق بناتا ہے اور ان کو ڈھیل دے رہا ہے وہ اپنی سرکشی میں اندھے ہو کر بھٹک رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ ہنسی کرتا ہے ان سے ور ترقی دیتا ہے ان کو ان کی سرکشی میں (اور) حالت یہ ہے کہ وہ عقل کے اندھے ہیں 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ ان کو ان کے مذاق کا بدلہ دیتا ہے اور ان کو ان کی سرکشی میں بڑھاتا ہی اور ان کی حالت یہ ہے کہ وہ متحیرو متردد ہیں یعنی صحیح رائے نہیں قائم نہیں کرسکتے