Verb

أَضَآءَتْ

it lighted

اس نے روشن کردیا

Verb Form 4
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَضَاءَ
يُضِيُءُ
أَضِئْ
مُضِيْء
مُضَاء
إِضَاءَة
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلضُّوْئُ: کے معنی نور اور روشنی کے ہیں ضَائَتِ النَّارُ وَاَضَائَتْ: آگ روشن ہوگئی اور اَضَائَتْ (افعال) کے معنی روشن کرنا بھی آتے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فَلَمَّاۤ اَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَہٗ ) (۲:۱۷) جب آگ نے اس کے اردگرد کی چیزیں روشن کردیں۔ (کُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَہُمۡ مَّشَوۡا فِیۡہِ) (۲:۲۰) جب بجلی (چمکتی اور) ان پر روشنی ڈالتی ہے تو اس میں چل پڑتے ہیں۔ (یَاۡتِیۡکُمۡ بِضِیَآءٍ) (۲۸:۷۱) جو تم کو روشنی لادے۔ اور سماوی کتابوں کو جو انسان کی رہنمائی کرنے کے لیے نازل کی گئی ہیں۔ ضِیَائٌ سے تعبیر فرمایا ہے۔ چنانچہ (تورات کے متعلق) فرمایا: (وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِکۡرًا) (۲۱:۴۸) اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں ) فرق کردینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی۔

Lemma/Derivative

3 Results
أَضاءَ
Surah:2
Verse:17
اس نے روشن کردیا
it lighted
Surah:2
Verse:20
اس نے روشنی کی
it flashes
Surah:24
Verse:35
روشن ہوجائے
glow