Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 17

سورة البقرة

مَثَلُہُمۡ کَمَثَلِ الَّذِی اسۡتَوۡقَدَ نَارًا ۚ فَلَمَّاۤ اَضَآءَتۡ مَا حَوۡلَہٗ ذَہَبَ اللّٰہُ بِنُوۡرِہِمۡ وَ تَرَکَہُمۡ فِیۡ ظُلُمٰتٍ لَّا یُبۡصِرُوۡنَ ﴿۱۷﴾

Their example is that of one who kindled a fire, but when it illuminated what was around him, Allah took away their light and left them in darkness [so] they could not see.

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پس آس پاس کی چیزیں روشنی میں آئی ہی تھیں کہ اللہ ان کے نور کو لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا ، جو نہیں دیکھتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَثَلُہُمۡ
مثال ان کی
کَمَثَلِ
جیسے مثال
الَّذِی
اس کی جس نے
اسۡتَوۡقَدَ
جلائی
نَارًا
آگ
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَضَآءَتۡ
اس نے روشن کردیا
مَا حَوۡلَہٗ
ماحول اس کا
ذَہَبَ
لے گیا
اللّٰہُ
اللہ
بِنُوۡرِہِمۡ
نور ان کا
وَتَرَکَہُمۡ
اور اس نے چھوڑ دیا انہیں
فِیۡ ظُلُمٰتٍ
اندھیروں میں
لَّا یُبۡصِرُوۡنَ
نہیں وہ دیکھ پاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَثَلُہُمۡ
مثال ان کی
کَمَثَلِ
مثال کی طرح
الَّذِی
اس شخص کے
اسۡتَوۡقَدَ
جس نے بھڑکائی
نَارًا
آگ
فَلَمَّاۤ
تو جب
اَضَآءَتۡ
اس نے روشن کردیا
مَا حَوۡلَہٗ
اس کے ارد گرد کی چیزوں کو
ذَہَبَ
لے گیا
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
بِنُوۡرِہِمۡ
ان کے نور کو
وَ
اور
تَرَکَہُمۡ
چھوڑ دیا انہیں
فِیۡ ظُلُمٰتٍ
اندھیروں میں
لَّا یُبۡصِرُوۡنَ
وہ نہیں دیکھتے
Translated by

Juna Garhi

Their example is that of one who kindled a fire, but when it illuminated what was around him, Allah took away their light and left them in darkness [so] they could not see.

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پس آس پاس کی چیزیں روشنی میں آئی ہی تھیں کہ اللہ ان کے نور کو لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا ، جو نہیں دیکھتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان منافقوں کی مثال اس شخص جیسی ہے جس نے (اندھیرے میں) آگ جلائی۔ جب اس آگ نے سارے ماحول کو روشن کردیا تو (عین اس وقت) اللہ نے ان (کی آنکھوں) کے نور کو سلب کرلیا اور انہیں (پھر سے) اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ وہ (کچھ بھی) دیکھ نہیں سکتے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اُن کی مثال اُس شخص کی مثال کی طرح ہے جس نے آگ بھڑکائی،توجب اس نے اُس کے اردگردکی چیزوں کوروشن کر دیاتواللہ تعالیٰ ان کے نورکولے گیااورانہیں اندھیروں میں چھوڑدیاکہ وہ نہیں دیکھتے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Their case is as if a man kindles a fire, and when it illuminates everything around him, Allah takes away their, lights and leaves them in layers of darkness -- they see nothing.

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب روشن کردیا آگ نے اس کے آس پاس کو تو زائل کردی اللہ نے ان کی روشنی اور چھوڑا ان کو اندھیروں میں کہ کچھ نہیں دیکھتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ روشن کی۔ پھر جب اس آگ نے سارے ماحول کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نور بصارت سلب کرلیا اور چھوڑ دیا ان کو ان اندھیروں کے اندر کہ وہ کچھ نہیں دیکھتے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Their condition may be described in a parable: a man kindled a fire and when it illuminated all around him, Allah took away the light from their eyes and left them in utter darkness, where they could not see anything.

ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ روشن کی اور جب اس نے سارے ماحول کو روشن کر دیا تو اللہ نے ان کا نور بصارت سلب کر لیا اور انہیں اس حال میں چھوڑ دیا کہ تاریکیوں میں انہیں کچھ نظر نہیں آتا ۔ 16

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک آگ روشن کی ( ١٥ ) پھر جب اس ( آگ نے ) اس کے ماحول کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نور سلب کرلیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

ان کی کہاوت (مثل) اس شخص کی سی ہے جس نے ( اندھیرے جنگل میں رات کو آگ سلگائی جب آس پاس روشنی پھیلی اور برابھلا دکھائی دینے لگا تو یکباری گی) اللہ تعالیٰ ان کی روشنی میٹ دی ( اور اس آگ کو بجھا دیا اور اندھیرے میں ان کو چھوڑ دیا کچھ نہیں دیکھتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

ان کی مثال اس شخص جیسی ہے جس نے کہیں (شب تار میں) آگ جلائی ہو۔ جب (آگ نے) اس کے ارد گرد کی چیزوں کو روشن کردیا تو اللہ نے ان لوگوں کی روشنی سلب کرلی ہو اور ان کے اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ وہ کچھ دیکھ نہیں پاتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(منافقین کی پہلی مثال) : ان (منافقین ) کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے آگ بھڑکائی ، پھر جب آس پاس روشنی پھیل گئی تو اللہ ان کی روشنی کو لے گیا اور ان کو اندھیروں میں اس طرح چھوڑ دیا کہ ان کو کچھ نظر نہیں آتا،

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے کہ جس نے (شبِ تاریک میں) آگ جلائی۔ جب آگ نے اس کے اردگرد کی چیزیں روشن کیں تو خدا نے ان کی روشنی زائل کر دی اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ کچھ نہیں دیکھتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Their likeness is as the likeness of him who kindleth a fire, then when it hath lit up that which is around him, Allah taketh away their light and leaveth them in darknesses where they see not

ان کی (عجیب) مثال تو ان کی سی (عجیب) مثال ہے ۔ جنہوں نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اپنے اردگرد کو روشن کردیا ۔ تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روشنی سلب کرلی اور ان کو اندھیروں میں چھوڑد یا کہ کچھ دیکھتے بھالتے نہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان لوگوں کی مثال ایسی ہے ، جیسے ایک شخص نے لوگوں کیلئے آگ جلائی ۔ جب آگ نے اس کے ارد گرد کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کی روشنی سلب کرلی اور ان کو ایسی تاریکی میں چھوڑ دیا ، جس میں ان کو کچھ سجھائی نہیں دے رہا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ان کی حالت ( مثال ) اس شخص جیسی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب اس ( آگ ) نے اپنے آس پاس کو روشن کردیا ( تو ) اللہ ( تعالیٰ ) نے ان کی روشنی چھین لی اور انہیں اندھیریوں میں چھوڑدیا کہ یہ دیکھ ( بھی ) نہیں سکتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کی مثال تو ایسی ہے کسی نے آگ جلائی پس جب آگ نے ان کے اردگرد کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نور بصارت سلب کرلیا اور انہیں اس حال میں چھوڑ دیا کہ تاریکیوں میں انہیں کچھ نظر نہیں آتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ان کی مثال (ان کی محرومی اور بدنصیبی میں) ایسی ہے جیسے کسی نے آگ جلائی ہو مگر جب اس آگ نے روشن کردیا اس کے آس پاس کو تو اللہ نے سلب کردیا ان کی روشنی کو اور ان کو (بھٹکتا) چھوڑ دیا ایسے اندھیروں میں کہ ان کو کچھ سوجھتا ہی نہیں

Translated by

Noor ul Amin

ان کی مثال اس شخص کی ہے جس نے آگ جلائی جب آگ نے سارے ماحول کو روشن کردیاتواللہ نے ان کے نورکوسلب کرلیا اور اندھیروں میں چھوڑ دیاکہ وہ دیکھ نہیں سکتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان کی کہاوت اس طرح ہے جس نے آگ روشن کی ۔ تو جب اس سے آس پاس سب جگمگا اٹھا اللہ ان کا نور لے گیا اور انہیں اندھیریوں میں چھوڑ دیا کہ کچھ نہیں سوجھتا ۔ ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

ان کی مثال ایسے شخص کی مانند ہے جس نے ( تاریک ماحول میں ) آگ جلائی اور جب اس نے گرد و نواح کو روشن کر دیا تو اللہ نے ان کا نور سلب کر لیا اور انہیں تاریکیوں میں چھوڑ دیا اب وہ کچھ نہیں دیکھتے

Translated by

Hussain Najfi

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ روشن کی ۔ اور جب آگ نے اس کے گرد و نواح کو روشن کر دیا تو اللہ نے ان کی روشنی ( بینائی ) سلب کر لی اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا اب انہیں کچھ سجھائی نہیں دیتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Their similitude is that of a man who kindled a fire; when it lighted all around him, Allah took away their light and left them in utter darkness. So they could not see.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Their case) is like that of one who kindles a fire and when it grows bright God takes away its light leaving him in darkness (wherein) he cannot see (anything).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Their likeness is as the likeness of one who kindled a fire; then, when it illuminated all around him, Allah removed their light and left them in darkness. (So) they could not see.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Their parable is like the parable of one who kindled a fire, but when it had illumined all around him, Allah took away their light, and left them in utter darkness-- they do not see.

Translated by

William Pickthall

Their likeness is as the likeness of one who kindleth fire, and when it sheddeth its light around him Allah taketh away their light and leaveth them in darkness, where they cannot see,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनकी मिसाल ऐसी है जैसे एक शख़्स ने आग जलाई, जब आग ने उसके आस-पास को रौशन कर दिया तो अल्लाह ने उनकी बीनाई छीन ली और उनको अंधेरे में छोड़ दिया; कि उनको कुछ नज़र नहीं आता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

ان کی حالت اس شخص کی حالت کے مشابہ ہے جس نے (کہیں) آگ جلائی ہو پھر جب روشن کردیاہو (اس آگ نے) اس شخص کے گردا گرد کی سب چیزوں کو (ایسی حالت میں) سلب کرلیاہو اللہ تعالیٰ نے ان کی روشنی کو اور چھوڑ دیا ہو ان کو اندھیروں میں کہ کچھ دیکھتے بھالتے نہ ہوں۔ (17)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی جب آگ نے آس پاس کی چیزیں روشن کردیں تو اللہ ان کے نور کو لے گیا اور انہیں اندھیروں میں چھوڑ دیا اب وہ دیکھ نہیں سکتے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے آگ روشن کی اور جب اس نے سارے ماحول کو روشن کردیا تو اللہ نے ان کا نور بصارت سلب کرلیا اور انہیں اس حال میں چھوڑدیا کہ تاریکیوں میں انہیں کچھ نظر نہیں آتا ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے آگ جلائی پھر جب اس آگ نے اس شخص کے آس پاس کو روشن کردیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کی روشنی کو ختم کردیا۔ اور ان کو اندھیروں میں چھوڑ دیا کہ وہ دیکھ نہیں رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے آگ جلائی پھر جب روشن کردیا آگ نے اس کے آس پاس کو تو زائل کردی اللہ نے ان کی روشنی اور چھوڑا ان کو اندھیروں میں کہ کچھ نہیں دیکھتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان منافقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک گروہ نے آگ جلائی پھر جب آگ نے اس گروہ کے آس پاس کی چیزوں کو روشن کردیا تو اللہ نے انکی روشنی زائل کردی اور انکو سخت اندھیروں میں اس طور پر چھوڑ دیا کہ وہ کچھ نہیں دیکھتے