| Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
قَصّ |
يَقُصُّ |
اُقْصُصْ |
قَاصّ |
مَقْصُوْص |
قَصّ/قَصَص |
اَلْقَصُّ کے معنی نشان قدم پر چلنے کے ہیں۔ محاورہ ہے۔ قَصَصْتُ اَثَرَہٗ: یعنی میں اس کے نقش قدم پر چلا اور قصص کے معنی نشان کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فَارۡتَدَّا عَلٰۤی اٰثَارِہِمَا قَصَصًا ) (۱۸:۶۴) تو وہ اپنے اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے۔ (وَ قَالَتۡ لِاُخۡتِہٖ قُصِّیۡہِ) (۲۸:۱۱) اور اس کی بہن سے کہا کہ اس کے پیچھے پیچھے چلی جا۔ اسی سے قَصِیْصٌ ہے جس کے معنی اس باقی ماندہ گھاس کے ہیں جس سے کھوج لگایا جاسکے۔ قَصَصْتُ ظُطْرَہٗ: میں نے اس کے ناخن تراشے۔ اَلْقَصَصُ کے معنی اخبار متتبعہ کے ہیں قرآن پاک میں ہے۔ (اِنَّ ہٰذَا لَہُوَ الۡقَصَصُ الۡحَقُّ) (۳:۶۲) یہ تمام بیانات صحیح ہیں۔ (فِیۡ قَصَصِہِمۡ عِبۡرَۃٌ ) (۱۲:۱۱۱) ان کے قصے میں … عبرت ہے۔ (وَ قَصَّ عَلَیۡہِ الۡقَصَصَ) (۲۸:۲۵) اور ان سے اپنا ماجرا بیان کیا۔ (نَحۡنُ نَقُصُّ عَلَیۡکَ اَحۡسَنَ الۡقَصَصِ) (۱۲:۳) تمہیں ایک اچھا قصہ سناتے ہیں۔ (فَلَنَقُصَّنَّ عَلَیۡہِمۡ بِعِلۡمٍ ) (۷:۷) پھر اپنے علم سے ان کے حالات بیان کریں گے۔ (یَقُصُّ عَلٰی بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ ) (۲۷:۷۶) بنی اسرائیل کے سامنے … بیان کردیتا ہے۔ (فَاقۡصُصِ الۡقَصَصَ) (۷:۱۷۶) تو ان سے قصہ بیان کردو۔ اَلْقِصَاصُ کے معنی خون کا بدلہ دینے کے ہیں چنانچہ فرمایا: (وَ لَکُمۡ فِی الۡقِصَاصِ حَیٰوۃٌ ی) (۲:۱۷۹) حکم قصاص میں تمہاری زندگی ہے۔ (وَ الۡجُرُوۡحَ قِصَاصٌ) (۵:۴۵) سب زخموں کا اسی طرح بدلہ ہے۔ محاورہ ہے: قَصَّ فُلَانٌ فُلَانًا وَضَرَبَہٗ ضَرْبًا فَاَقَصَّہٗ: فلاں کو (مارمارکر) مرنے کے قریب کردیا۔ القص کے معنی چونہ کے ہیں۔ حدیث میں ہے(1) (۱۸۱) (نَھٰی رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عقلَیْہِ وَسَلَّمَ عقنْ تققْصِیْصِ الْقُبُوْرِ) کہ رسول اﷲ نے قبروں کو گچ کرنے سے منع فرمایا۔
Surah:2Verse:178 |
بدلہ لینا
(is) the legal retribution
|
|
Surah:2Verse:179 |
بدلہ لینے
the legal retribution
|
|
Surah:2Verse:194 |
بدلہ ہے
(is) legal retribution
|
|
Surah:5Verse:45 |
بدلہ ہے
(is) retribution
|