Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 22

سورة البقرة

الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۲﴾

[He] who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you. So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing similar to Him].

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقّرر نہ کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡ
وہ جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لئے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
فِرَاشًا
فرش
وَّالسَّمَآءَ
اور آسمان کو
بِنَآءً
چھت
وَّاَنۡزَلَ
اور اس نے اتارا
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجَ
پھر اس نے نکالا
بِہٖ
ساتھ اس کے
مِنَ الثَّمَرٰتِ
پھلوں سے
رِزۡقًا
رزق
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
فَلَا
پس نہ
تَجۡعَلُوۡا
تم بناؤ
لِلّٰہِ
اللہ کے لئے
اَنۡدَادًا
شریک
وَّ اَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡ
جس نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمُ
تمہارے لئے
الۡاَرۡضَ
زمین کو
فِرَاشًا
فرش
وَّالسَّمَآءَ
اور آسمان کو
بِنَآءً
چھت
وَّاَنۡزَلَ
اورنازل کیا اس نے
مِنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
مَآءً
پانی
فَاَخۡرَجَ
پھر اس نے پیداکیے
بِہٖ
اس سے
مِنَ الثَّمَرٰتِ
کئی طرح کے پھل
رِزۡقًا
رزق
لَّکُمۡ
تمہارے لئے
فَلَا
چنانچہ نہ
تَجۡعَلُوۡا
تم بناؤ
لِلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
اَنۡدَادًا
کوئی شریک
وَّ اَنۡتُمۡ
اورجب کہ تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Translated by

Juna Garhi

[He] who made for you the earth a bed [spread out] and the sky a ceiling and sent down from the sky, rain and brought forth thereby fruits as provision for you. So do not attribute to Allah equals while you know [that there is nothing similar to Him].

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے پھل پیدا کر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقّرر نہ کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس اللہ کی (عبادت کرو) جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنادیا، اور آسمان سے پانی برسایا جس سے تمہارے کھانے پینے کو پھل پیدا کئے۔ لہذا دوسروں کو اللہ کا شریک نہ بناؤ اور (یہ باتیں) تم جانتے بھی ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ ذات جس نے تمہارے لیے زمین کوفرش اورآسمان کو چھت بنایااورآسمان سے پانی نازل کیا،پھراس سے تمہارے رزق کے لئے کئی طرح کے پھل پیداکیے،چنانچہ جب تم یہ جانتے ہوتواﷲ تعالیٰ کاکوئی شریک نہ بناؤ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

who made the earth a bed for you and the sky a roof, and sent down water from the sky, then through it brought forth, out of fruits, provision for you. So, do not set up parallels to Allah when you know.

جس نے بنایا واسطے تمہارے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالے اسے میوے تمہارے کھانے کے واسطے سو نہ ٹھہراؤ سو نہ ٹھہراؤ کسی کو اللہ کے مقابل اور تم تو جانتے ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش بنا دیا اور آسمان کو چھت بنا دیا۔ اور آسمان سے پانی برسایا پھر اس (پانی) کے ذریعے سے (زمین سے) ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لیے رزق بہم پہنچایا۔ تو ہرگز اللہ کے مدمقابل نہ ٹھہراؤ جانتے بوجھتے۔ ّ َ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

It is He Who has made the earth a bed for you and the sky a canopy; and it is He Who sends down rain from above for the growth of every kind of food products for your sustenance. So, when you know this, you should not set up equals to rank with Allah.

وہی تو ہے جس نے تمھارے لیے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمھارے لیے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مد مقابل نہ ٹھہراؤ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( وہ پروردگار ) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا بنایا ، اور آسمان کو چھت اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعے تمہارے رزق کے طور پر پھل نکالے ، لہذا اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ جبکہ تم ( یہ سب باتیں ) جانتے ہو ( ١٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

امید رکھو جس نے زمین کو تمہارا بچھو نا بنایا اور آسمان کو چھت اور آسمان سے پانی بر ساکر 1 میوے نکالے تمہارے کھا نے کو تو جان بوجھ کر اللہ تعالیٰ کے برابر کسی کو مت بناؤ ف۔ 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی برسا کر تمہارے کھانے کے لئے انواع و اقسام کے پھل پیدا کیے پس کسی کو اللہ کا ہمسر نہ بناؤ اور تم جانتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنا دیا۔ جس نے تمہارے لئے آسمان (بلندی) سے بارش برسا کر ہر طرح کے ثمرات پیدا کئے۔ تم جانتے بوجھتے اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک نہ کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جس نے تمھارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے مینہ برسا کر تمہارے کھانے کے لیے انواع و اقسام کے میوے پیدا کئے۔ پس کسی کو خدا کا ہمسر نہ بناؤ۔ اور تم جانتے تو ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who hath made the earth for you a carpet and the heaven a structure, and sent down from heaven water, and brought forth therewith fruits as a Provision for you; wherefore set not up compeers unto Allah while ye know.

(وہ) وہی (پروردگار) ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو ایک فرش اور آسمان کو ایک چھت بنادیا ہے۔ ۔ اور آسمان سے پانی اتارا ۔ پھر تمہارے لئے غذا کو پھل پیدا کئے ۔ سو تم اللہ کے ہمسر نہ ٹھہراؤف ۔ تم جانتے (بوجھتے) بھی ہو۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

( اس کی بندگی ) جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور اتارا آسمان سے پانی اور اس سے پیدا کیے پھل تمہاری روزی کیلئے ۔ تو تم اللہ کے ہم سر نہ ٹھہرائو ، درآنحالیکہ تم جانتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس نے زمین کو تمہارے لیے بچھونا اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اُتارا پھر اس کے ذریعے پھلوں سے تمہارے لیے روزی نکالی ، پس اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے مقابل ( معبود ) نہ ٹھہراؤ حالانکہ تمہیں معلوم ( بھی ) ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنا دیا۔ آسمان سے پانی اتارا پھر اس کے ذریعے تمہاری روزی کے لئے مختلف پھل نکالے۔ چناچہ نہ ٹھہرائو اللہ کے لئے کوئی شریک حالانکہ تم جانتے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جس نے بنادیا تمہارے لیے اس زمین کو ایک عظیم الشان بچھونا اور آسمان کو ایک عظیم الشان چھت، اور اس نے اتارا آسمان سے پانی (ایک نہایت ہی پُر حکمت نظام کے تحت) پھر اس نے نکالیں اس کے ذریعے طرح طرح کی پیداواریں (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) تمہاری روزی رسانی کے لئے پس تم لوگ اللہ کے لئے شریک مت بناؤ درآنحالیکہ تم لوگ خود جانتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

( اللہ ) جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اُتارکراس سے پھل پیداکر کے تمہیں روزی دی ، خبردار باوجود جاننے کے اللہ کے شریک مقررنہ کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جس نے تمہارے لئے زمین کو بچھونا اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا ( ف۳۵ ) تو اس سے کچھ پھل نکالے تمہارے کھانے کو ۔ تو اللہ کے لئے جان بوجھ کر برابر والے نہ ٹھہراؤ ( ف۳٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو عمارت بنایا اور آسمانوں کی طرف سے پانی برسایا پھر اس کے ذریعے تمہارے کھانے کے لئے ( انواع و اقسام کے ) پھل پیدا کئے ، پس تم اللہ کے لئے شریک نہ ٹھہراؤ حالانکہ تم ( حقیقتِ حال ) جانتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

وہی ( پروردگار ) جس نے تمہارے لئے زمین کا فرش بچھایا اور آسمان کا شامیانہ لگایا ( اور اسے چھت بنایا ) اور آسمان ( بلندی ) سے پانی برسایا ۔ اس سے تمہاری روزی کے لئے کچھ پھل برآمد کئے سو جان بوجھ کر ( کسی کو ) اللہ کا ہمسر و شریک نہ بناؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Who has made the earth your couch, and the heavens your canopy; and sent down rain from the heavens; and brought forth therewith Fruits for your sustenance; then set not up rivals unto Allah when ye know (the truth).

Translated by

Muhammad Sarwar

Worship God who has rendered the earth as a floor for you and the sky as a dome for you and has sent water down from the sky to produce fruits for your sustenance. Do not knowingly set up anything as an equal to God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Who has made the earth a resting place for you, and the sky as a canopy, and sent down water (rain) from the sky and brought forth therewith fruits as a provision for you. Then do not set up rivals unto Allah (in worship) while you know (that He alone has the right to be worshipped).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who made the earth a resting place for you and the heaven a canopy and (Who) sends down rain from the cloud, then brings forth with it subsistence for you of the fruits; therefore do not set up rivals to Allah while you know.

Translated by

William Pickthall

Who hath appointed the earth a resting-place for you, and the sky a canopy; and causeth water to pour down from the sky, thereby producing fruits as food for you. And do not set up rivals to Allah when ye know (better).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह ज़ात जिसने ज़मीन को तुम्हारे लिए बिछौना बनाया और आसमान को छत बनाया, और उतारा आसमान से पानी और उस से पैदा किए फल तुम्हारी ग़िज़ा के लिए, पस तुम किसी को अल्लाह के बराबर न ठहराओ हालाँकि तुम जानते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہ ذات پاک ایسی ہے) جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت اور برسایا آسمان سے پانی پھر (پردہٴ عدم سے) نکالا بذریعہ اس (پانی) کے پھلوں کی غذاکوتم لوگوں کے واسطے پس اب تم مت ٹھیراؤ اللہ پاک کے مقابل اور تم جانتے بوجھتے ہو۔ (4) (22)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جس نے تمہارے لیے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتار کر اس سے تمہارے لیے پھل پیدا کیے جو تمہارے رزق ہیں جاننے کے باوجود اللہ کے ساتھ شریک نہ بناؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کا فرش بچھایا ، آسمان کی چھت بنائی ، اوپر سے پانی برسایا اور اس کے ذریعے سے ہر طرح کی پیداوار نکال کر تمہارے لئے رزق بہم پہنچایا ۔ پس جب تم یہ جانتے ہو تو دوسروں کو اللہ کا مقابل نہ ٹھیراؤ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت، اور اتارا آسمان سے پانی، پھر نکال دیا اس کے ذریعہ پھلوں سے تمہارے لیے رزق، لہٰذا مت بناؤ اللہ کے لیے مقابل، حالانکہ تم جانتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے بنایا واسطے تمہارے زمین کو بچھونا اور آسمان کو چھت اور اتارا آسمان سے پانی پھر نکالے اس سے میوے تمہارے کھانے کے واسطے سو نہ ٹھہراؤ کسی کو اللہ کے مقابل اور تم تو جانتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یعنی عذاب سے وہ پروردگار ایسا ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو فرش اور آسمان کو چھت بنایا اور آسمان سے پانی اتارا پھر تمہارے کھانے کو اس پانی کے ذریعہ پھل پیدا کئے سو اب تم اللہ کے شریک اور ہمسر نہ بنائو حالانکہ تم خوب جانتے بوجھتے ہو