Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
نِصْفُ الشَّیْئِ کے معنی ۲/۱ حصہ کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَکُمۡ نِصۡفُ مَا تَرَکَ اَزۡوَاجُکُمۡ اِنۡ لَّمۡ یَکُنۡ لَّہُنَّ وَلَدٌ) (۴:۱۲) اور جو مال تمہاری عورتیں چھوڑ مریں اگران کے اولاد نہ ہو تو اس میں نصف حصہ تمہارا ہے۔ (وَ اِنۡ کَانَتۡ وَاحِدَۃً فَلَہَا النِّصۡفُ) (۴:۱۱) اور اگر صرف ایک لڑکی ہو تو اس کا حصہ نصف۔ (فَلَہَا نِصۡفُ مَا تَرَکَ) (۴:۱۷۶) تو اس کو بھی کے ترکہ میں سے آدھا حصہ ملے گا۔ اِنَائٌ نِصْفَانُ: آدھا بھرا ہوا برتن۔ نَصَفَ النَّھَارُ وَانْتَصَفَ: دن کا نصف ہوجانا دوپہر کا وقت نَصَفَ الْاِزَارُ سَاقَہٗ: ازار کا نصف پنڈلی تک ہونا۔ نَصِیْفٌ: غلہ ناپنے کے ایک پیمانے کا نام ہے گویا وہ مِکْیَالِ اَکْبَرٍ (بڑے پیمانے) کا نصف ہے اور اس کے معنی عورتوں کی اوڑھنی یا دوپٹہ بھی آتے ہیں۔ چنانچہ شاعر نے کہا ہے(1) (الکامل) (۴۲۹) سَقَطَ النَّصِیْفُ وَلَمْ تُرِدْ اِسْقَاطَہٗ فَنَنَاوَلَتْہُ وَاتَّقَتْنَا بِالْیَدِ اوڑھنی سر سے گری اور اس نے عمداً نہیں گرائی تھی پھر اس نے (بدحواسی میں) اسے سنبھالا اور ہاتھ کے ذریعہ ہم سے پردہ کیا۔ بَلَغْنَا مَنْصِفَ الطَّرِیْقِ: ہم نے آدھا سفر طے کرلیا۔ اَلنَّصَفُ: متوسط عمر کی عورت، ادھیڑ عمر۔ اَلْمُنَصَّفُ: شراب جو آگ پر پکانے کے بعد آدھا رہ گیا ہو۔ اَلْاِنْصَافُ کے معنی کسی معاملہ میں عدل سے کام لینے کے ہیں۔ یعنی دوسرے سے صرف اسی قدر فائدہ حاصل کرے جتناکہ اسے پہنچا ہے۔ اور نَصَفَۃٌ کے معنی خدمت بھی آتے ہیں۔ اور خادم کو نَاصِفٌ کہا جاتا ہے۔ اس کی جمع نُصُفٌ آتی ہے۔ اس نام میں اشارہ ہے کہ خدام کو حق خدمت پورا پورا ملنا چاہیے۔ اَلْاِنْتِصَافُ وَالْاِسْتِنْصَافُ: طلب خدمت کرنا۔
Surah:2Verse:237 |
تو آدھا ہے
then (give) half
|
|
Surah:4Verse:11 |
آدھا ہے
(is) half
|
|
Surah:4Verse:12 |
آدھا ہے
(is) half
|
|
Surah:4Verse:25 |
آدھی (سزا)
(is) half
|
|
Surah:4Verse:176 |
آدھا ہے
(is) a half
|
|
Surah:73Verse:3 |
آدھا اس کا
Half of it
|
|
Surah:73Verse:20 |
اور آدھے اس کے
and half of it
|