Verb

غَلَبَتْ

overcame

غالب آئے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
غَلَبَ
يَغْلِبُ
اِغْلِبْ
غَالِبْ
مَغْلُوْب
غَلْب
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْغَلْبَۃُ: کے معنی قہر اور بالادستی کے ہیں۔ غَلَبْتُہٗ (ض) غَلْبًا وَغَلْبَۃٌ: میں اس پر مستولی اور غالب ہوگیا۔ اسی سے صیغہ صفت فاعلی غَالِبٌ ہے۔ قڑآن پاک میں ہے۔ (الٓـمّٓ غُلِبَتِ الرُّوۡمُ فِیۡۤ اَدۡنَی الۡاَرۡضِ وَ ہُمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ غَلَبِہِمۡ سَیَغۡلِبُوۡنَ ۙ) (۳۰:۳) الم (اہل) روم مغلوب ہوگئے نزدیک کے ملک میں اور وہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب ہوجائیں گے۔ (کَمۡ مِّنۡ فِئَۃٍ قَلِیۡلَۃٍ غَلَبَتۡ فِئَۃً کَثِیۡرَۃًۢ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ) (۲:۲۴۹) کہ بسااوقات تھوڑی سی جماعت نے خدا کے حکم سے بڑی جماعت پر فتح حاصل کی ہے۔ (یَّغۡلِبُوۡا مِائَتَیۡنِ) (۸:۶۶) دو سو پر غالب رہیں گے (یَّغۡلِبُوۡۤا اَلۡفًا) (۸:۶۵) وہ ہزار پر غالب رہیں گے۔ (لَاَغۡلِبَنَّ اَنَا وَ رُسُلِیۡ) (۵۸:۲۱) کہ میں اور میرے پیغمبر ضرور غالب رہیں گے۔ (لَا غَالِبَ لَکُمُ الۡیَوۡمَ) (۸:۴۸) کہ آج کے دن … کوئی تم پر غالب نہ ہوگا۔ (اِنۡ کُنَّا نَحۡنُ الۡغٰلِبِیۡنَ ) (۷:۱۱۳) اگر ہم جیت گئے۔ (اِنَّا لَنَحۡنُ الۡغٰلِبُوۡنَ) (۲۶:۴۴) ہم ضرور غالب رہیں گے۔ (فَغُلِبُوۡا ہُنَالِکَ …) (۷:۱۱۹) اور وہ مغلوب ہوگئے۔ (اَفَہُمُ الۡغٰلِبُوۡنَ ) (۲۱:۴۴) کیا یہ لوگ غلبہ پانے والے ہیں۔ (سَتُغۡلَبُوۡنَ وَ تُحۡشَرُوۡنَ ) (۳:۱۲) عنقریب مغلوب ہوجاؤگے اور (آخرت میں جہنم کی طرف) ہانکے جاؤگے۔ (ثُمَّ یُغۡلَبُوۡنَ ) (۸:۳۶) اور وہ مغلوب ہوجائیں گے۔ غَلَبَ عَلَیْہِ کے معنی کسی پر مستولی ہونے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے۔ (غَلَبَتۡ عَلَیۡنَا شِقۡوَتُنَا) (۳۳:۱۰۶) ہم پر ہماری کم بختی غالب ہوگئی۔ بعض نے کہا ہے کہ اصل میں غَلَبَتْ کے معنی کسی کی گردن کے موٹے حصہ کو پکڑنے یا اس پر مارنے کے ہیں اور موٹی گردن والے شخص کو اَغْلَبُ کہا جاتا ہے۔ اس کی مونث غَلْبَآئُ سے اور ھَضْبَۃٌ غَلْبَآئُ کے معنی بلند ٹیلہ کے ہیں جیساکہ اس معنی میں ھَضْبَۃٌ رَقْبَائُ وَعَنْقَائُ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے۔(1) غَلْبَائُ کی جمع غُلْبٌ ہے (جس کے معنی گھنے باغات کے ہیں، جیسے فرمایا: (وَّ حَدَآئِقَ غُلۡبًا ) (۸۰:۳۰) اور گھنے گھنے باغ۔

Lemma/Derivative

15 Results
غَلَبُ
Surah:2
Verse:249
غالب آئے
overcame
Surah:3
Verse:12
عنقریب تم مغلوب کیے جاؤ گے
"You will be overcome
Surah:4
Verse:74
غالب آجائے
achieves victory
Surah:7
Verse:119
پس مغلوب ہوئے
So they were defeated
Surah:8
Verse:36
وہ مغلوب کئے جائیں گے
they will be overcome
Surah:8
Verse:65
غالب آجائیں گے
they will overcome
Surah:8
Verse:65
غالب آجائیں گے
they will overcome
Surah:8
Verse:66
غالب آجائیں گے
they will overcome
Surah:8
Verse:66
وہ غالب آجائیں گے
they will overcome
Surah:18
Verse:21
جو غالب تھے
prevailed