Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 27

سورة البقرة

الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ ۪ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۲۷﴾

Who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and cause corruption on earth. It is those who are the losers.

جو لوگ اللہ تعالٰی کے مضبوط عہد کو توڑ دیتے ہیں اور اللہ تعالٰی نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، انہیں کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَنۡقُضُوۡنَ
توڑتے ہیں
عَہۡدَ
عہد
اللّٰہِ
اللہ کا
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مِیۡثَاقِہٖ
اس کے مضبوط کرنے کے
وَیَقۡطَعُوۡنَ
اور وہ کاٹتے ہیں
مَاۤ
جو
اَمَرَ
حکم دیا
اللّٰہُ
اللہ نے
بِہٖۤ
اس کا
اَنۡ
کہ
یُّوۡصَلَ
وہ جوڑا جائے
وَیُفۡسِدُوۡنَ
اور وہ فساد کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
ہُمُ
وہ
الۡخٰسِرُوۡنَ
جو خسارہ پانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ جو
یَنۡقُضُوۡنَ
توڑدیتےہیں
عَہۡدَ
عہد کو
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
مِنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مِیۡثَاقِہٖ
اس کو پختہ کرنے کے
وَ
اور
یَقۡطَعُوۡنَ
وہ کاٹ دیتے ہیں
مَاۤ
جس کے( بارے میں)
اَمَرَ
حکم دیا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
بِہٖۤ
اس کو
اَنۡ
کہ
یُّوۡصَلَ
وہ ملایا جائے
وَ
اور
یُفۡسِدُوۡنَ
وہ فساد کرتے ہیں
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
ہُمُ
وہی
الۡخٰسِرُوۡنَ
خسارہ اٹھانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Who break the covenant of Allah after contracting it and sever that which Allah has ordered to be joined and cause corruption on earth. It is those who are the losers.

جو لوگ اللہ تعالٰی کے مضبوط عہد کو توڑ دیتے ہیں اور اللہ تعالٰی نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، انہیں کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یعنی) جو لوگ اللہ سے عہد کو پختہ کرنے کے بعد اسے توڑ دیتے ہیں۔ اور جن چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے، انہیں قطع کرتے ہیں اور زمین میں فساد بپا کرتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ جواﷲ تعالیٰ کے عہدکوپختہ کرنے کے بعدتوڑدیتے ہیں اوروہ اُسے کاٹ دیتے ہیں جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے حکم دیاکہ اُسے ملایاجائے اورزمین میں فساد کرتے ہیں،یہی لوگ خسارہ اُٹھانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

those who break the Covenant of Allah after it has been made binding, and cut off what Allah has commanded to be joined, and spread disorder on the earth - it is these who are the losers.

جو توڑتے ہیں خدا کے معاہدہ کو مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو اللہ نے فرمایا ملانے کو اور فساد کرتے ہیں ملک میں وہی ہیں ٹوٹے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو توڑ دیتے ہیں اللہ کے (ساتھ کیے ہوئے) عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد۔ اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جسے اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

who break Allah's covenant after ratifying it; who cut asunder what Allah has ordered to be joined, and who produce chaos on the Earth. These are the people who are indeed the losers.

اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ دیتے ہیں ، 31 اللہ نے جسے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹتے ہیں ، 32 اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ۔ 33 حقیقت میں یہ لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جو اللہ سے کئے ہوئے عہد کو پختہ کرنے کے بعد بھی توڑ دیتے ہیں ( ٢٤ ) اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے انہیں کاٹ ڈالتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ( ٢٥ ) ایسے ہی لوگ بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جو اللہ تعالیٰ کے اقرار کو پکا کر کے پھر توڑتے ہیں اور جس کے جوڑ نے کا للہ تعالیٰ نے حکم کیا اس کے پھوڑتے ہیں اور ملک میں فساد مچاتے ہیں یہی لوگ ٹوٹا اٹھائیں گے۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ اللہ سے پکا وعدہ کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور اللہ نے جس کے جوڑنے کا حکم دیا ہے اس کو توڑتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فاسق و نافرمان وہ ہیں جو (1) اللہ سے پکا وعدہ کرنے کے بعد اس کو توڑ دیتے ہیں (2) اور جن (رشتوں) کو ملانے کا حکم دیا گیا ہے اس کو کاٹ ڈالتے ہیں اور (3) زمین میں فساد مچاتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو خدا کے اقرار کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور جس چیز (یعنی رشتہٴ قرابت) کے جوڑے رکھنے کا الله نے حکم دیا ہے اس کو قطع کئے ڈالتے ہیں اور زمین میں خرابی کرتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Who break the covenant of Allah after the ratification thereof, and sunder that which Allah hath commanded should be joined, and act corruptly on the earth. These! they are the losers.

جو اللہ سے اپنے معاہدہ کو اس کے استحکام کے بعد توڑتے ہیں ۔ اور جس چیز کو اللہ نے حکم دیا تھا جوڑے رکھنے کا اسے کاٹتے ہیں ۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ۔ تو بس یہی لوگ ہیں نقصان اٹھانے والے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو اللہ کے عہد کو اس کے باندھنے کے بعد توڑتے ہیں اور جس چیز کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، اس کو کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ، یہی لوگ ہیں جو نامراد ہونے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( یہ وہ لوگ ہیں ) جو اللہ ( تعالیٰ ) کے ( ساتھ کیے ہوئے ) معاہدے کو اس کے پختہ ہوجانے کے بعد توڑدیتے ہیں اور جن ( رشتوں ) کو جوڑنے کا اللہ ( تعالیٰ ) نے حکم فرمایا ہے ( انہیں ) کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد کرتے ہیں ، یہی لوگ ہیں نقصان اُٹھانے والے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کے عہد کو مضبوط باندھ لینے کے بعد توڑ دیتے ہیں۔ اللہ نے جسے جوڑنے کا حکم دیا ہے اسے کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں حقیقت میں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو توڑتے ہیں اللہ کے عہد کو اس کے پختہ کرنے کے بعد اور جو قطع کرتے ہیں ان (تعلقات اور رشتوں) کو جن کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور وہ فساد پھیلاتے ہیں (اللہ کی) زمین میں یہی لوگ ہیں خسارے والے

Translated by

Noor ul Amin

جو لوگ اللہ سے عہدکوپختہ کرنے کے بعد اسے توڑدیتے ہیں اور جس کو اللہ نےجوڑنے کاحکم دیا ہے ، انہیں قطع کرتے ہیں ، اور زمین میں فساد بپاکرتے ہیں ایسے ہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں ( ف٤۹ ) پکا ہونے کے بعد ، اور کاٹتے ہیں اس چیز کو جس کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ( ف۵۰ ) وہی نقصان میں ہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( یہ نافرمان وہ لوگ ہیں ) جو اللہ کے عہد کو اس سے پختہ کرنے کے بعد توڑتے ہیں ، اور اس ( تعلق ) کو کاٹتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور زمین میں فساد بپا کرتے ہیں ، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جو خدا سے مستحکم عہد و پیمان کرنے کے بعد اسے توڑ دیتے ہیں اور جس ( رشتہ ) کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے وہ اسے توڑتے ہیں ۔ اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ( دراصل ) یہی لوگ ہیں جو نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who break Allah's Covenant after it is ratified, and who sunder what Allah Has ordered to be joined, and do mischief on earth: These cause loss (only) to themselves.

Translated by

Muhammad Sarwar

who break their established covenant with Him and the relations He has commanded to be kept and who spread evil in the land. These are the ones who lose a great deal.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who break Allah's covenant after ratifying it, and sever what Allah has ordered to be joined and do mischief on earth, it is they who are the losers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Who break the covenant of Allah after its confirmation and cut asunder what Allah has ordered to be joined, and make mischief in the land; these it is that are the losers.

Translated by

William Pickthall

Those who break the covenant of Allah after ratifying it, and sever that which Allah ordered to be joined, and (who) make mischief in the earth: Those are they who are the losers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो अल्लाह के अहद को उसके बांधने के बाद तोड़ते हैं, और उस चीज़ को तोड़ते हैं जिसको अल्लाह ने जोड़ने का हुक्म दिया है और ज़मीन में बिगाड़ पैदा करते हैं, यही लोग नुक़सान उठाने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(الله تعالیٰ ) اس مثال سے کسی کو مگر صرف بیحکمی کرنیوالوں کو جو کہ توڑتے رہتے ہیں اس معاہدہ کو جو اللہ تعالیٰ سے کرچکے تھے اس کے استحکام کے بعد اور قطع کرتے رہتے ہیں ان (تعلقات) کو کہ حکم دیا ہے اللہ نے ان کو وابستہ رکھنے کا (1) اور فساد کرتے رہتے ہیں زمین میں پس یہ لوگ (پورے) خسارے میں پڑنے والے ہیں۔ (2) (27)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو لوگ اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے پختہ عہد کو توڑ دیتے ہیں اور جن رشتوں کو جوڑنے کا حکم دیا انہیں کاٹتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کے عہد کو مضبوطی سے باندھ لینے کے بعد توڑ دیتے ہیں ، اللہ نے جسے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، اسے کاٹتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرتے ہیں ، حقیقت میں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جو اللہ کے عہد کو توڑتے ہیں اس کی مضبوطی کے بعد، اور کاٹتے ہیں ان چیزوں کو جن کو جوڑے رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اور فساد کرتے ہیں زمین میں۔ یہ لوگ پورے خسارہ والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو توڑتے ہیں خدا کے معاہدہ کو مضبوط کرنے کے بعد اور قطع کرتے ہیں اس چیز کو جس کو اللہ نے فرمایا ملانے کو اور فساد کرتے ہیں ملک میں وہی ہیں ٹوٹے والے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ تعالیٰ اس مثال سے کسی کو گمراہ نہیں کرتا مگر صرف نافرمانوں کو وہ ن فرمان وہ ہیں جو اللہ سے عہد کو مضبوط کرنے کے بعد عہد شکنی کرتے ہیں اور وہ ان تعلقات کو توڑتے ہیں جن کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور وہ ملک فساد برپا کرتے رہتے ہیں بس یہی لوگ ہیں پورا نقصان اٹھانے والے