Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
وَاثَقَ |
يُوَاثِقُ |
وَاثِقْ |
مُوَاثِقْ |
مُوَاثَق |
مُوَاثَقَة |
وَثِقْتُ بِہ اَثِقُ ثِقَۃَ:کسی پر اعتماد کرنا اور مطمئن ہونا۔ اَوْثَقَہُ …… (افعال) زنجیر میں جکڑنا،رسی سے کس کر باندھنا۔اَلْوَثَاقُ وَالْوِثَاقُ اس زنجیر یا رسی کو کہتے ہیں جس سے کسی چیز کو کس کر باندھ دیا جائے۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَّ لَا یُوۡثِقُ وَ ثَاقَہٗۤ اَحَدٌ) (۸۹۔۲۶) اور نہ کوئی ایسا جکڑنا جکڑے گا۔ (حَتّٰۤی اِذَاۤ اَثۡخَنۡتُمُوۡہُمۡ فَشُدُّوا الۡوَثَاقَ) (۴۷۔۴) یہاں تک کہ جب ان کو خوب قتل کرچکو تو (جو زندہ پکڑے جائیں ان کو) قید کرلو۔ اَلْمِیْثَاقُ کے معنی پختہ عہدوپیمان کے ہیں جو قسموں کے ساتھ مؤکد کیا گیا ہو۔قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ ) (۳۳۔۷) اور جب ہم نے پیغمبروں سے عہد لیا۔ (وَ اَخَذۡنَا مِنۡہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا) (۳۳۔۷) اور عہد بھی ان سے پکالیا۔ اَلْمَوْثِقُ: (اسم) پختہ عہدوپیمان کو کہتے ہیں۔قرآن پاک میں ہے:۔ (حَتّٰی تُؤۡتُوۡنِ مَوۡثِقًا) (۱۲۔۶۶) کہ جب تک تم خدا کا عہد نہ دو۔ اَلْوُثْقٰی:یہ اَوْثَقُ (افعل) کی مؤنث ہے اور قریب قریب مَوْثِقٌ کے ہم معنی ہے قرآن پاک میں ہے:۔ (فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی) (۲۔۲۵۶) اس نے ایسی مضبوط رسی ہاتھ میں پکڑلی۔ ثِقَۃٌ:قابل بھروسہ آدمی،مفرد اور جمع دونوں پر بولا جاتا ہے جیسے رَجَلٌ ثِقَۃٌ َقَوْمٌ ثِقَۃٌ اور بطور استعارہ مَوْثُوْقٌ (معتمد) کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔نَاقَۃٌ مُوَثَّقَۃُ الْخَلْقِ:مضبوط بناوٹ کی اونٹنی۔
Surah:2Verse:27 |
پکا کرنے کے اس کے / مضبوطی اس کی کے
its ratification
|
|
Surah:2Verse:63 |
پختہ / پکا عہد تم سے
your covenant
|
|
Surah:2Verse:83 |
پکا عہد
(the) covenant
|
|
Surah:2Verse:84 |
پختہ عہد تم سے
your covenant
|
|
Surah:2Verse:93 |
پکا وعدہ تم سے
your covenant
|
|
Surah:3Verse:81 |
پختہ عہد
covenant
|
|
Surah:3Verse:187 |
پختہ عہد
a Covenant
|
|
Surah:4Verse:21 |
عہد
covenant
|
|
Surah:4Verse:90 |
پختہ عہد ہے
(is) a treaty
|
|
Surah:4Verse:92 |
پختہ عہد ہے
(is) a treaty
|