Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 48

سورة البقرة

وَ اتَّقُوۡا یَوۡمًا لَّا تَجۡزِیۡ نَفۡسٌ عَنۡ نَّفۡسٍ شَیۡئًا وَّ لَا یُقۡبَلُ مِنۡہَا شَفَاعَۃٌ وَّ لَا یُؤۡخَذُ مِنۡہَا عَدۡلٌ وَّ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۴۸﴾

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, nor will intercession be accepted from it, nor will compensation be taken from it, nor will they be aided.

اُس دن سے ڈرتے رہو جب کوئی کسی کو نفع نہ دے سکے گا اور نہ ہی اسکی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اور نہ کوئی بدلہ اس کے عوض لیا جائے گا اور نہ مدد کئے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اور ڈرو
یَوۡمًا
اس دن سے
لَّاتَجۡزِیۡ
نہ کام آئے گا
نَفۡسٌ
کوئی نفس
عَنۡ نَّفۡسٍ
کسی نفس کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یُقۡبَلُ
قبول کی جائے گی
مِنۡہَا
اس سے
شَفَاعَۃٌ
کوئی سفارش
وَّلَا
اور نہ
یُؤۡخَذُ
لیا جائے گا
مِنۡہَا
اس سے
عَدۡلٌ
کوئی بدلہ
وَّلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡصَرُوۡنَ
وہ مدد کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاتَّقُوۡا
اورڈرو تم
یَوۡمًا
اس دن سے
لَّا
نہ
تَجۡزِیۡ
کام آئے گی
نَفۡسٌ
کوئی جان
عَنۡ نَّفۡسٍ
کسی جان کے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّلَا
اور نہ
یُقۡبَلُ
قبول کی جائے گی
مِنۡہَا
اس سے
شَفَاعَۃٌ
کوئی سفارش
وَّلَا
اور نہ
یُؤۡخَذُ
لیا جائے گا
مِنۡہَا
اس سے
عَدۡلٌ
کوئی فدیہ
وَّلَا
اور نہ
ہُمۡ
ان کی
یُنۡصَرُوۡنَ
مدد کی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

And fear a Day when no soul will suffice for another soul at all, nor will intercession be accepted from it, nor will compensation be taken from it, nor will they be aided.

اُس دن سے ڈرتے رہو جب کوئی کسی کو نفع نہ دے سکے گا اور نہ ہی اسکی بابت کوئی سفارش قبول ہوگی اور نہ کوئی بدلہ اس کے عوض لیا جائے گا اور نہ مدد کئے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس دن سے ڈرتے رہو جب نہ تو کوئی کسی دوسرے کے کام آسکے گا، نہ اس کے حق میں سفارش قبول کی جائے گی، نہ ہی اسے معاوضہ لے کر چھوڑ دیا جائے گا اور نہ ہی ان (مجرموں) کو کہیں سے مدد پہنچ سکے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ڈرواُس دن سے جب کوئی جان کسی جان کے کچھ بھی کام نہ آئے گی اورنہ اُ س سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی اورنہ اُس سے کوئی فدیہ لیاجائے گا اورنہ اُن کی مددکی جائے گی

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And guard yourselves against a day when no one shall stand for anyone for anything, nor shall intercession be accepted on one&s behalf, nor shall ransom be taken from one and neither shall they be given support.

اور ڈرو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی شخص کسی کے کچھ بھی اور قبول نہ ہو اس کی طرف سے سفارش اور نہ لیا جائے اس کی طرف سے بدلہ اور نہ ان کو مدد پہنچے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ڈرو اس دن سے کہ جس دن کام نہ آسکے گی کوئی جان کسی دوسری جان کے کچھ بھی اور نہ کسی سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی اور نہ کسی سے کوئی فدیہ قبول کیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی مدد مل سکے گی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And guard yourselves against the Day when no one shall avail anyone anything; nor shall intercession be accepted from anyone; nor shall anyone be acquitted for any (amount of) ransom; nor shall the guilty ones be helped from any quarter.

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا ، نہ کسی کی طرف سے سفارش قبول ہوگی ، نہ کسی کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے گا ، اور نہ مجرموں کو کہیں سے مدد مل سکے گی ۔ 63

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی شخص بھی کسی کے کچھ کام نہیں آئے گا نہ کسی سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی نہ کسی سے کسی قسم کا فدیہ لیا جائے گا اور نہ ان کو کوئی مدد پہنچے گی

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کام نہ آوے گا نہ اس کی سفارش سنی جا وے گی نہ بد لہ روپیہ وغیرہ بطور فدیہ کے) منظور ہوگا نہ مدد نلے گی۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ کسی سے سفارش قبول کی جائے گی اور نہ کسی سے بدلے میں کچھ لیا جائے گا اور نہ کوئی (کسی اور طرح سے) کسی کی مدد کرسکے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن سے ڈرو جس دن کوئی کسی کے کام نہ آسکے گا، نہ کسی کی سفارش قبول کی جائے گی نہ کسی سے معاوضہ لیا جائے گا اور نہ انہیں کوئی مدد پہنچ سکے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے اور نہ کسی کی سفارش منظور کی جائے اور نہ کسی سے کسی طرح کا بدلہ قبول کیا جائے اور نہ لوگ (کسی اور طرح) مدد حاصل کر سکیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And fear a Day whereon not in aught shall a soul satisfy for a soul, nor shall intercession be accepted thereof, shall compensation be received therefor, nor shall they be succoured.

اور اس دن سے ڈرتے رہو جب نہ کوئی کسی کے حق میں بدلہ بن سکے گا اور نہ کسی کے حق میں سفارش قبول ہوگی اور نہ کسی سے معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ انہیں مدد ہی پہنچ سکے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس دن سے ڈرو ، جس دن کوئی جان کسی دوسری جان کے کچھ کام نہ آئے گی ، نہ اس کی طرف سے کوئی سفارش قبول ہوگی اور نہ اس سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس دن سے ڈرو ( جس دن ) کوئی شخص ( دوسرے ) شخص کی طرف سے کوئی ادائیگی نہیں کرسکے گا اور ان کی طرف سے کوئی سفارش قبول نہیں کی جائے گی اور ان کی طرف سے کوئی فدیہ نہیں لیا جائے گا اور نہ ان لوگوں کی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے کچھ کام نہ آئے گا نہ کسی کی طرف سے سفارش قبول کی جائے گی نہ کسی کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے گا اور نہ مجرموں کو کہیں سے مدد مل سکے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

، اور ڈرو تم لوگ اس ہولناک دن سے جس میں نہ کوئی شخص کسی شخص کے کچھ کام آسکے گا، نہ اس سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی ، نہ اس سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا، اور نہ ہی ان لوگوں کی (کہیں سے) کوئی مدد کی جائے گی،

Translated by

Noor ul Amin

اس دن سے ڈرتے رہو جب نہ تو کوئی کسی دوسرے کے کام آ سکے گا اور نہ کسی کی طرف سے کوئی شفاعت اور سفارش قبول ہو گی اور نہ ہی کوئی معاوضہ لیا جائے گا اور نہ انہیں کہیں سے مدد پہنچ سکے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی جان دوسرے کا بدلہ نہ ہوسکے گی ( ف۸۰ ) اور نہ ( کافر کے لئے ) کوئی سفارش مانی جائے اور نہ کچھ لے کر ( اس کی ) جان چھوڑی جائے اور نہ ان کی مدد ہو ۔ ( ف۸۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اُس دن سے ڈرو جس دن کوئی جان کسی دوسرے کی طرف سے کچھ بدلہ نہ دے سکے گی اور نہ اس کی طرف سے ( کسی ایسے شخص کی ) کوئی سفارش قبول کی جائے گی ( جسے اِذنِ اِلٰہی حاصل نہ ہوگا ) اور نہ اس کی طرف سے ( جان چھڑانے کے لئے ) کوئی معاوضہ قبول کیا جائے گا اور نہ ( اَمرِ الٰہی کے خلاف ) ان کی اِمداد کی جا سکے گی

Translated by

Hussain Najfi

اور اس دن ( قیامت ) سے ڈرو جب کوئی کسی کو فائدہ نہیں پہنچا سکے گا اور نہ ہی کسی کی طرف سے کوئی سفارش قبول ہوگی ۔ اور نہ کسی سے کوئی معاوضہ لیا جائے گا ۔ اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Then guard yourselves against a day when one soul shall not avail another nor shall intercession be accepted for her, nor shall compensation be taken from her, nor shall anyone be helped (from outside).

Translated by

Muhammad Sarwar

Have fear of the day when every soul will be responsible for itself. No intercession or ransom will be accepted and no one will receive help.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And fear a Day (of Judgement) when a person shall not avail another, nor will intercession be accepted from him, nor will compensation be taken from him, nor will they be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be on your guard against a day when one soul shall not avail another in the least, neither shall intercession on its behalf be accepted, nor shall any compensation be taken from it, nor shall they be helped.

Translated by

William Pickthall

And guard yourselves against a day when no soul will in aught avail another, nor will intercession be accepted from it, nor will compensation be received from it, nor will they be helped.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और डरो उस दिन से कि कोई जान किसी दूसरी जान के कुछ काम न आएगी ना उसकी तरफ़ से कोई सिफ़ारिश क़बूल होगी और न उससे बदले में कुछ लिया जाएगा, और न उनकी कोई मदद की जाएगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ڈروتم ایسے دن سے کہ نہ تو کوئی شخص کسی شخص کی طرف سے کچھ مطالبہ ادا کرسکتا ہے ورنہ کسی (شخص) کی طرف سے کوئی سفارش قبول ہو سکتی ہے اور نہ کسی (شخص) کی طرف سے کوئی معاوضہ لیا جاسکتا ہے اور نہ ان لوگوں کی طرفداری چل سکے گی۔ (7) (48)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اس دن سے ڈرو جب کوئی کسی کے کام نہیں آسکے گا اور نہ سفارش قبول ہوگی اور نہ کسی سے فدیہ لیا جائے گا اور نہ وہ مدد کیے جائیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور ڈرو اس دن سے جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا ، نہ کسی کی طرف سے سفارش قبول ہوگی ، نہ کسی کو فدیہ لے کر چھوڑا جائے گا اور نہ مجرموں کو کہیں سے مدد مل سکے گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی بھی شخص کسی کی طرف سے بھی کچھ ادائیگی نہیں کریگا۔ اور نہ کسی شخص کی طرف سے کوئی سفارش قبول کی جائے گی۔ اور نہ کسی شخص کی طرف سے کوئی معاوضہ لیاجائے گا، اور نہ ان لوگوں کی مدد کی جائے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ڈرو اس دن سے کہ کام نہ آئے کوئی شخص کسی کے کچھ بھی اور قبول نہ ہو اس کی طرف سے سفارش اور نہ لیا جائے اس کی طرف سے بدلا اور نہ ان کو مدد پہنچے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اس دن سے ڈرو کہ جس دن کوئی شخص کسی شخص کے ذرا بھی کام نہ آسکے اور نہ کسی کی طرف سے کوئی سفارش قبول ہو سکے اور نہ کسی سے کوئی فدیہ لیا جائے اور نہ لوگوں کو کسی مدد گار کی مدد پہنچے ۔