Preposition

عَن

for

طرف سے

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

عن: یہ حرف جار ہے اور اپنے مجرور سے تجاوز کو چاہتا یہ جیسے حَدَّثْتُکَ عَنْ فُلَانٍ (میں فلاں سے تمہارے سامنے بیان کرچکا ہوں) وَاَطْعَمْتُہٗ عَنْ جُوْعٍ (میں نے اسے بھوک سے کھلایا) ابومحمد البصری نے کہا ہے کہ عَنْ بلحاظ استعمال کے عَلٰی سے عام ہے کیونکہ یہ جہات، ستہ میں استعمال ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ کبھی عَلٰی بھی اس کی بجائے آجاتا ہے۔ جیساکہ شاعر نے کہا ہے۔(1) (۳۲۳) اِذَا رَضِیَتْ عَلَیَّ بَنُوْ قُشَیْرٍ جب بنوقشیر مجھ سے راضی ہوں۔ اسی طرح اَطْعَمْتُہٗ عَلٰی جُوْعٍ وَکَسَوْتُہٗ عَلٰی عُریً میں اگر عَنْ کی بجائے عَلٰی کہا جائے تو صحیح ہوگا۔