Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 57

سورة البقرة

وَ ظَلَّلۡنَا عَلَیۡکُمُ الۡغَمَامَ وَ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکُمُ الۡمَنَّ وَ السَّلۡوٰی ؕ کُلُوۡا مِنۡ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقۡنٰکُمۡ ؕ وَ مَا ظَلَمُوۡنَا وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۵۷﴾

And We shaded you with clouds and sent down to you manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not - but they were [only] wronging themselves.

اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من و سلویٰ اتارا ( اور کہہ دیا ) کہ ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا ، البتہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَظَلَّلۡنَا
اور سایہ کیا ہم نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡغَمَامَ
بادلوں کا
وَاَنۡزَلۡنَا
اور اتارا ہم نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَنَّ
منّ
وَالسَّلۡوٰی
اور سلویٰ
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ طَیِّبٰتِ
ان پاکیزہ چیزوں سے
مَا
جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیا ہم نے تمہیں
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمُوۡنَا
انہوں نے ظلم کیا ہم پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنے نفسوں ہی پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَظَلَّلۡنَا
اور سایہ کیا ہم نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡغَمَامَ
بادل کا
وَاَنۡزَلۡنَا
اورنازل کیا ہم نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَنَّ
منّ
وَالسَّلۡوٰی
اورسلویٰ
کُلُوۡا
کھاؤ
مِنۡ طَیِّبٰتِ
پاک چیزوں میں سے
مَا
جو
رَزَقۡنٰکُمۡ
رزق دیاہم نے تمہیں
وَ
اور
مَا
نہیں
ظَلَمُوۡنَا
ظلم کیاانہوں نےہم پر
وَلٰکِنۡ
لیکن
کَانُوۡۤا
وہ تھے
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کرتے تھے
Translated by

Juna Garhi

And We shaded you with clouds and sent down to you manna and quails, [saying], "Eat from the good things with which We have provided you." And they wronged Us not - but they were [only] wronging themselves.

اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من و سلویٰ اتارا ( اور کہہ دیا ) کہ ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور انہوں نے ہم پر ظلم نہیں کیا ، البتہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا۔ اور (تمہارے کھانے کو) من وسلویٰ اتارا (اور کہا) یہ پاکیزہ چیزیں کھاؤ جو ہم نے تمہیں عطا کی ہیں۔ اور (دیکھو ! تمہارے اسلاف نے) ہم پر تو کوئی ظلم نہ کیا تھا بلکہ وہ اپنے آپ ہی پر ظلم کرتے رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے تم پربادل کاسایہ کیااورتم پرمن وسلویٰ نازل کیا،کھاؤپاک چیزوں میں سے جوہم نے تمہیں رزق دیاہے اورانہوں نے ہم پرظلم نہیں کیابلکہ وہ اپنی جانوں پرظلم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We made the cloud give you shade, and sent down to you Mann and Salwa: &Eat of the good things We have provided you&. And they (by their ingratitude) did Us no harm, but were harming only themselves.

اور سایہ کیا ہم نے تم پر ابرکا اور اتارا تم پر من اور سلویٰ کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو ہم نے تم کو دیں اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہ کیا بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا اور اتارا تم پر مَنّ اور سلویٰ ۔ اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہ کیا بلکہ وہ خود اپنے اوپر ظلم ڈھاتے رہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا72 ، من وسلویٰ کی غذا تمہارے لیے فراہم کی73 اور تم سے کہا کہ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں ، انھیں کھاوٴ ، مگر تمہارے اسلاف نے جو کچھ کیا ، وہ ہم پر ظلم نہ تھا ، بلکہ انہوں نے آپ اپنے ہی اوپر ظلم کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے تم کو بادل کا سایہ عطا کیا اور تم پر من وسلویٰ نازل کیا ( اور کہا کہ ) جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں بخشا ہے ( شوق سے ) کھاؤ ( ٤٤ ) اور یہ ( نافرمانیاں کرکے ) انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ہی ظلم کرتے رہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا اور من اور سلوٰیٰ اتارا 1 اور ہم نے کہا) کھاؤ وہ پاکیزہ چیزیں جو ہم نے تم کو دیں اور نہوں نے ہمارا کچھ بگاڑا لیکن اپنا ہی بگاڑ کرتے رہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے تم پر بادل سایہ فگن کیا اور تم کو من وسلویٰ (ترنجبین اور بٹیریں) عطا کیں کہ ہماری عطا سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ اور انہوں نے ہمارے ساتھ زیادتی نہیں کی بلکہ وہ اپنے آپ کے ساتھ زیادتی کرتے رہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے تمہارے اوپر بادل کا سایہ کیا، من وسلوی نازل کیا (اور کہا گیا) ہم نے تمہیں جو پاکیزہ چیزیں دی ہیں ان میں سے کھاؤ (اس کے بعد ) انہوں نے ہمارا تو کچھ نہیں بگاڑا البتہ وہ اپنے ہی نفسوں پر ظلم کرتے رہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور بادل کا تم پر سایہ کئے رکھا اور (تمہارے لیے) من و سلویٰ اتارتے رہے کہ جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا فرمائی ہیں، ان کو کھاؤ (پیو) مگر تمہارے بزرگوں نے ان نعمتوں کی کچھ قدر نہ جانی (اور) وہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑتے تھے بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We overshadowed you with Clouds and We sent down unto you the Manna and the quails, saying: eat of the clean things, wherewith We have provided you. And they wronged Us not, but themselves they were wont to wrong.

اور ہم نے تمہارے اوپر ابر کا سایہ کردیا ۔ اور ہم نے تمہارے اوپر من وسلوی اتارا ۔ کھاؤان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو دے رکھی ہیں ۔ اور انہوں نے زیادتی ہم پر نہیں کی بلکہ زیادتی اپنی ہی جانوں پر کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم پر بدلیوں کا سایہ کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارے ، کھاؤ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تم کو بخشی ہیں اور انہوں نے ہمارا کچھ نہیں بگاڑا ، بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے تم لوگوں پر بادلوں کا سایہ کیا اور ہم نے تم پر ( آسمان سے ) من اور سلویٰ اُتارا ( حکم دیا ) کہ جو پاکیزہ رزق ہم نے تمہیں عطا فرمایا ہے ( شوق سے ) کھاؤ انہوں نے ( نافرمانیاں کرکے ) ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا اور لیکن وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا، اور من وسلویٰ کی غذا تمہیں فراہم کی اور تم سے کہا ! جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں عطا کی ہیں انہیں کھاؤ مگر تمہارے اسلاف پر ہم نے جو کچھ کیا وہ ان پر ظلم نہ تھا بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ہی ظلم کیا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (مزید کرم یہ کہ) ہم نے تم پر (میدان تیہ میں) بادلوں کا سایہ کیا، اور تم پر من وسلویٰ اتارا (اور تم سے کہا کہ) کھاؤ (پیو) تم لوگ ان پاکیزہ چیزوں میں سے جو ہم نے تمہیں بخشی ہیں، اور انہوں نے (حکم عدولی کرکے) ہمارا کچھ بگاڑا بلکہ وہ خود اپنی ہی جانوں پر ظلم کر رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے تم پر بادلوں کا سایہ کیا اور ( تمہارے کھانے کو ) من وسلوٰی اتارا ( اور کہا ) یہ پاکیزہ چیزیں کھائوجوہم نے تمہیں عطاکی ہیں اور انہوں نے ہم پر کوئی ظلم نہ کیا بلکہ وہ اپنے آپ پر ہی ظلم کر رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے ابر کو تمہارا سائبان کیا ( ف۹۲ ) اور تم پر من اور سلویٰ اتارا کھاؤ ہماری دی ہوئی ستھری چیزیں ( ف۹۳ ) اور انہوں نے کچھ ہمارا نہ بگاڑا ہاں اپنی ہی جانوں کو بگاڑ کرتے تھے ۔ ( ف۹٤ ) اور جب ہم نے فرمایا اس بستی میں جاؤ ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم پر ( وادئ تِیہ میں ) بادل کا سایہ کئے رکھا اور ہم نے تم پر مَنّ و سلوٰی اتارا کہ تم ہماری عطا کی ہوئی پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ ، سو انہوں نے ( نافرمانی اور ناشکری کر کے ) ہمارا کچھ نہیں بگاڑا مگر اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ( صحراء میں ) تمہارے اوپر ابر کا سایہ کیا اور تم پر من و سلویٰ نازل کیا ( اور کہا ) کہ ان پاکیزہ چیزوں میں سے کھاؤ جو ہم نے تم کو عطا کی ہیں ۔ اور ان لوگوں نے ( ناشکری کرکے ) ہم پر کوئی زیادتی نہیں کی بلکہ وہ اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We gave you the shade of clouds and sent down to you Manna and quails, saying: "Eat of the good things We have provided for you:" (But they rebelled); to us they did no harm, but they harmed their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

We provided you with shade from the clouds and sent down manna and quails as the best pure sustenance for you to eat. They (children of Israel) did not wrong Us but wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We shaded you with clouds and sent down on you Al-Manna and the quail, (saying): "Eat of the good lawful things We have provided for you," (but they rebelled). And they did not wrong Us but they wronged themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We made the clouds to give shade over you and We sent to you manna and quails: Eat of the good things that We have given you; and they did not do Us any harm, but they made their own souls suffer the loss.

Translated by

William Pickthall

And We caused the white cloud to overshadow you and sent down on you the manna and the quails, (saying): Eat of the good things wherewith We have provided you - they wronged Us not, but they did wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने तुम्हारे ऊपर बदलियों का साया किया और तुम पर मन्न व सलवा उतारा, खाओ सुथरी चीज़ों में से जो हमने तुमको दी हैं, और उन्होंने हमारा कुछ नुक़सान नहीं किया, वे अपना ही नुक़सान करते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور سایہ فگن کیا ہم نے تمپرابر کو (میدان تیہ میں) اور ( خزانہ غیب سے) پہونچایا ہم نے تمہارے پاس ترنجبین اور بٹیریں۔ کھاؤ نفیس چیزوں سے جو کہ ہم نے تم کو دی ہیں اور (اس سے) انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن اپنا ہی نقصان کرتے تھے۔ (5) (57)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے تم پر بادل کا سایہ کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارا۔ کہ تم ہماری دی ہوئی پاکیزہ چیزیں کھاؤ انہوں نے ہم پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے تم پر ابر کا سایہ کیا ۔ من وسلویٰ کی غذا تمہارے لئے فراہم کی اور تم سے کہا کہ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں ، انہیں کھاؤمگر تمہارے اسلاف نے جو کچھ کیا ، وہ ہم پر ظلم نہ تھا بلکہ انہوں نے آپ اپنے ہی اوپر ظلم کیا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے تم پر بادلوں کا سایہ کیا، اور ہم نے تمہارے اوپر من اور سلوی نازل کیا، جو کچھ ہم نے تم کو دیا اس میں سے پاکیزہ چیزیں کھاؤ، اور انہوں نے ہمارا کوئی نقصان نہیں کیا لیکن اپنی ہی جانوں کا نقصان کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور سایہ کیا ہم نے تم پر ابر کا اور اتارا تم پر من اور سلویٰ   کھاؤ پاکیزہ چیزیں جو ہم نے تم کو دیں اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہ کیا بلکہ اپنا ہی نقصان کرتے رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے تم پر ابر کو سایہ افگن کیا اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تم کو عطا کی ہیں ان میں سے کھائو اور انہوں نے ہمارا کچھ نقصان نہیں کیا لیکن وہ اپنا ہی نقصان کرتے تھے ۔