Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 60

سورة البقرة

وَ اِذِ اسۡتَسۡقٰی مُوۡسٰی لِقَوۡمِہٖ فَقُلۡنَا اضۡرِبۡ بِّعَصَاکَ الۡحَجَرَ ؕ فَانۡفَجَرَتۡ مِنۡہُ اثۡنَتَاعَشۡرَۃَ عَیۡنًا ؕ قَدۡ عَلِمَ کُلُّ اُنَاسٍ مَّشۡرَبَہُمۡ ؕ کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا مِنۡ رِّزۡقِ اللّٰہِ وَ لَا تَعۡثَوۡا فِی الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِیۡنَ ﴿۶۰﴾

And [recall] when Moses prayed for water for his people, so We said, "Strike with your staff the stone." And there gushed forth from it twelve springs, and every people knew its watering place. "Eat and drink from the provision of Allah , and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مارو ، جس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنا چشمہ پہچان لیا ، ( اور ہم نے کہہ دیا کہ ) اللہ تعالٰی کا رزق کھاؤ پیو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذِ
اور جب
اسۡتَسۡقٰی
پانی مانگا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم کے لئے
فَقُلۡنَا
تو کہا ہم نے
اضۡرِبۡ
مارو
بِّعَصَاکَ
اپنے عصا کو
الۡحَجَرَ
اس پتھر کو
فَانۡفَجَرَتۡ
تو پھوٹ پڑے
مِنۡہُ
اس سے
اثۡنَتَاعَشۡرَۃَ
بارہ
عَیۡنًا
چشمے
قَدۡ
تحقیق
عَلِمَ
جان لیا
کُلُّ
سب
اُنَاسٍ
لوگوں نے
مَّشۡرَبَہُمۡ
گھاٹ اپنا
کُلُوۡا
کھاؤ
وَاشۡرَبُوۡا
اور پیو
مِنۡ رِّزۡقِ
رزق سے
اللّٰہِ
اللہ کے
وَلَا
اور نہ
تَعۡثَوۡا
تم فساد کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
مفسد بن کر
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذِ
اور جب
اسۡتَسۡقٰی
پانی مانگا
مُوۡسٰی
موسیٰ نے
لِقَوۡمِہٖ
اپنی قوم کے لئے
فَقُلۡنَا
تو کہا ہم نے
اضۡرِبۡ
تم مارو
بِّعَصَاکَ
اپنی لاٹھی کو
الۡحَجَرَ
پتھر پر
فَانۡفَجَرَتۡ
تو پھوٹ نکلے
مِنۡہُ
اس سے
اثۡنَتَاعَشۡرَۃَ
بارہ
عَیۡنًا
چشمے
قَدۡعَلِمَ
بلاشبہ جان لیا
کُلُّ
سب
اُنَاسٍ
لوگوں نے
مَّشۡرَبَہُمۡ
اپنے پانی لینے کی جگہ کو
کُلُوۡا
کھاؤ
وَاشۡرَبُوۡا
اور پیو
مِنۡ رِّزۡقِ
رزق میں سے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
وَ
اور
لَا
نہ
تَعۡثَوۡا
تم دنگا کرو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُفۡسِدِیۡنَ
فساد کرنے والے (بن کر)
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when Moses prayed for water for his people, so We said, "Strike with your staff the stone." And there gushed forth from it twelve springs, and every people knew its watering place. "Eat and drink from the provision of Allah , and do not commit abuse on the earth, spreading corruption."

اور جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مارو ، جس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنا چشمہ پہچان لیا ، ( اور ہم نے کہہ دیا کہ ) اللہ تعالٰی کا رزق کھاؤ پیو اور زمین میں فساد نہ کرتے پھرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ بھی یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے پانی کی دعا کی تو ہم نے انہیں کہا کہ : فلاں چٹان پر اپنا عصا مارو۔ چناچہ اس چٹان سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور (قوم موسیٰ کے بارہ قبیلوں میں سے) ہر قبیلہ نے اپنا اپنا گھاٹ جان لیا۔ (ساتھ ہی ہم نے انہیں یہ کہہ دیا تھا کہ) اللہ کے عطا کردہ رزق سے کھاؤ، پیو، مگر (ایک دوسرے کی چیزیں غصب کرکے) زمین میں فساد نہ مچاتے پھرنا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور (اس وقت کویادکرو)جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگاتوہم نے کہاکہ اپنی لاٹھی پتھرپرماروتواس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے،بلاشبہ سب لوگوں نے اپنے پانی لینے کی جگہ کوجان لیا،اﷲ تعالیٰ کے رزق میں سے کھاؤ اورپیواورزمین میں فساد کرنے والے بن کردنگانہ کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when Musa sought water for his people! We said, |"Strike the rock with your staff.|" So, gushed forth twelve Springs from it. Each group of people came to know their drinking place. |"Eat and drink of what Allah has provided, and do not go about the earth spreading disorder.|"

اور جب پانی مانگا موسیٰ نے اپنی قوم کے واسطے تو ہم نے کہا مار اپنا عصا کو پتھر پر سو بہہ نکلے اس سے بارہ چشمے، پہچان لیا ہر قوم نے اپنا گھاٹ۔ کھاؤ اور پیو اللہ کی روزی اور نہ پھرو ملک میں فساد مچاتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب پانی مانگا موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے تو ہم نے کہا ضرب لگاؤ اپنے عصا سے چٹان پر تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ بہے ہر قبیلے نے اپنا گھاٹ جان لیا (اور معینّ کرلیا) (گویا ان سے یہ کہہ دیا گیا کہ) کھاؤ اور پیو اللہ کے رزق میں سے اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یاد کرو ، جب موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کے لیے پانی کی دعا کی تو ہم نے کہا کہ فلاں چٹان پر اپنا عصا مارو ۔ چنانچہ اس سے بارہ چشمے پھوٹ76 نکلے اور ہر قبیلے نے جان لیا کہ کون سی جگہ اس کے پانی لینے کی ہے ۔ اس وقت یہ ہدایت کر دی گئی تھی کہ اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ ، پیو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مارو‘‘ چنانچہ اس ( پتھر ) سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ( ٤٦ ) ہر ایک قبیلے نے اپنے پانی لینے کی جگہ معلوم کرلی ( ہم نے کہا ) اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ ، اور زمین میں فساد مچاتے مت پھرنا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یاد کرو) جب موسیٰ ٰ نے اپنی قوم کے لے پانی مانگا ہم نے کہا اپنی لا ٹھی پتھر پر ماتے ہی) اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ہر ایک خاندار نے اپنا گھاٹ پہچان لیا اور ( ہم نے کہا۔ اللہ کی روزی دی ہوئی کھاؤ اور پیو اور ملک میں فساد پھیلاؤ اور

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے لئے پانی کی دعا کی تو ہم نے فرمایا اپنے عصا کو اس پتھر پر ماریں تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ہر شخص کو اپنے گھاٹ کا پتہ چل گیا (فرمایا) اللہ کے دیئے سے کھاؤ اور پیو اور زمین پر فساد کرتے ہوئے نہ پھرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے واسطے پانی کی درخواست کی تو ہم نے کہا اپنی لاٹھی کو پتھر پر مارو پھر اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے۔ ہر شخص نے اپنے پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی (کہا گیا کہ ) اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ اور پیو لیکن زمین میں فساد پھیلاتے ہوئے نہ پھرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے (خدا سے) پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو۔ (انہوں نے لاٹھی ماری) تو پھر اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، اور تمام لوگوں نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر (کے پانی پی) لیا۔ (ہم نے حکم دیا کہ) خدا کی (عطا فرمائی ہوئی) روزی کھاؤ اور پیو، مگر زمین میں فساد نہ کرتے پھرنا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time Musa prayed for drink for his people. We said: smite With thy staff the stone. Then there gushed forth thereout twelve springs; every people already knew their drinking-place; eat and drink of the provision of Allah, and commit not evil on the earth as corrupters.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے لیے پانی کی دعا مانگی ۔ سو ہم نے کہا (اے موسی) اپنا عصا (فلاں) پتھر پر مارو ۔ تو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ (اور) ہر گروہ نے اپنا (اپنا) گھاٹ معلوم کرلیا ۔ کھاؤ پیو اللہ کے (دیئے ہوئے) رزق میں سے اور زمین پر فسادی بن کر مت پھرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ موسیٰ نے اپنی قوم کیلئے پانی کی دعا کی تو ہم نے کہا: اپنی لٹھیا پتھر پر مارو! تو اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے ۔ ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ متعین کرلیا ۔ کھاؤ اور پیو اللہ کے رزق میں سے اور نہ بڑھو زمین میں فساد مچانے والے بن کر ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم کے لیے ( دعا کے ذریعے ) پانی طلب فرمایا ، پس ہم نے فرمایا: اپنی لاٹھی سے ( اس ) پتھر پر ضرب لگائیے ، پس اس میں سے بارہ چشمے جاری ہوگئے ، تحقیق ہر جماعت ( قوم ) نے اپنی پانی پینے کی جگہ معلوم کرلی ( ہم نے فرمایا ) اللہ ( تعالیٰ ) کی ( دی ہوئی ) روزی میں سے کھاؤ اور پیو اور زمین میں فساد پھیلاتے ہوئے مت پھرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا پتھر پر اپنا عصا مارو، چناچہ اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر قبیلہ نے جان لیا کہ کونسی جگہ اس کے پانی لینے کی ہے۔ (اس وقت یہ ہدایت کردی گئی تھی کہ) اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ پیؤ اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب موسیٰ نے اپنی قوم کیلئے (ہم سے) پانی کی درخواست کی، تو ہم نے ان سے کہا کہ مارو تم اپنی لاٹھی کو فلاں پتھر پر، پس (لاٹھی کا مارنا تھا کہ) اس سے پھٹ پڑے بارہ چشمے (اور بنی اسرائیل کے بارہ قبائل میں سے) ہر گروہ نے اچھی طرح (دیکھ اور) پہچان لیا اپنے گھاٹ کو، (اور ہم نے ان سے کہا کہ) کھاؤ پیو تم لوگ اللہ کے دئیے ہوئے میں سے، اور مت پھرو تم اس زمین میں فساد مچاتے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو جس سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور ہرقبیلے نے اپنا چشمہ جان لیا ( ( اور ہم نے کہہ دیاکہ ) اللہ تعاٰلیٰ کے عطا کردہ رزق سے کھائو ، پیومگر ( دوسروں کی چیزیں غضب کر کے ) زمین میں فسادنہ کرتے پھرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا اس پتھر پر اپنا عصا مارو فوراً اس میں سے بارہ چشمے بہ نکلے ( ف۹۹ ) ہر گروہ نے اپنا گھاٹ پہچان لیا کھاؤ اور پیؤ خدا کا دیا ( ف۱۰۰ ) اور زمین میں فساد اٹھاتے نہ پھرو ( ف۱۰۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( وہ وقت بھی یا دکرو ) جب موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے فرمایا: اپنا عصا اس پتھر پر مارو ، پھر اس ( پتھر ) سے بارہ چشمے پھوٹ پڑے ، واقعۃً ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ پہچان لیا ، ( ہم نے فرمایا: ) اﷲ کے ( عطا کردہ ) رزق میں سے کھاؤ اور پیو لیکن زمین میں فساد انگیزی نہ کرتے پھرو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت بھی یاد کرو ) جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لئے ( خدا سے ) پانی مانگا ۔ تو ہم نے کہا اپنا عصا چٹان پر مارو جس کے نتیجہ میں بارہ چشمے پھوٹ نکلے اس طرح ہر گروہ نے اپنا اپنا گھاٹ معلوم کر لیا ۔ ( ہم نے کہا ) خدا کے دیئے ہوئے رزق سے کھاؤ پیو اور زمین میں فساد پھیلاتے نہ پھرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember Moses prayed for water for his people; We said: "Strike the rock with thy staff." Then gushed forth therefrom twelve springs. Each group knew its own place for water. So eat and drink of the sustenance provided by Allah, and do no evil nor mischief on the (face of the) earth.

Translated by

Muhammad Sarwar

When Moses prayed for rain, We told him to strike the rock with his staff. Thereupon twelve fountains gushed out of the rock and each tribe knew their drinking place. The Lord told them, "Eat and drink from God's bounties and do not abuse the earth with corruption."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when Musa asked for water for his people, We said: "Strike the stone with your stick." Then gushed forth therefrom twelve springs. Each (group of) people knew its own place for water. "Eat and drink of that which Allah has provided and do not act corruptly, making mischief on the earth."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when Musa prayed for drink for his people, We said: Strike the rock with your staff. So there gushed from it twelve springs; each tribe knew its drinking place: Eat and drink of the provisions of Allah and do not act corruptly in the land, making mischief.

Translated by

William Pickthall

And when Moses asked for water for his people, We said: Smite with thy staff the rock. And there gushed out therefrom twelve springs (so that) each tribe knew their drinking-place. Eat and drink of that which Allah hath provided, and do not act corruptly, making mischief in the earth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मूसा ने अपनी क़ौम के लिए पानी माँगा तो हमने कहाः अपना असा पत्थर पर मारो, तो उससे फूट निकले बारह चश्मे, हर गिरोह ने अपना-अपना घाट पहचान लिया, खाओ और पियो अल्लाह के रिज़्क़ से और न फिरो ज़मीन में फ़साद मचाने वाले बनकर।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ زمانہ یاد کرو) جب (حضرت) موسیٰ نے پانی کی دعا مانگی اپنی قوم کے واسطے اس پر ہم نے ( موسیٰ (علیہ السلام) کو) حکم دیا کے اپنے اس عصا کو فلاں پتھر پر مارو پس فورا اس سے پھوٹ نکلے بارہ چشمے ( اور بارہ ہی خاندان تھے نبی اسرائیل کے چنانچہ) معلوم کرلیا ہر ہر شخص نے اپنے پانی پینے کا موقع کھاؤ اور (پینے کو) پیو اللہ تعالیٰ کے رزق سے اور حد (اعتدال) سے مت نکلو فساد (وفتنہ) کرتے ہوئے سرزمین میں۔ (1) (60)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لیے پانی مانگا تو ہم نے حکم دیا کہ اپنی لاٹھی پتھر پر مارو جس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر گروہ نے اپنا اپنا چشمہ پہچان لیا۔ اللہ تعالیٰ کا رزق کھاؤ پیو اور زمین میں فساد نہ کرنا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی تمام قوم کے لئے پانی کی دعا کی ، تو ہم نے کہاں فلاں چٹان پر اپنا عصامارو۔ چناچہ اس سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے اور ہر قبیلے نے جان لیا کہ کون سی جگہ اس کے پانی لینے کی ہے ۔ اس وقت یہ ہدایت کردی گئی تھی کہ اللہ کا دیا ہوا رزق کھاؤ پیو اور زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب موسیٰ سے ان کی قوم نے پانی طلب کیا تو ہم نے کہا کہ اپنی عصا پتھر پر مارو سو اس میں سے بارہ چشمے پھوٹ نکلے، ہر جماعت نے اپنے اپنے پینے کی جگہ جان لی، کھاؤ اور پیو، اللہ کے رزق سے اور مت خرابی کرو زمین میں فساد کرتے ہوئے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب پانی مانگا موسیٰ نے اپنی قوم کے واسطے تو ہم نے کہا مار اپنے عصا کو پتھر پر سو بہہ نکلے اس سے بارہ چشمے پہچان لیا ہر قوم نے اپنا گھاٹ کھاؤ اور پیو اللہ کی روزی اور نہ پھرو ملک میں فساد مچاتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ وقت یاد کرو جب موسیٰ نے اپنی قوم کے واسطے پانی کی دعا کی اس پر ہم نے موسیٰ کو حکم دیا کہ تم ایک خاص پتھر پر اپنی لکڑی مارو پھر لکڑی کے مارتے ہیں اس پتھر سے بارہ چشمے بہہ نکلے بنی اسرائیل کے ہر ایک قبیلے نے اپنا اپنا گھاٹ جان لیا اللہ تعالیٰ کی روزی سے کھائو اور پیئو اور ملک میں فساد نہ برپا کرتے پھر۔