Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 65

سورة البقرة

وَ لَقَدۡ عَلِمۡتُمُ الَّذِیۡنَ اعۡتَدَوۡا مِنۡکُمۡ فِی السَّبۡتِ فَقُلۡنَا لَہُمۡ کُوۡنُوۡا قِرَدَۃً خٰسِئِیۡنَ ﴿ۚ۶۵﴾

And you had already known about those who transgressed among you concerning the sabbath, and We said to them, "Be apes, despised."

اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
عَلِمۡتُمُ
جان لیا تم نے
الَّذِیۡنَ
ان کو جو
اعۡتَدَوۡا
حد سے نکل گئے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فِی السَّبۡتِ
سبت (ہفتہ کے دن ) میں
فَقُلۡنَا
تو کہا ہم نے
لَہُمۡ
ان سے
کُوۡنُوۡا
ہوجاؤ
قِرَدَۃً
بندر
خٰسِئِیۡنَ
ذلیل و خوار
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
عَلِمۡتُمُ
تم نےجان لیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
اعۡتَدَوۡا
جوحدسے گزر گئے
مِنۡکُمۡ
تم میں سے
فِی السَّبۡتِ
ہفتے کے دن میں
فَقُلۡنَا
تو کہا ہم نے
لَہُمۡ
ان کے لئے
کُوۡنُوۡا
تم بن جاؤ
قِرَدَۃً
بندر
خٰسِئِیۡنَ
ذلیل ہونے والے
Translated by

Juna Garhi

And you had already known about those who transgressed among you concerning the sabbath, and We said to them, "Be apes, despised."

اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور تم اپنے ان لوگوں کو بھی خوب جانتے ہو جنہوں نے سبت (ہفتہ کے دن چھٹی منانے کے قانون) کے بارے میں زیادتی کی تھی۔ لہذا ہم نے ان سے کہا کہ بندر بن جاؤ کہ تم پر دھتکار پڑتی رہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ تم جان چکے ہوکہ تم میں سے جولوگ ہفتے کے دن میں حدسے گزرگئے توہم نے انہیں کہاکہ تم ذلیل ہونے والے بندربن جاؤ

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And certainly you have known those among you who transgressed in (the matter of) the Sabbath سبت . So, We said to them, &Become apes, living in disgrace.|"

اور تم خوب جان چکے ہو جنہوں نے کہ تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دن میں تو ہم نے کہا ان سے کہ ہوجاؤ بندر ذلیل،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم انہیں خوب جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دن میں تو ہم نے کہہ دیا ان سے کہ ہوجاؤ ذلیل بندر۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر تمہیں اپنی قوم کے ان لوگوں کا قصّہ تو معلوم ہی ہے جنہوں نےسَبت82 کا قانون توڑا تھا ۔ ہم نے انہیں کہ دیا کہ بندر بن جاؤ اور اس حال میں رہو کہ ہر طرف سے تم پر دھتکار پھٹکار پڑے ۔ 83

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم اپنے لوگوں کو اچھی طرح جانتے ہو جو سنیچر ( سبت ) کے معاملے میں حد سے گذر گئے تھے چنانچہ ہم نے ان سے کہا تھا کہ تم دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤ ( 50 )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جن لوگوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن زیادتی کی تھی ان کو تو جان چکے ہو ہم نے ان سے کہا بندر بن جاؤ پھٹکا رے ہوئے ف 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا تم اپنے لوگوں کو جانتے ہو جو ہفتے والے دن (کے حکم) سے حد سے نکل گئے تو ہم نے ان کو حکم دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم ان لوگوں سے خوب واقف ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن (مچھلی کا شکار کرنے میں) تجاوز کیا تھا تو ہم نے ان سے کہا تم ذلیل و خوار بندر بن جاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تم ان لوگوں کو خوب جانتے ہوں، جو تم میں سے ہفتے کے دن (مچھلی کا شکار کرنے) میں حد سے تجاوز کر گئے تھے، تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل وخوار بندر ہو جاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly ye know of those of you who trespassed in the matter of the Sabbath, wherefore We said unto them: be ye apes despised.

اور تم خوب جان چکے ہو ان لوگوں کو جنہوں نے تم میں سے سبقت کے بارے میں تجاوز کیا تھا ۔ تو ہم نے ان سے کہا کہ ذلیل بندر ہوجاؤ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اپنے ان لوگوں کا علم تو تمہیں ہے ہی ، جنہوں نے سبت کے معاملے میں حدودِ الہٰی کی بے حرمتی کی ، تو ہم نے ان کو دھکتارا کہ جاؤ ، ذلیل بندر بن جاؤ!

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق تم لوگ اپنے میں سے ’’سبت‘‘ ( کے قانون ) میں حد سے تجاوز کرنے والوں کو جانتے ہو پس ہم نے ان سے فرمایا: ذلیل بندر بن جاؤ

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تم ان لوگوں کو خوب جان چکے ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن میں زیادتی کی تھی تو ہم نے ان سے کہا ذلیل بندر ہوجاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم اپنی قوم کے ان لوگوں (کے حال و مال) کو بھی اچھی طرح جانتے ہو، جنہوں نے (قانون) سبت کے بارے میں تجاوز کیا تو ہم نے ان سے کہا (اپنے حکم قہری اور تکوینی طور پر) کہ ہوجاؤ تم بندر ذلیل (و خوار)

Translated by

Noor ul Amin

اور یقینا تمہیں ان لوگوں کاعلم بھی ہےجو تم میں سے ہفتہ کے ( دن مچھلیاں پکڑ نے کے ) بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیاکہ تم ذلیل بندربن جائو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ضرور تمہیں معلوم ہے تم میں کے وہ جنہوں نے ہفتہ میں سرکشی کی ( ف۱۱۵ ) تو ہم نے ان سے فرمایا کہ ہوجاؤ بندر دھتکارے ہوئے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے یہود! ) تم یقیناً ان لوگوں سے خوب واقف ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن ( کے احکام کے بارے میں ) سرکشی کی تھی تو ہم نے ان سے فرمایا کہ تم دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور یقینا تمہیں ان لوگوں کا تو علم ہے جنہوں نے تم میں سے یوم السبت ( ہفتہ کے دن ) کے بارے میں زیادتی کی ۔ ( اور اس دن شکار کرکے قانون شکنی کی ) تو ہم نے ان سے کہا کہ تم دھتکارے ہوئے بندر بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And well ye knew those amongst you who transgressed in the matter of the Sabbath: We said to them: "Be ye apes, despised and rejected."

Translated by

Muhammad Sarwar

You certainly knew about those among you who were transgressors on the Sabbath. We commanded them, "Become detested apes,"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed you knew those amongst you who transgressed in the matter of the Sabbath (i.e. Saturday). We said to them: "Be you monkeys, despised and rejected."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly you have known those among you who exceeded the limits of the Sabbath, so We said to them: Be (as) apes, despised and hated.

Translated by

William Pickthall

And ye know of those of you who broke the Sabbath, how We said unto them: Be ye apes, despised and hated!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उन लोगों का हाल तुम जानते हो जो “सब्त” (सनीचर) के मामले में अल्लाह के हुक्म से निकल गए, तो हमने उनको कहा कि तुम लोग ज़लील बंदर बन जाओ।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم جانتے ہی ہو ان لوگوں کا حال جنہوں نے تم میں سے (شرع سے) تجاوز کیا تھا دربارہ (اس حکم کے جو) یوم ہفتہ کے (متعلق تھا) سو ہم نے ان کو کہہ دیا کہ تم بندر ذلیل بن جاؤ۔ (65)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے انہیں حکم دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر تمہیں اپنی قوم کے ان لوگوں کا قصہ تو معلوم ہی ہے جنہوں نے سبت کا قانون توڑا تھا ۔ ہم نے انہیں کہہ دیا کہ بندر بن جاؤ اور اس حال میں رہو کہ ہر طرف سے تم پر دھتکار پڑے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور البتہ تحقیق تم نے ان لوگوں کو جان لیا جنہوں نے سنیچر کے دن میں زیادتی کی، سو ہم نے کہا ہوجاؤ بندر ذلیل !

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تم خوب جان چکے ہو جنہوں نے کہ تم میں سے زیادتی کی تھی ہفتہ کے دن میں تو ہم نے کہا ان سے ہوجاؤ بندر ذلیل

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم ان لوگوں سے خوب واقف ہو جنہوں نے تم میں سے ہفتہ کے دن کے مقررہ احکام میں زیادتی کی تھی سو ہم نے ان کو کہا کہ تم ذلیل و خوار بندر بن جائو