Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلْقِرْدُ: بندر اس کی جمع قُرُوْدٌ وَقِرَدَۃٌ ہے۔ اور آیت کریمہ: (کُوۡنُوۡا قِرَدَۃً خٰسِئِیۡنَ ) (۲:۶۵) ذلیل وخوار بند ہوجاؤ۔ (وَ جَعَلَ مِنۡہُمُ الۡقِرَدَۃَ ) (۵:۶۰) اور جن کو ان میں سے بندر … بنادیا۔ کو بعض نے ظاہری معنی پر محمول کیا ہے یعنی انہیں سچ مچ بندر بنادیا گیا تھا بعض نے کہا ہے کہ ان کے اخلاق و اطوار بندروں جیسے ہوگئے تھے۔ نہ کہ وہ سچ مچ بندر بنادیے گئے تھے۔(1) اَلْقُرارُ چیچڑی۔ جمع قِرْدَانٌ۔ صُوْفٌ قَرِدٌ: الجھی ہوئی اون (جو کاتی ن جاسکے) اسی سے تہہ برتہہ چھائے ہوئے بادل کو سَحَابٌ قِرَدٌ کہا جاتا ہے۔ اَقْرَدُ: چیچڑی کی طرح زمین کے ساتھ چمٹ جانا۔ قَرَدَ چیچڑی کی طرح ساکن ہوجانا۔ اور قَرَّدْتُ الْاِبِلَ کے معنی اونٹ سے چیچڑ دور کرنے کے ہیں۔ (ازالہ ماخذ) جیسے قَذَّیْتُ وَمَرَّضْتُ کا محاورہ ہے۔ اور استعارہ کے طور پر قَرَّدَ کے معنی چاپلوسی کے ذریعہ کسی کو دھوکا دینا بھی آتے ہیں۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ فُلَانٌ یُقَرِّدُ فُلَانَا۔ فلاں مدارات سے اسے فریب دے رہا ہے اور پستان کے سرے کو قُرَد کہا جاتا ہے کیونکہ اس کی شکل بھی چیچڑ جیسی ہوتی ہے۔
Surah:2Verse:65 |
بندر
apes
|
|
Surah:5Verse:60 |
بندر
[the] apes
|
|
Surah:7Verse:166 |
بندر
apes
|