Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
أَثَارَ |
يُثِيْرُ |
أَثِرْ |
مُثِيْر |
مُثَار |
إِثَارَة |
ثَارَ (ن) ثَوْرًا وَثَوْرَانَا۔ الغبَارُ والسحابُ کے معنی غبار یا بادل کے اوپر اٹھنے اور پھیلنے کے ہیں، قرآن پاک میں ہے: (فَتُثِیۡرُ سَحَابًا) (۳۰:۴۸) تو وہ بادل کو اوپر اٹھاتی ہیں۔ (اَثَارُوا الۡاَرۡضَ وَ عَمَرُوۡہَاۤ ) (۳۰:۹) انہوں نے زمین کو جوتا اور اس کو … آباد کیا۔ اور غبار کے منتشر ہونے کے ساتھ تشبیہ دے کر ثَارَتِ الْحَصْبَۃ کا محاورہ استعمال ہوتا ہے، جس کے معنی کنکر کے پھیل جانے کے ہیں اور اسی طرح (یعنی مجازاً) ثَوَّرَ شَرًّا (شر کی آگ بھڑکانا) کہا جاتا ہے۔ ثَارَ ثَآئِرُہٗ (کنایہ) یعنی وہ غضب ناک ہوگیا۔ ثَاوَرَہٗ اس پر حملہ کردیا۔ اَلثَّوْرُ: بیل کیونکہ اس سے زمین جوتی جاتی ہے۔ یہ اصل میں مصدر بمعنی فاعل ہے، جیساکہ ضَیْفٌ وَطَیْفٌ بمعنی ضائِف وَطَائِفٌ استعمال ہوتا ہے۔ محاورہ ہے: سَقَطَ ثَوْرُ الشَّفَقِ: یعنی شفق کی سرخی غروب ہوگئی۔ اَلثَّاْرُ کے معنی ’’خون کا بدلہ‘‘ کے ہیں، یہ اصل میں مہموز العین ہے او راس مادہ سے نہیں ہے۔
Surah:2Verse:71 |
کہ ہل چلاتی ہو / پھاڑتی ہو
to plough
|
|
Surah:30Verse:9 |
اور انہوں نے کھودا
and they dug
|
|
Surah:30Verse:48 |
تو وہ اٹھاتی ہیں
so they raise
|
|
Surah:35Verse:9 |
تو وہ اٹھاتی ہیں
so that they raise
|
|
Surah:100Verse:4 |
پھر قسم ہے اڑانے والیاں
Then raise
|