Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 96

سورة البقرة

وَ لَتَجِدَنَّہُمۡ اَحۡرَصَ النَّاسِ عَلٰی حَیٰوۃٍ ۚ ۛ وَ مِنَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا ۚ ۛ یَوَدُّ اَحَدُہُمۡ لَوۡ یُعَمَّرُ اَلۡفَ سَنَۃٍ ۚ وَ مَا ہُوَ بِمُزَحۡزِحِہٖ مِنَ الۡعَذَابِ اَنۡ یُّعَمَّرَ ؕ وَ اللّٰہُ بَصِیۡرٌۢ بِمَا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۶﴾٪  11

And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah . One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.

بلکہ سب سے زیادہ دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی ، آپ انہیں کو پائیں گے ، یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیادہ ہیں ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے ، گو یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا ، اللہ تعالٰی ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَتَجِدَنَّہُمۡ
اور البتہ تم ضرور پاؤ گے انہیں
اَحۡرَصَ
سب سے زیادہ حریص
النَّاسِ
لوگوں میں
عَلٰی حَیٰوۃٍ
زندگی پر
وَمِنَ الَّذِیۡنَ
اور ان سے بھی جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
یَوَدُّ
چاہتا ہے
اَحَدُہُمۡ
ہر ایک ان کا
لَوۡ
کاش
یُعَمَّرُ
وہ عمر دیا جائے
اَلۡفَ
ہزار
سَنَۃٍ
سال
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُوَ
وہ (عمرکا ملنا)
بِمُزَحۡزِحِہٖ
بچانے والا اسے
مِنَ الۡعَذَابِ
عذاب سے
اَنۡ
اگرچہ
یُّعَمَّرَ
وہ عمر دیا جائے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِمَا
اسے جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَتَجِدَنَّہُمۡ
اور آپ ضرور پاؤ گے انہیں
اَحۡرَصَ
سب سے زیادہ حریص
النَّاسِ
لوگوں میں سے
عَلٰی
اوپر
حَیٰوۃٍ
زندگی کے
وَمِنَ الَّذِیۡنَ
اور ان لوگوں سے
اَشۡرَکُوۡا
جنہوں نے شرک کیا
یَوَدُّ
چاہتا ہے
اَحَدُہُمۡ
ان کا (ہر) ایک
لَوۡ
کاش
یُعَمَّرُ
اسے عمر دے دی جائے
اَلۡفَ
ہزار
سَنَۃٍ
برس
وَمَا
حالانکہ نہیں
ہُوَ
وہ
بِمُزَحۡزِحِہٖ
بچانے والا اس کو
مِنَ الۡعَذَابِ
عذاب سے
اَنۡ
یہ کہ
یُّعَمَّرَ
اسے لمبی عمر دی جائے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
بَصِیۡرٌۢ
خوب دیکھنے والا ہے
بِمَا
جو
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And you will surely find them the most greedy of people for life - [even] more than those who associate others with Allah . One of them wishes that he could be granted life a thousand years, but it would not remove him in the least from the [coming] punishment that he should be granted life. And Allah is Seeing of what they do.

بلکہ سب سے زیادہ دنیا کی زندگی کا حریص اے نبی ، آپ انہیں کو پائیں گے ، یہ حرص زندگی میں مشرکوں سے بھی زیادہ ہیں ان میں سے تو ہر شخص ایک ایک ہزار سال کی عمر چاہتا ہے ، گو یہ عمر دیا جانا بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتا ، اللہ تعالٰی ان کے کاموں کو بخوبی دیکھ رہا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (حقیقت حال تو اس کے بالکل برعکس ہے) آپ انہیں زندہ رہنے کے لیے سب لوگوں سے زیادہ حریص پائیں گے، ان لوگوں سے بھی زیادہ حریص جو مشرک ہیں۔ ان میں سے تو ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اسے ہزار سال عمر ملے۔ اور اگر اسے اتنی عمر مل بھی جائے تو وہ اسے عذاب سے بچا تو نہ سکے گی۔ اور اللہ خوب دیکھنے والا ہے جو کام وہ کر رہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورآپ انہیں لوگوں میں سب سے زیادہ زندگی پر حریص پاؤگے اوران لوگوں سے بھی جنہوں نے شرک کیا۔ان کاہرایک یہ چاہتا ہے کہ کاش اسے ہزاربرس کی عمردے دی جائے حالانکہ وہ اُسے عذاب سے بچانے والی نہیں یہ کہ اسے لمبی عمردی جائے اوراﷲ تعالیٰ خوب دیکھنے والاہے جو وہ عمل کرتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And you shall surely find them, of men, the most avid-r-nfor life -- even more than the polytheists. Of them, one would love to be aged a thousand years. But it will not remove him from punishment to be so aged. And Allah is watchful of what they do.

اور تو دیکھے گا ان کو سب لوگوں سے زیادہ حریص زندگی پر اور زیادہ حریص مشرکوں سے بھی چاہتا ہے ایک ایک ان میں کا کہ عمر پاوے ہزاربرس اور نہیں اس کو بچا نیوالا عذاب سے اس قدر جینا، اور اللہ دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور تم انہیں پاؤ گے تمام انسانوں سے زیادہ حریص اس (دنیا کی) زندگی پر حتیٰ کہ مشرکوں سے بھی زیادہ حریص ان میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ہے کہ کسی طرح اس کی عمر ہزار برس ہوجائے حالانکہ نہیں ہے اس کو بچانے والا عذاب سے اس قدر جینا) اور اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

You will find that, of all mankind, they are the greediest for life, nay, they are even greedier than the mushriks. Each one of them longs to have a life Of a thousand years, but a long life can, by no means, remove them away from the scourge, for Allah is watching whatever they are doing.

تم انہیں سب سے بڑھ کر جینے کا حریص 99 پاؤ گے حتّٰی کہ یہ اس معاملے میں مشرکوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح ہزار برس جیے ، حالانکہ لمبی عمر بہر حال اسے عذاب سے تودور نہیں پھینک سکتی ۔ جیسے کچھ اعمال یہ کر رہے ہیں ، اللہ تو انہیں دیکھ ہی رہا ہے ۔ ؏١١

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( بلکہ ) یقینا تم ان لوگوں کو پاؤ گے کہ انہیں زندہ رہنے کی حرص دوسرے تمام انسانوں سے زیادہ ہے ، یہاں تک کہ مشرکین سے بھی زیادہ ۔ ان میں کا ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ ایک ہزار سال عمر پائے ، حالانکہ کسی کا بڑی عمر پالینا اسے عذاب سے دور نہیں کرسکتا ۔ اور یہ جو عمل بھی کرتے ہیں اللہ اسے اچھی طرح دیکھ رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (محمد) تو تو ان لوگوں کو سب سے زیادہ زندگی پر ریجھے ہوئے پائے گا یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی عذاب زیادہ ان میں کا ایک ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر ہزار برس کو ہو حالانکہ اتنی عمر پانا اس کو عذاب سے نہیں چھڑا سکتا اور اللہ تعالیٰ ان کے کام دیکھ رہا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آپ ان کو سب سے زیادہ زندگی کا حریص پائیں گے اور شرک کرنے والوں میں سے بھی۔ ہر ایک ان میں چاہتا ہے کہ کاش اس کی زندگی ہزار برس ہو اور اس کو اتنی عمر دے بھی دی جائے تو اس کو عذاب سے نہیں بچا سکتی اور اللہ ان کے اعمال کو دیکھ رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو زندگی کے بارے میں زیادہ لالچی پائیں گے بلکہ مشرکوں سے بھی زیادہ۔ ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کی عمر ایک ہزار سال کی ہوجائے۔ لیکن اگر عمر زیادہ ہو بھی جائے تو ان کو اللہ کے عذاب سے بچانے والا کوئی نہیں ہے ۔ اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ یہ کر رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بلکہ ان کو تم اور لوگوں سے زندگی کے کہیں حریص دیکھو گے، یہاں تک کہ مشرکوں سے بھی۔ ان میں سے ہر ایک یہی خواہش کرتا ہے کہ کاش وہ ہزار برس جیتا رہے، مگر اتنی لمبی عمر اس کو مل بھی جائے تو اسے عذاب سے تو نہیں چھڑا سکتی۔ اور جو کام یہ کرتے ہیں، خدا ان کو دیکھ رہا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And surely thou wilt find them the greediest of men after life, even greedier than those who associate. Each one of them would fain life for a thousand years, and this will not save him from the torment, even if he hath lived so long. And Allah is the Beholder of that which they work.

اور آپ انہیں زندگی پر حریص سب لوگوں کے بڑھ کر پائیں گے ۔ (یہاں تک کہ) مشرکوں سے بھی بڑھ کر ۔ ان میں سے ایک ایک یہ چاہتا ہے کہ ہزار (ہزار) برس کی عمر پائے ۔ حالانکہ اگر اتنی عمر وہ پا بھی جائے تو یہ (امر) اسے عذاب سے تو نہیں بچا سکتا ۔ اور جو کچھ وہ کررہے ہیں اللہ اسے (خوب) دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم ان کو زندگی کا سب سے زیادہ حریص پاؤ گے ، ان لوگوں سے بھی زیادہ جنہوں نے شرک کیا ہے ۔ ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش! اس کو ہزار سال عمر ملے ، حالانکہ اگر یہ عمر بھی ان کو ملے ، تو بھی وہ اپنے آپ کو ( خدا کے ) عذاب سے بچانے والے نہیں بن سکتے اور اللہ دیکھ رہا ہے ، جو کچھ یہ کر رہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے مخاطب ) آپ ان ( یہودیوں ) کی مشرکوں سے ( بھی ) زیادہ زندگی کا حریص پائیں گے ، ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش اسے ہزار برس عمر دی جائے ، او ریہ زیادہ عرصہ جینا انہیں عذاب سے نہیں بچاسکتا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ان کے اعمال کو خوب دیکھ رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تم انہیں سب سے بڑھ کر جینے کا حریص پاؤ گے حتیٰ کہ یہ اس معاملہ میں مشرکوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں، ان میں سے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح ہزار برس جیئے، حالانکہ لمبی عمر اسے عذاب سے تو دور نہیں کرسکتی جو کچھ یہ اعمال کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ تو انہیں خوب دیکھ ہی رہا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور تم ان کو سب لوگوں سے بڑھ کر زندگی کا حریص پاؤ گے، حتیٰ کہ ان لوگوں سے بھی جو کہ کھلے شرک پر ہیں، ان میں سے ایک ایک یہ ہوس رکھتا ہے کہ (کسی نہ کسی طرح) اسے ایک ہزار برس کی عمر مل جائے، حالانکہ اتنی عمر کا مل جانا بھی ایسے کسی شخص کو عذاب سے نہیں بچا سکتا (جو ان کے لئے بحالت موجودہ مقدر ہے) اور اللہ پوری طرح دیکھ رہا ہے (اپنی قدرت کاملہ سے) ان سب کاموں کو جو یہ لوگ کر رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور آپ انہیں زندہ رہنے کے لئے خوب حریص ( لالچی ) پائیں گے اور ان مشرکوں سے بھی زیادہ حریص ( لالچی ) ہیں ان میں سے ہرشخص چاہتا ہے کہ اسے ہزا رسال عمر ملے اور اگراسے اتنی عمرمل بھی جائے تو اسے عذاب سے بچانہ سکے گی اور اللہ خوب دیکھنے والا ہےجو وہ کررہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک تم ضرور انہیں پاؤ گے کہ سب لوگوں سے زیادہ جینے کی ہوس رکھتے ہیں اور مشرکوں سے ایک کو تمنا ہے کہ کہیں ہزار برس جئے ( ف۱٦۸ ) اور وہ اسے عذاب سے دور نہ کرے گا اتنی عمر دیا جانا اور اللہ ان کے کاموں کو دیکھ رہا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

آپ انہیں یقیناً سب لوگوں سے زیادہ جینے کی ہوس میں مبتلا پائیں گے اور ( یہاں تک کہ ) مشرکوں سے بھی زیادہ ، ان میں سے ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش اسے ہزار برس کی عمر مل جائے ، اگر اسے اتنی عمر مل بھی جائے ، تو بھی یہ اسے عذاب سے بچانے والی نہیں ہو سکتی ، اور اللہ ان کے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے نبی! ) تم ان کو سب لوگوں سے حتیٰ کہ مشرکوں سے بھی بڑھ کر زندگی کا حریص پاؤ گے ان میں ہر ایک چاہتا ہے کہ کاش اسے ایک ہزار سال کی عمر ملے حالانکہ اس قدر عمر کا مل جانا بھی اسے خدا کے عذاب سے نہیں بچا سکتا اور یہ لوگ جو کچھ کر رہے ہیں اللہ اسے خوب دیکھ رہا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Thou wilt indeed find them, of all people, most greedy of life,-even more than the idolaters: Each one of them wishes He could be given a life of a thousand years: But the grant of such life will not save him from (due) punishment. For Allah sees well all that they do.

Translated by

Muhammad Sarwar

However, you will find them the greediest of all men, even more than the pagans, for life. They would each gladly live for a thousand years, but such a long life would not save them from the torment. God sees what they do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And verily, you will find them (the Jews) the greediest of mankind for life and (even greedier) than those who ascribe partners to Allah. One of them wishes that he could be given a life of a thousand years. But the grant of such life will not save him even a little from (due) punishment. And Allah is Seer of what they do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And you will most certainly find them the greediest of men for life (greedier) than even those who are polytheists; every one of them loves that he should be granted a life of a thousand years, and his being granted a long life will in no way remove him further off from the chastisement, and Allah sees what they do.

Translated by

William Pickthall

And thou wilt find them greediest of mankind for life and (greedier) than the idolaters. (Each) one of them would like to be allowed to live a thousand years. And to live (a thousand years) would be no means remove him from the doom. Allah is Seer of what they do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम उनको ज़िंदगी का सबसे ज़्यादा लालची पाओगे, उन लोगों से भी ज़्यादा जो मुशरिक हैं, उन में से हर एक चाहता है कि वह हज़ार बरस की उम्र पाए; हालाँकि उतना जीना भी उसको अज़ाब से बचा नहीं सकता, और अल्लाह देखता है जो कुछ वे कर रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ (تو) ان کو حیات (دنیویہ) کا حریص اور (عام) آدمیوں سے (بھی) بڑھ کر پاویں گے اور مشرکین سے بھی ان میں کا ایک ایک (شخص) اس ہوس میں ہے کہ اس کی عمر ہزار برس کی ہوجائے اور یہ امر عذاب سے تو نہیں بچاسکتا کہ (کسی کی) بڑی عمر ہوجائے اور حق تعالیٰ کے سب پیش نظر ہیں ان کے اعمال (بد) ۔ (2) (96)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آپ انہیں سب سے زیادہ دنیا کی زندگی کا حریص پائیں گے۔ یہ حرص مشرکوں سے بھی زیادہ ہے ان میں سے ہر شخص چاہتا ہے کہ کاش اسے ایک ہزار سال کی عمر دی جائے حالانکہ یہ عمر بھی انہیں عذاب سے نہیں چھڑا سکتی۔ اللہ تعالیٰ اچھی طرح دیکھ رہا ہے جو وہ عمل کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تم انہیں سب بڑھ کر جینے کا حریص پاؤگے ، حتٰی کہ یہ اس معاملے میں مشرکوں سے بھی بڑھے ہوئے ہیں ۔ ان میں سے ایک ایک شخص یہ چاہتا ہے کہ کسی طرح ہزار برس جیئے حالانکہ لمبی عمر بہرحال انہیں عذاب سے تو دور نہیں پھینک سکتی ، جیسے کچھ اعمال یہ کررہے ہیں اللہ تو انہیں دیکھ ہی رہا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ تم ان کو زندہ رہنے پر سب لوگوں سے زیادہ حریص پاؤ گے اور ان لوگوں سے بھی زیادہ جنہوں نے شرک کیا، ان کا ایک ایک فردیہ آرزو رکھتا ہے کہ اس کو ہزار سال کی عمر دے دی جائے، اور حال یہ ہے کہ اسے یہ چیز عذاب سے بچانے والی نہیں ہے کہ اس کی عمر زیادہ ہوجائے اور اللہ دیکھنے والا ہے ان کاموں کو جن کو وہ کرتے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو دیکھے گا ان کو سب لوگوں سے زیادہ حریص زندگی پر اور زیادہ حریص مشرکوں سے بھی چاہتا ہے ایک ایک ان میں کا کہ عمر پاوے ہزار برس اور نہیں اس کو بچانے والا عذاب سے اس قدر جینا اور اللہ دیکھتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ ان کو اور دوسرے لوگوں سے زندگی پر زیادہ حریص پائیں گے بلکہ ان لوگوں سے بھی زیادہ حریص پائو گے جو مشرک ، میں ان میں سے ایک ایک یہ چاہتا ہے کہ وہ ہزار برس زندہ رہے اور اس کو اس قدر جینا عذاب سے تو کچھ بچا نہیں سکتا اور اللہ کی نگاہ میں ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔