Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 108

سورة طه

یَوۡمَئِذٍ یَّتَّبِعُوۡنَ الدَّاعِیَ لَا عِوَجَ لَہٗ ۚ وَ خَشَعَتِ الۡاَصۡوَاتُ لِلرَّحۡمٰنِ فَلَا تَسۡمَعُ اِلَّا ہَمۡسًا ﴿۱۰۸﴾

That Day, everyone will follow [the call of] the Caller [with] no deviation therefrom, and [all] voices will be stilled before the Most Merciful, so you will not hear except a whisper [of footsteps].

جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی اور اللہ رحمٰن کے سامنے تمام آوازیں پست ہوجائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَوۡمَئِذٍ
جس دن
یَّتَّبِعُوۡنَ
وہ پیروی کریں گے
الدَّاعِیَ
پکارنے والے کی
لَاعِوَجَ
نہیں کوئی کجی
لَہٗ
جس کے لیے
وَخَشَعَتِ
اور دب جائیں گی
الۡاَصۡوَاتُ
آوازیں
لِلرَّحۡمٰنِ
رحمن کے لیے
فَلَا
تو نہ
تَسۡمَعُ
تم سنو گے
اِلَّا
سوائے
ہَمۡسًا
آہٹ کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَوۡمَئِذٍ
اس دن
یَّتَّبِعُوۡنَ
وہ پیچھے چل پڑیں گے
الدَّاعِیَ
بلانے والے کے
لَاعِوَجَ
نہیں کوئی کجی
لَہٗ
اس کے لیے
وَخَشَعَتِ
اور دب جائیں گی
الۡاَصۡوَاتُ
آوازیں
لِلرَّحۡمٰنِ
رحمٰن کے لیے
فَلَا تَسۡمَعُ
چنانچہ نہ آپ سنو گے
اِلَّا
سوائے
ہَمۡسًا
سرسراہٹ
Translated by

Juna Garhi

That Day, everyone will follow [the call of] the Caller [with] no deviation therefrom, and [all] voices will be stilled before the Most Merciful, so you will not hear except a whisper [of footsteps].

جس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی اور اللہ رحمٰن کے سامنے تمام آوازیں پست ہوجائیں گی سوائے کھسر پھسر کے تجھے کچھ بھی سنائی نہ دے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس دن لگ پکارنے والے کے پیچھے بولیں گے۔ کوئی اس سے انحراف نہ کرسکے گا۔ اور رحمن کے آگے سب آوازیں دب جائیں گی اور ہلکی سی آواز کے سوا تو کچھ نہ سن سکے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اس دن سب لوگ بلانے والے کے پیچھے چل پڑیں گے،کسی میں کوئی کجی نہ ہوگی اورآوازیں رحمن کے لیے دب جائیں گی،چنانچہ آپ سر سراہٹ کے سوا کچھ نہ سنیں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

That day they will follow the caller, having no crookedness. And the voices will turn low in awe for the Rahman (All-Merciful). So, you will hear not but whispering.

اس دن پیچھے دوڑیں گے پکارنے والے کے ٹیڑھی نہیں جس کی بات اور دب جائیں گی آوازیں رحمن کے ڈر سے پھر تو نہ سنے گا مگر کھس کھسی آواز

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس دن پیچھے چل پڑیں گے سب لوگ ایک پکارنے والے کے ممکن نہیں کہ اس سے ذرا کج ہو سکیں اور تمام آوازیں رحمن کے سامنے پست ہوجائیں گی چناچہ تم نہیں سن سکو گے مگر ایک بھنبھناہٹ سی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

On that Day people shall follow straight on to the call of the summoner, no one daring to show any haughtiness. Their voices shall be hushed before the Most Compassionate Lord, so that you will hear nothing but a whispering murmur.

اس روز سب لوگ منادی کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے ، کوئی ذرا اکڑ نہ دکھا سکے گا ۔ اور آوازیں رحمان کے آگے دب جائیں گی ، ایک سرسراہٹ 84 کے سوا تم کچھ نہ سنو گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اس دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھا سکیں گے ۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دب کر رہ جائیں گی ، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسراہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اس دن وہ بلانے والے (جبرئیل یا اسرافیل آباد اور کوئی رشتے) کے پچیھے ہو لیں گے کوئی اور طرف نہیں مڑے گا۔ اور (ڈر کے مارے رحمٰن کے سامنے آوازیں بیٹھ جائیں ی گھسر مسر (یا گنگاہٹیا پائوں کی آہٹ کے سوار اور کچھ تو ٹخنے کا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اس روز (سب کے سب) ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اس (کی پیروی) سے انحراف نہ کرسکیں گے اور تمام آوازیں رحمن (اللہ) کے سامنے (مارے ہیبت کے) دف جائیں گی پھر (اے مخاطب ! ) تم کھسر پھسر کے علاوہ کوئی آواز نہ سنوگے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس دن ایک پکارنے والے کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے کسی میں بھی ٹیڑھا پن تکبر اور اکڑ نہ ہوگی اس دن رحمٰن کے سامنے سب کی آوازیں پست ہوجائیں گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اس روز لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ کرسکیں گے اور خدا کے سامنے آوازیں پست ہوجائیں گی تو تم آواز خفی کے سوا کوئی آواز نہ سنو گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That Day they shall follow the caller for Whom there shall be no crookedness; and voices Shall be humbled for the Compassionate; so that thou shalt not hear ought except pattering

اس روز (سب) بلانے والے کے پیچھے ہولیں گے کہ اس کے سامنے کوئی کجی نہ رہے گی ۔ اور (ساری) آوازیں ندائے رحمن کے سامنے دب جائیں گی سو تو بجز پیر کی چاپ کے اور کچھ نہ سنے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس دن سب پکارنے والے کے پیچھے چل پڑیں گے ۔ مجال نہیں کہ ذرا اس سے کج ہوسکیں اور ساری آوازیں خدائے رحمٰن کے آگے پست ہوجائیں گی ، بس تم صرف کانا پھوسی ہی سنو گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اس روز ( تمام ) لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے پیچھے چلیں گے اور اس ( کی پیروی ) سے انحراف نہ کرسکیں گے اور اللہ ( تعالیٰ ) کے سامنے سے تمام آوازیں ( ہیبت کے مارے ) پست ہوجائیں گی ، پس تُو ہلکی سی پیروی کی آہٹ کے سوا کوئی آواز نہ سنے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اس روز لوگ ایک پکارنے والے کے پیچھے چلیں گے اور اس کی پیروی سے انحراف نہ کرسکیں گے اور اللہ کے سامنے آوازیں پست ہوجائیں گی (اللہ کے ڈر سے) اور سوائے ہلکی آہٹ کے کچھ سنائی نہ دے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اس روز یہ سب کے سب اس بلانے والے کی آواز پر ایسے سیدھے چلے آرہے ہوں گے کہ کوئی کجی اور اکڑ نام کو نہ ہوگی، اور مارے ہیبت کے تمام آوازیں خدائے رحمان کے حضور ایسی ایسی دب جائیں گی کہ تم ہلکی آہٹ کے سوا کچھ سننے نہ پاؤ گے،

Translated by

Noor ul Amin

اس دن لوگ پکار نے والے کے پیچھے ہولیں گے کوئی اس سے انحراف نہ کرسکے گا اور رحمن کے آ گے سب آوازیں دب جائیں گی پس آپ ہلکی آہٹ کے سواکچھ بھی نہیں سنیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اس دن پکارنے والے کے پیچھے دوڑیں گے ( ف۱٦۱ ) اس میں کجی نہ ہوگی ( ف۱٦۲ ) اور سب آوازیں رحمن کے حضور ( ف۱٦۳ ) پست ہو کر رہ جائیں گی تو تو نہ سنے گا مگر بہت آہستہ آواز ( ف۱٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلتے جائیں گے اس ( کے پیچھے چلنے ) میں کوئی کجی نہیں ہوگی ، اور ( خدائے ) رحمان کے جلال سے سب آوازیں پست ہوجائیں گی پس تم ہلکی سی آہٹ کے سوا کچھ نہ سنوگے

Translated by

Hussain Najfi

اس روز لوگ ایک پکارنے والے ( اسرافیل ) کے پیچھے اس طرح سیدھے آئیں گے جس میں کوئی کجی نہ ہوگی اور خدا کے سامنے اور سب آوازیں دب جائیں گی پس تم قدموں کی آہٹ کے سوا کچھ نہیں سنوگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On that Day will they follow the Caller (straight): no crookedness (can they show) him: all sounds shall humble themselves in the Presence of (Allah) Most Gracious: nothing shalt thou hear but the tramp of their feet (as they march).

Translated by

Muhammad Sarwar

On that day they will follow their caller without deviation. Their voices will be low in the presence of the Beneficent God. You will hear nothing but the tread of the marching feet.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

On that Day mankind will follow strictly (the voice of) Allah's caller, no crookedness (that is without going to the right or left of that voice) will they show him (Allah's caller). And all voices will be humbled for the Most Gracious (Allah), and nothing shall you hear except Hamsa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

On that day they shall follow the inviter, there is no crookedness in him, and the voices shall be low before the Beneficent Allah so that you shall not hear aught but a soft sound.

Translated by

William Pickthall

On that day they follow the summoner who deceiveth not, and voices are hushed for the Beneficent, and thou hearest but a faint murmur.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस दिन वे पुकारने वाले के पीछे चल पड़ेंगे और उस के सामने कोई अकड़ न दिखाई जा सकेगी। आवाज़े रहमान के सामने दब जाएँगी। एक हल्की मन्द आवाज़ के अतिरिक्त तुम कुछ न सुनोगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اس روز سب کے سب (خدائی) بلانے والے کے کہنے پر ہو لیں گے اس کے سامنے (کسی کا) کوئی ٹیڑھا پن نہ رہے گا (2) اور تمام آوازیں اللہ تعالیٰ کے سامنے (مارے ہیبت کے) دب جاویں گی سو تو (اے مخاطب) بجز پاؤں کی آہٹ کے اور کچھ نہ سنے گا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اس دن سب لوگ منادی کی پکار پر چلے آئیں گے کوئی اکڑ نہ دکھا سکے گا۔ رحمان کے آگے آوازیں دب جائیں گی ایک سرسراہٹ کے سوا تم کچھ نہ سنو گے۔ (١٠٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس روز سب لوگ منادی کی پکار پر سیدھے چلے آئیں گے کوئی ذرا اکڑ نہ دکھا سکے گا اور آوازیں رحمٰن کے آگے دب جائیں گی ، ایک سراسر کے سوا تم کچھ نہ سنو گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس روز بلانے والے کا اتباع کرینگے اس کے سامنے کوئی ٹیڑھاپن نہیں ہوگا اور رحمن کے لیے آوازیں پست ہو جائینگی سو اے مخاطب تو پاؤں کی آہٹ کے سوا کچھ نہ سنے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اس دن پیچھے دوڑیں گے پکارنے والے کے ٹیڑھی نہیں جس کی بات اور دب جائیں گی آوازیں رحمان کے ڈر سے پھر تو نہ سنے گا مگر کھس کھسی آواز

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اس دن سب لوگ بغیر کسی انحراف کے ایک بلانے والے کے کہنے پر ہولیں گے اور تمام آوازیں رحمان کے سامنے پست ہوجائیں گی اور اے مخاطب تو پائوں کے چلنے کی آہٹ کے ہوا کوئی آواز نہ سنے گا