Every available translation of Surat us Shooaraa, verse 128, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.
|
اَتَبۡنُوۡنَ
کیا تم بناتے ہو
|
بِکُلِّ
ہر
|
رِیۡعٍ
اونچی جگہ پر
|
اٰیَۃً
ایک نشانی(یادگار)
|
تَعۡبَثُوۡنَ
عبث/بےکار کام کرتے ہوئے
|
|
اَتَبۡنُوۡنَ
کیا تم بنا تے ہو
|
بِکُلِّ رِیۡعٍ
ہر اُونچے مقام پر
|
اٰیَۃً
ایک نشانی
|
تَعۡبَثُوۡنَ
کھیلتے ہوئے
|
Do you construct on every elevation a sign, amusing yourselves,
کیا تم ایک ایک ٹیلے پر بطور کھیل تماشا یادگار ( عمارت ) بنا رہے ہو ۔
یہ کیا بات ہے کہ تم ہر بلند جگہ پر بےفائدہ ایک یادگار تعمیر بنا ڈالتے ہو ؟
کیاتم ہراونچے مقام پرلاحاصل ہی ایک یادگار عمارت بنادیتے ہو؟
Do you erect on every height a sign, having no sound purpose,
کیا بناتے ہو ہر اونچی زمین پر ایک نشان جھیلنے کو
کیا تم لوگ تعمیر کرتے ہو ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار عبث کام کرتے ہو
What, you build a monument on every hill merely for fun
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لاحاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو 90 ،
کیا تم ہر اونچی جگہ پر کوئی یاد گار بنا کر فضول حرکتیں کرتے ہو؟ ( ٢٥ )
کیا تم ہر ٹیلے (یا نا کے پر) ایک مکان بنا کر کھیل کرتے ہو کبوتر بازی یا لوگوں کو ستاتے ہو ان سے مخسرہ پن کرتے ہو
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک عمارت بےفائدہ (پوجا کے لئے) بناتے ہو
کیا تم ہر بلندی پر بغیر کسی ضرورت کے ایک یاد گار بنادیتے ہو۔
بھلا تم ہر اونچی جگہ پر نشان تعمیر کرتے ہو
Build ye on every eminence a landmark in vanity?
تو کہا تم ایک محض فضول یادگار ہر اونچے مقام پر بناتے ہو
کیا تم ہر بلندی پر عبث یادگاریں تعمیر کرتے رہو گے؟
بھلا تم ہر بلند جگہ بے مقصد ( کام کرتے ہوئے ) یادگاریں کیوں تعمیر کرتے ہو؟
بھلا تم ہر اونچی جگہ پر عبث نشان تعمیر کرتے ہو
کیا تم لوگ محض اپنی دولت و شوکت کی نمود کے لیے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بنا ڈالتے ہو
یہ کیا بات ہے کہ تم ہر بلند جگہ پر بے فائدہ ایک یادگارتعمیرکرڈالتے ہو؟
کیا ہر بلندی پر ایک نشان بناتے ہو راہ گیروں سے ہنسنے کو ( ف۱۲۰ )
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو ( محض ) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے
کیا تم ہر بلندی پر بے فائدہ ایک یادگار تعمیر کرتے ہو؟
"Do ye build a landmark on every high place to amuse yourselves?
"Do you build useless monuments on every mountain
"Do you build on every Ri` an Ayah for your amusement"
Do you build on every height a monument? Vain is it that you do:
Build ye on every high place a monument for vain delight?
क्या तुम प्रत्येक उच्च स्थान पर व्यर्थ एक स्मारक का निर्माण करते रहोगे?
کیا تم ہر اونچے مقام پر ایک یادگار (کے طور پر عمارت) بناتے ہو جس کو محض فضول (بلا ضرورت) بناتے ہو۔
کیا تم بناتے ہو ہر اونچی جگہ نشانی کھیلتے ہوئے ؟
یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو
کیا تم ہر اونچے مقام پر پر کھیل کے طور پر یادگار بناتے ہو
کیا بناتے ہو ہر اونچی زمین پر ایک نشان کھیلنے کو
کیا تم لوگ ہر اونچے مقام پر عبث اور بلا ضرورت ایک بلند یادگار بناتے ہو